Tag: مانسہرہ

  • مانسہرہ: فائرنگ کے تبادلہ، اشتہاری ملزم ہلاک، 1اہلکارشہید

    مانسہرہ: فائرنگ کے تبادلہ، اشتہاری ملزم ہلاک، 1اہلکارشہید

    مانسہرہ : پولیس اورسیکیورٹی فورسز کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور دوپولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ میں جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع پر پولیس اورسیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی، اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسزکا ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک اشتہاری ملزم کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔

    ہلاک ملزم شہزاد عرف شہزادہ پولیس کواقدامِ قتل اوراغوابرائے تاوان کی بیس سے زیادہ وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    آپریشن میں دس سے زیادہ مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، سرچ آپریشن کے دوران علاقے کو سیل کردیا گیا تھا۔

  • پشاور: اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑا گیا،2ملزم گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    پشاور: اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑا گیا،2ملزم گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    خیبرپختونخوا: پشاور اور مانسہرہ میں پولیس کی کارروائیوں میں چار افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور اور مانسہرہ میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔

    اسلحہ سے بھرے ٹرک کو درہ آدم خیل سے پشاور لانے کی کوشش بڈھ بیر پولیس نے ناکام بنائی، پنجاب میں دہشتگردی کی غرض سے سمگل کئے جانیوالا اسلحے سے بھرا ٹرک پشاور پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے، پولیس نے ٹرک کی تلاشی کے دوران 50 کلاشنکوف، 600 بندوق اور 2000 کارتوس برآمد کرکے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

    ایس ایس پی پشاور ڈاکٹر سعید نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسلحے کے ڈیلر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں ڈیلروں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    دوسری جانب بٹگرام کے علاقے پائمال میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

  • عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے

    عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے۔

    سانحہ پشاور کے موقع پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کو تعطیلات کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

     جبکہ ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کے مطابق سکول کھلنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف آج اپنی اہلیہ کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے، اس موقع پر عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان اسکول کے اساتذہ اور بچوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے والا آرمی پبلک سکول پشاور چھبیس روز کے بعد تدریسی عمل کیلئے دوبارہ پیر کے روز کھول دیا گیا ہے۔

    چھبیس روز کے بعد بچوں نے واپس اسکول آنے پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ان کی اہلیہ نے خود بچوں کا استقبال کیا اور والدین سے بھی ملاقات کی، کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    اسلام آباد: عمران خان کی نئی نویلی دلہن ریحام خان کے بھانجے یوسف خان کا کہنا ہے کہ شادی کوئی خفیہ نہیں ہوئی بلکہ سب کے سامنے نکاح ہواہے۔

    بنی گالہ میں عمران اور ریحام خان کے نکاح کی تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگوں میں یوسف خان کا کہنا تھاکہ شادی کوئی گناہ نہیں جو چھپ کرکی جائے،یوسف خان نے بتایا کہ ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے،یوسف خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور اور ریحام خان کی والدہ کی طعبیت ناسازی کے باعث ولیمہ سادگی سے ہوگا۔

    عمران خان نے ریحام خان کیساتھ نئی زندگی گزارنے کا آغاز کردیا،بنی گالہ میں عمران خان اور ریحام خان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ حق مہر کی رقم ایک لاکھ رکھی گئی،نکاح کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی،نکاح کےموقع پر بی بی سی گرل اور عمران خا ن نے آف وائٹ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا ہے ولیمے کی تقریب نہیں ہوگی ۔اس موقع پر غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جائےگا،عمران خان کا نکاح ہوتے ہی سارے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،مختلف شہروں میں لوگ دلچسپ انداز میں جشن بنا رہے ہیں۔

  • ریحام اور عمران کا رشتہ بزرگوں نے کیا، خاندانی ذرائع

    ریحام اور عمران کا رشتہ بزرگوں نے کیا، خاندانی ذرائع

    مانسہرہ: عمران خان اور رِحام خان کی شادی کی خبروں نے میڈیا میں ہلچل برپا کررکھی ہے۔

    تحریکِ انصاف کے چئیرمین کی شادی کی خبروں نے جہاں ملک کے تمام میڈیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیا وہیں یہ سوال بھی بار بار اٹھ رہا ہے کی کپتان کا نکاح ہوگیا کہ نہیں۔

    ریحام خان کے خاندانی زرائع نے عمران خان سے ان کے رشتے کی تصدیق کردی ہے ، مانسہرہ میں کپتان کی ہونے والی دلہن کے گھر میں لوگوں کا ہجوم لگ گیا ہے۔

    مانسہرہ کا قصبہ بفہ وہاں بننے والے کھوے کی وجہ سے مشہور ہے، اب اس کی دوسری شہرت ریحام خان ہیں، جوکپتان کی دلہن بنے والی ہیں، ان کے آبائی گھر پر عزیزواقارب اور احباب کی آمد شروع ہوگئی، پڑوسیوں نے خاندانی زرائع سے رشتے کی تصدیق کردی ہے۔

      اکتالیس سالہ ریحام خان کی پہلی شادی انیس سال کی عمرمیں پھپی زاد بھائی ڈاکٹراعجاز سے ہوئی تھی، جن سے تین بیٹے بھی ہیں، ان بن ہونے پرریحام نےعدالت سے خلع لی تھی،  عمران خان سے رشتہ طے ہونے پر ریحام کے قصبے والے بہت خوش ہیں، انہیں امید ہے کہ اب بفہ کی قسمت بدل جائےگی۔

    اے آر وائی کے اینکر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ آئندہ باہتر گھنٹوں میں ریحام اور عمران خان کا نکاح ہوجائے گا، اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز ایک بار پھر سب سے آگے رہا اور ریحام خان کے آبائی گاؤں تک جا پہنچا، مانسہرہ کے نواحی علاقے بفہ سے ریحام خان کا تعلق ہے، جہاں ریحام خان کے گھر کے باہر عوام کا ہجوم تھا، جو ان کی شادی پر خوشی سے رقص کررہے تھے ۔

    ریحام خان کے قریبی خاندانی ذرائع کے مطابق ریحام خان اور عمران خان کی نسبت طے ہوگئی ہے، اور اگلے باہتر گھنٹوں میں نکاح کے بعد جلد ہی رخصتی متوقع ہے۔

  • شانگلہ، لوئر دیر،مانسہرہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    شانگلہ، لوئر دیر،مانسہرہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختون خوا : شانگلہ، لوئر دیر، مانسہرہ اور گرد ونواح کے علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلے کے جھٹکے شانگلہ، مانسہرہ سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

    زلزلے کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

    زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ اور گہرائی ایک سو پچھتر کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔