Tag: ماننے سے انکار

  • کراچی: ایم سی بی کاعدالتی احکامات ماننے سے انکار

    کراچی: ایم سی بی کاعدالتی احکامات ماننے سے انکار

    کراچی: مسلم کمرشل بینک کی انتظامیہ عدالتی احکامات ماننے سے مسلسل انکار کر رہی ہے، سندھ ہائیکورٹ نے حاجی عبدالرزاق مرحوم کے اثاثوں کی تفصیلات ورثا کو فراہم کرنے کیلئے بینک کو آخری مہلت دے دی۔

    یم سی بی کی نجکاری میں ہونے والی کرپشن کی کہانیاں اپنی جگہ تاہم اب یہ ادارہ میاں منشا کی ایماء پرعدالتی احکامات ماننے سے بھی انکاری ہے، ملک کی معروف سماجی ، کاروباری شخصیت مرحوم حاجی عبدالرزاق کے انتقال کے بعد ان کے ورثاء تاحال انکے اثاثوں کی تفصیلات جاننے سے محروم ہیں۔

    سندھ ہائیکورٹ نےچار مرتبہ نوٹسز جاری کئے تاہم بینک انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی لیکن انصاف کے متلاشیوں کو انصاف نہ ملا۔۔عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود ورثاء کی داد رسی نہیں کی جارہی ۔

    دو مارچ کو سماعت کے بعد اب سندھ ہائیکورٹ نے ایم سی بی کو ریکارڈ پیش کرنے کےلئے آخری مہلت دی ہے،ریکارڈ آئندہ تاریخ پر پیش نہ کرنے کی صورت میں عدالت نے کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

  • کبڈی کی عالمی تنظیم کابھارت کو چیمپئین ماننے سے انکار

    کبڈی کی عالمی تنظیم کابھارت کو چیمپئین ماننے سے انکار

    بھارت : کبڈی کی عالمی تنظیم نے اپنا فیصلہ سنادیا۔بھارت کو چیمپئین ماننے سے صاف کردیا انکار،تفصیلات کے مطابق کبڈی کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن نے کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی کامیابی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

    بھارت میں ہونے والا ایونٹ کبڈی ورلڈ کپ نہیں تھا۔اس میں عالمی قوانین کا اطلاق نہیں ہوا۔کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد تو آئندہ برس کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے سربراہ دیوراج چتر ویدی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹس میں غیر جانب دار امپائرز مقرر ہوتے ہیں لیکن اس ایونٹ میں ایسا نہیں ہوا۔

    وہ بھارت کو چیمپئین نہیں مانتے۔ فائنل میں امپائرنگ کی ذمہ داری بھارتی ریفریز نے اداکی اور پاکستان کے خلاف فیصلے جاری کئے۔

    پاکستانی کپتان اور مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتی امپائروں کے فیصلوں کوجانبدارانہ قرار دیا تھا جس کی شکایت کبڈی کی عالمی تنظیم سے بھی کی گئی تھی۔