Tag: ماننے کو تیار

  • جمہوری قوتیں مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل تلاش کریں، چودھری محمد سرور

    جمہوری قوتیں مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل تلاش کریں، چودھری محمد سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم کے استعفی کے علاوہ تمام اپوزیشن کے مطالبات پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔

    قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی طرف سے ملک میں جاری سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن اس سے ملکی سلامتی کو نقصان نہیں ہونا چاہیے، جمہوری قوتیں مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل تلاش کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی قوتوں کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے۔

    دوسری طرف گورنر پنجاب نے پاکستان عوامی تحریک کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ مسئلے کا حل تلاش کیا جاسکے، جس پر عوامی تحریک کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ نظام کی تبدیلی سے کم پر حکومت سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔

  • حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار

    حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار

     حکومت نے عمران خان کو پیغام پہنچا دیا کہ حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار ہیں، سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے کیلئے پنجاب کے گورنرچوہدری سرورآگے آگے رہیں اور رابطے شروع کردیئے۔

    ملک میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت نے مقتدر حلقوں کے سیسوں کوپگھلانا شروع کردیا ہے، حکومت نے لچک دکھاتے ہوئےعمران خان کو پیغام بھیج دیا کہ وہ اُن کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حکومت الیکشن کمیشن کی تشکیل نوسمیت انتخابی اصلاحات کے مطا لبات تسلیم کرنے پر رضا مند ہے، سیاسی تناؤ کے حل میں وزیراعظم کی عمران خان سےملاقات بھی متوقع ہے۔

    دوسری جانب حکومت نے رابطوں کیلئے گورنر پنجاب کے اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پی ٹی آئی اور حکومت میں ثالثی کردار امیرجماعت سراج الحق سے رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کیلئے شہباز شریف کو اعتماد میں لےلیا، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا  کہ مسائل حل کرنےکی کوشش کررہے ہیں،  گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گھمبیر سیاسی صورتحال کے حل کے لئے سینٹر رحمان ملک سے ٹیلی فونک گفتگوبھی کی۔