Tag: مانچسٹر

  • 12 سال بعد 25 سالہ خاتون کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ،  باقیات مل گئیں

    12 سال بعد 25 سالہ خاتون کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ، باقیات مل گئیں

    مانچسٹر : گریٹر مانچسٹر پولیس  نے 12 سال قبل سیلفورڈ میں قتل ہونے والی 25 سالہ خاتون رانیہ کی باقیات مل گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹیلیجنس پولیس نے 12 سال بعد لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا، شوہر کے ہاتھوں 12 سال قبل قتل ہونے والی رانیہ کی تلاش میں پولیس کو باقیات مل گئی۔

    رانیہ کو 12 سال قبل اس کے شوہر نے قتل کر کے لاش کو گم کر دیا تھا، رانیہ 25 سال کی تھی، جب اس کے شوہر احمد الخطیب نے اسے جون 2013 میں سیلفورڈ مانچسٹر کے ایک فلیٹ میں قتل کر دیا تھا۔

    گریٹر مانچسٹر پولیس نے یارکشائر کے ویرانے میں جاسوس کتوں کی مدد سے مدفون لاش تلاش کی اور اسے لیبارٹری میں بھیج دیا تھا۔

    اب پولیس نے کنفرم کیا ہے کہ یہ لاش مقتولہ رانیہ الید ہی کی ہے، اس حوالے سے پولیس نے لواحقین کو تمام معلومات فراہم کر دیں ہیں۔

    رانیہ کے بیٹے بازان نے اپنے خاندان کی طرف بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک دھائی سے زائد عرصہ کے بعد والدہ کی باقیات کی دریافت میرے خاندان کے لیے حیرت انگیز بات ہے۔

    مقتولہ کے شوہر کو جرم ثابت ہونے پر مانچسٹر کراؤن کورٹ نے 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    الخطیب نے جرم کا اعتراف کر لیا تھا تاہم اس کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی طور پر بیمار تھا۔

  • مانچسٹر میں درجہ حرارت منفی7 تک گر گیا، نئی یلو وارننگ جاری

    مانچسٹر میں درجہ حرارت منفی7 تک گر گیا، نئی یلو وارننگ جاری

    برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح مانچسٹر میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مانچسٹر میں بلیک آئس اور شدید سردی کی نئی یلووارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مانچسٹر میں درجہ حرارت منفی7 تک گر گیا ہے، جس کے سبب 140 اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ شاہراہوں پر برف نے بلیک آئس کی شکل اختیار کرلی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھر میں شدید برفباری کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ، پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لیسٹر شائر میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    اہم سڑکیں زیرآب آنے سے برطانیہ بھر میں آمدورفت کا عمل متاثر ہورہا ہے، لنکنشائر مضافات میں سیلاب کے باعث بچے پرائمری اسکول میں پھنس گئے ہیں۔

    سیلاب میں گاڑیاں پھنسنے کے خدشے پر والدین کو اسکول سے بچے نہ لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    امریکا میں شدید برفباری کا 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    رپورٹس کے مطابق لیسٹرشائرفائر اینڈ ریسکیو سروس نے کئی مقامات پرسیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا ہے، جبکہ میٹ آفس کی جانب سے متعدد نئے ییلو الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

  • مانچسٹر ایئرپورٹ واقعہ، 2 پاکستانی نژاد نوجوان الزام میں چارج، پولیس اہلکار بچ گئے

    مانچسٹر ایئرپورٹ واقعہ، 2 پاکستانی نژاد نوجوان الزام میں چارج، پولیس اہلکار بچ گئے

    لندن: مانچسٹر ایئرپورٹ پر پیش آنے والے تشدد واقعے میں 2 پاکستانی نژاد نوجوانوں کو چارج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد نوجوانوں کو پولیس پر حملے اور تشدد کے الزام میں چارج کیا گیا ہے۔ کراؤن پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی پولیس اہلکار پر فردجرم عائد نہیں کی جائےگی۔

    دونوں نوجوان 6 جنوری کو لیورپور کراؤن کورٹ میں پیش ہوں گے۔

    رواں سال جولائی میں ایئرپورٹ تشدد کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس اہلکاروں کو نوجوانوں پر تشدد کرتے دیکھا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-manchester-airport-video/

    واقعے پر برطانوی وزیر اعظم سمیت وزرا، کمیونٹی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا تھا جب کہ واقعے کے خلاف پولیس کے خلاف متعدد مظاہرے بھی کیے گئے۔

    پولیس نے کیس کو انڈیپنڈنٹ آفس برائے پولیس کنڈنکٹ کو ریفر کیا تھا۔

    کلچرل گیپ‘ تارکینِ وطن اور دہشت گردی

    برطانوی میڈیا کے مطابق نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ فیملی کے وکیل کیس سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے ساتھی کی معطلی اور کیس کو ڈیل کرنے کے طریقے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اہلکاروں نے معطل ساتھی سے اظہارِیکجہتی کے طور پر ساتھ ہتھیار رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔

    پولیس اہلکار کی جانب سے نوجوان کو ٹھڈے مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملوث افسر کو معطل کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم سرکیئراسٹامر کا کہنا تھا کہ واقعے پر لوگوں کی تشویش سمجھ سکتا ہوں میں نے خود بھی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے مانچسٹر پولیس نے تشدد میں ملوث پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہوم سیکرٹری میئر مانچسٹر سےاس حوالے سے میٹنگ کر رہی ہیں۔

    رکن پارلیمنٹ افضل خان نے ایئرپورٹ پر تشدد کے واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی میں اس واقعے کو لےکربہت غم وغصہ ہے میں نےفوری گریٹر مانچسٹر پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے میری درخواست پر فوری کارروائی کی، امید ہے جلد واقعے کے حقائق سامنے لائےجائیں گے۔

  • مانچسٹر: مشکوک خط ملنے پر مسجد بلال کو بند کر دیا گیا

    مانچسٹر: مشکوک خط ملنے پر مسجد بلال کو بند کر دیا گیا

    مانچسٹر میں پرسیٹوچ میں واقع مسجد بلال کو مشکوک خط موصول ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر مسجد کو بند کردیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متعلقہ پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    گریٹر مانچسٹر پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کا دہشت گردی سے تعلق ہے یا نہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

    رواں ماہ برطانیہ میں مسجد جلانے کی دھمکی آمیز پوسٹ پر 43 سالہ شخص کو مذہبی منافرت پھیلانے کی دفعات کے تحت 2 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔

    دوسری جانب بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے کسمپٹی کے علاقے کی ایک اور مسجد کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماء راکیش شرما اور کونسلر رچنا شرما نے انتظامیہ کو ایک یاد داشت پیش کی ہے۔

    جس میں کہا ہے کہ کسمپٹی میں بنائی گئی مسجد غیر قانونی ہے اور مرکزی حکومت کی اراضی پر مسجد کو تعمیر کیا گیا ہے، سال 17-2016 میں کسمپٹی کی مسجد کا افتتاح ہوا تھا۔

    رہنماؤ ں نے الزام عائد کیا کہ وقف بورڈ ایکٹ کے مطابق جامع مسجد تعمیر کرنے کے لیے علاقہ میں 40 مسلم خاندانوں کا ہونا ضروری ہے لیکن کسمپٹی میں اتنے مسلمان خاندان نہیں ہیں۔

    دو طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ، ہلاکتیں

    انتہاء پسند جماعت کے رہنماؤں نے کہا کہ آس پاس کے علاقوں نیو شملہ بیلیا وغیرہ میں مسلم خاندانوں کی تعداد کم ہے ایسے میں مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران آنے والے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یہاں کے آس پاس کے رہنے والے لوگ نہیں ہیں۔اس لئے مسجد کو منہدم کیا جائے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کرونا سے متعلقہ سفری شرائط میں نرمی کا اعلان

    اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کرونا سے متعلقہ سفری شرائط میں نرمی کا اعلان

    مانچسٹر: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کرونا سے متعلقہ سفری شرائط میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں قونصلیٹ جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان جانے والے اوورسیز شہریوں کے لیے حکومت پاکستان نے کرونا ایس او پیز میں نرمی کر دی ہے۔

    قونصل خانے سے جاری خبر کے مطابق حکومت پاکستان نے تارکین وطن کو سہولت کی فراہمی کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ 12 سے 18 سال کے درمیان مسافر ویکسین کی لازمی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    یہ سہولت صرف 30 اپریل 2022 تک پاکستان جانے والے مسافروں کو حاصل ہوگی، تاہم 12 سال سے زائد عمر کے وہ تمام مسافر، جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، اپنے ساتھ منفی پی سی آر ٹیسٹ لازمی لائیں گے۔

    مسافروں کو پاکستان روانگی سے 72 گھنٹے قبل اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

  • شکست کے بعد باکسر عامر خان کا اہم فیصلہ

    شکست کے بعد باکسر عامر خان کا اہم فیصلہ

    مانچسٹر: مانچسٹر ایرینا میں اپنے برطانوی حریف کیل بروک کے ہاتھوں اہم ترین میچ میں شکست کے بعد پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اب وہ اپنے باکسنگ کیریئر کا فیصلہ خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کریں گے۔

    باکسر عامر خان نے کیل بروک کے ہاتھوں شکست کے بعد برطانوی شہر مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اب اپنے باکسنگ کیریئرکا فیصلہ اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کروں گا، ایک فیملی والا بندہ ہوں، اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں۔

    عامر خان کا کہنا تھا میں اپنے بچوں کو اسکول لے کر جانا چاہتا ہوں، اور جو پیسے اب تک کمائے ہیں اُنھیں خود پر اب خرچ کرنا چاہتا ہوں۔

    لڑائی میں اپنی شکست کا کھل کر اعتراف کرتے ہوئے عامر خان نے کہا ہار کا کوئی جواز پیش نہیں کر سکتا، میری ٹیم نے میری بہترین ٹریننگ کی اور جو ممکن تھا وہ کیا، میں نے پہلے بھی کیل بروک کو فائٹ کرتے دیکھا، مگر آج والی پرفارمنس کی توقع نہیں تھی۔

    ‘ریٹائرمنٹ نہیں لوں گا، کیل بروک کو ہار کا مزا چکھاؤں گا’

    باکسر کا کہنا تھا کیل بروک نے بہت اچھی تیاری کی ہوئی تھی، جو اچھا لڑا وہی جیتا، فینز کو اچھی فائٹ دیکھنے کو ملی، میں ردھم میں نہ آ سکا، بہت کوشش کی لیکن ردھم بن ہی نہ سکا، کسی کو بھی اپنے سوا شکست کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتا، کیل بروک نے بہت ہی زیادہ اچھی فائٹ کی۔

    دوسری طرف فائٹ میں فتح حاصل کرنے والے برطانوی پروفیشنل باکسر اور عامر خان کے روایتی حریف کیل بروک نے فائٹ جیتنے کے بعد کہا کہ یہ فائٹ ایک لمبے عرصے سے ہونے کی منتظر تھی، عامر خان اچھے باکسر ہیں تب ہی وہ دو بار ورلڈ چیمپئن رہے، لیکن میں اُن سے زیادہ بہتر تھا اس لیے جیت گیا۔

    کیل بروک نے کہا لوگ مجھ سے اس مقابلے کے بارے میں پوچھتے تھے کہ کب عامر خان سے مد مقابل ہو گے، مجھے اس فائٹ میں فتح کے حوالے اب لوگ یاد رکھیں گے، عامر خان مجھے بہت آسان حریف لگے، میں پہلے ہی راؤنڈ میں اُن پر حاوی ہو گیا تھا، وہ مجھے بار بار دھکے دے رہے تھے بچنے کے لیے۔

    کیل بروک نے بھی کہا کہ میں بھی اب اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر اپنے کیریئر کا فیصلہ کروں گا، آج میں خود کو 23 سال کا محسوس کر رہا ہوں۔

  • دو سال بعد کسی مقابلے میں اُتر رہا ہوں، میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے: عامر خان

    دو سال بعد کسی مقابلے میں اُتر رہا ہوں، میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے: عامر خان

    مانچسٹر: پاکستانی نژاد برطانوی پرفیشنل باکسر عامر خان 19 فروری کو برطانوی باکسر کیل بروک کے خلاف رِنگ میں اتریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 2 سال بعد باکسنگ کے اکھاڑے میں اترنے والے باکسر عامر خان نے مقابلے سے ایک دن قبل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس مقابلے کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی ایک بڑی فائٹ قرار دے دیا ہے۔

    مانچسٹر میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا میں دو سال بعد کسی مقابلے میں اُتر رہا ہوں، یہ میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے، میں اپنی جیت کے لیے با اعتماد ہوں، فتح میری ہوگی، فینز میرے لیے دعا کریں۔

    واضح رہے کہ باکسر عامر خان برطانوی پروفیشنل باکسر کیل بروک کے خلاف انیس فروری کو مانچسٹر ایرینا میں اُتریں گے، تقریباً 20 سال سے ان دونوں حریفوں کے درمیان لفظی جنگ چلتی رہی ہے، اور اب وہ باقاعدہ طور پر آمنے سامنے ہوں گے۔

    عامر خان نے انکشاف کیا تھا کہ صرف 2 ماہ قبل وہ طویل وقفے کے بعد واپسی کی وجہ سے، کیل بروک کا سامنا کرنے کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار نہیں تھے، کیوں کہ وزن میں اضافے اور 2019 میں بلی ڈِب کے ساتھ اپنی لڑائی کے بعد حوصلہ پست ہو گیا تھا، لیکن اب ہفتے کی رات وہ یہ فائٹ جیتنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ فینز بہت پیار دے رہے ہیں جن پر اُن کا شکر گزار ہوں، پاکستان میں فینز کی محبت پر بھی شکر گزار ہوں، میں فائٹ کے بعد پاکستان کا دورہ کروں گا اور وہاں اپنے مداحوں سے ملاقات کروں گا اور انٹرنیشنل باکسرز بھی لے کر جاؤں گا۔

    پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے مدد پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں باکسنگ کے مقابلے کروائیں گے۔ خیال رہے کہ عامر خان باکسنگ اکیڈمی اور جِم میں کام بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

  • ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کرنے والوں پر زلفی بخاری نے بھی سوال اٹھا لیا

    ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کرنے والوں پر زلفی بخاری نے بھی سوال اٹھا لیا

    مانچسٹر: شاہ محمود قریشی کے بعد وزرا کو ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کرنے والوں پر زلفی بخاری نے بھی سوال اٹھا لیا ہے، انھوں نے کہا جن لوگوں نے ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کی ہے اُن کو سامنے آنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے پاور شو کی تیاریوں اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے زلفی بخاری برطانوی شہر مانچسٹر پہنچ گئے ہیں، انھوں نے مانچسٹر میں نجی ہوٹل میں عوامی جلسے خطاب کیا جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا حماد اظہر بہت محنت کر رہے ہیں اُن کو ایوارڈ ملنا چاہیے تھا،شاہ محمود قریشی پاکستان کے سب سے بہترین وزیر خارجہ ہیں، جن لوگوں نے بھی ان ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کی ہے اُن کو سامنے آنا چاہیے۔

    شاہ محمود قریشی حکومت سے ناراض ہوگئے

    زلفی کا کہنا تھا مجھے نہیں معلوم کہ ان لوگوں کو ایوارڈ کیوں نہیں دیے گئے، مراد سعید، ثانیہ نشتر، شیریں مزاری کو ایوارڈ ملے، میں انھیں مبارک باد دیتا ہوں۔

    اپنے عہدے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا میں خان صاحب کی ٹیم کا حصہ ہوں، اس کے لیے عہدہ ہونا لازمی نہیں ہے، میں خود انتخابی سیاست میں جا رہا ہوں، 18 ماہ بعد انتخابات ہیں اور مہم کا آغاز ابھی سے کر رہے ہیں۔

    زلفی بخاری نے اطلاع دی کہ عمران خان اس سال گرمیوں میں برطانیہ کا دورہ کریں گے، میں ابھی برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملنے آیا ہوں، حکومت کا حصہ ہوں یا ناں ہوں اورسیز پاکستانیوں کا نمائندہ رہوں گا، میری آمد کا مقصد اوورسیز کمیونٹی کو ووٹنگ رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے، ایک کروڑ اوورسیز ووٹرز کا ووٹ آئندہ انتخابات میں فیصلہ کُن ہوگا۔

  • ماسک پہننے کی تاکید پر طیارے کا مسافر آپے سے باہر ہوگیا

    ماسک پہننے کی تاکید پر طیارے کا مسافر آپے سے باہر ہوگیا

    برطانیہ میں ایک مسافر دوران سفر ماسک پہننے کی تاکید پر اس قدر سیخ پا ہوا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ کو ٹکر دے ماری، طیارہ لینڈ ہونے پر مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    کرونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ماسک پہننے کو اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے نہایت ضروری قرار دیا گیا ہے، تاہم کچھ افراد غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے نہ صرف ماسک پہننے سے گریز کرتے ہیں بلکہ اس کی تاکید کیے جانے پر پرتشدد ہوجاتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک واقعہ آئر لینڈ کی ریان ایئر کی فلائٹ میں پیش آیا جو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر جارہی تھی۔

    25 سالہ مسافر ڈینیئل ہینڈری کو فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے ماسک پہننے کی تاکید کی گئی تو شراب کے نشے میں بدمست شخص ہتھے سے اکھڑ گیا، ڈینیئل نے پہلے اشتعال انگیز نازی سیلیوٹ کیا اس کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ کو ٹکر دے ماری۔

    اس دوران ڈینیئل نازیبا زبان کا بھی استعمال کرتا رہا جبکہ ایک ایئر ہوسٹس کا بازو بھی پکڑ کر کھینچا، اس کی حرکتوں سے طیارے میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔

    کچھ دیر بعد طیارہ جیسے ہی اپنی منزل مانچسٹر ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے طیارے میں بے چینی پیدا کردی جس کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کی رفتار بڑھا دی اور مقرر کردہ وقت سے 25 منٹ پہلے لینڈ کرگیا، یہ کسی حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

  • برطانیہ میں بچے کا مقناطیس کا خوف ناک تجربہ

    برطانیہ میں بچے کا مقناطیس کا خوف ناک تجربہ

    مانچسٹر: برطانیہ میں ایک بچے نے مقناطیس کا خوف ناک تجربہ کر کے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق مقناطیس کھا کر چیزیں اپنے جسم سے چپکانے کی خواہش نے بچے کی جان خطرے میں ڈال دی، تاہم ڈاکٹروں نے بروقت اس کی جان بچا لی۔

    رپورٹ کے مطابق مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے رائلی نے تجربے کے لیے مقناطیس نگلے تھے تاکہ معلوم ہو سکے کہ دھات کی چیزیں اس کے پیٹ پر چپکتی ہیں یا نہیں۔

    سائنسی تجربات میں دل چسپی رکھنے والے بچے نے تجربے کے لیے 54 مقناطیس نگل لیے تھے، جس کے باعث اس کی جان خطرے میں پڑ گئی تاہم ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد اس کی جان بچا لی۔

    معاملے کا پتا اس وقت چلا جب مقناطیس کھانے کے بعد 4 دن گزرنے پر بھی دھات کی چیزیں جسم سے نہ چپکیں تو لڑکے نے اپنی والدہ کو بتا دیا کہ اس نے غلطی سے مقناطیس نگل لیے ہیں۔

    لڑکے کی ماں یہ سن کر گھبرا گئیں اور اسے اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نےاس کے ایکسرے کیے اور پیٹ اور آنتوں میں مقناطیس کے 54 طاقت ور کھلونے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

    خاتون نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے ایکس رے دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا تھا کہ میرے بیٹے کے پیٹ میں 24 سے 30 مقناطیس موجود ہیں تاہم آپریشن کرنے پر اس کی اصل تعداد معلوم ہوئی۔

    خاتون نے کہا مجھے اب تک یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ میرے بیٹے نے کب اور کیسے اتنے زیادہ مقناطیس نگلے۔ لڑکے رائلی نے بھی اعتراف کیا کہ میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ آیا تانبا میرے پیٹ پر چپکتا ہے یا نہیں؟