Tag: مانچسٹر سٹی

  • مانچسٹر سٹی کے گراؤنڈ کے باہر اہم میچ سے قبل دکان میں آتشزدگی

    مانچسٹر سٹی کے گراؤنڈ کے باہر اہم میچ سے قبل دکان میں آتشزدگی

    مانچسٹر : مانچسٹر سٹی کے گراؤنڈ کے باہر چیمپئنز لیگ کے اہم میچ سے پہلے دکان میں آنشزدگی کا واقعہ پیش آیا، مانچسٹر سٹی اور کلب برگ کے درمیان آج رات چیمپینز لیگ کا میچ ہونا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی کے گراؤنڈ کے باہر چیمپئنز لیگ کے اہم میچ سے پہلے دکان میں آگ لگ گئی، اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے کے قریب تجارتی سامان کی دکان میں آگ لگی ، جس سے متاثرہ علاقے کو فوری طور پر خالی کرایا گیا۔

    ترجمان فائر سروس نے بتایا کہ اتحاد اسٹیڈیم کی دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم مانچسٹر سٹی نے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور آگ کے باعث ٹیموں کی آمد کا پلان تبدیل کر دیا گیا۔

    خیال رہے مانچسٹر سٹی اور کلب برگ کے درمیان آج رات چیمپینز لیگ کا میچ ہونا ہے۔

    دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں جگہ کے لیے راؤنڈ 8 میں ایک دوسرے سے لڑیں گی۔

    واضح رہے مانچسٹر سٹی، جو پریمیئر لیگ کی ٹاپ ٹیموں میں سے ایک ہے، کئی شکستوں کا سامنا کرنے کے باوجود چیمپئنز لیگ میں کافی ٹھوس ریکارڈ رکھتی ہے۔ دوسری طرف، بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے کلب بروگ کے وی، اگرچہ کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پھر بھی بڑی یورپی ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

  • مانچسٹر سٹی نے فیفا کلب ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا

    مانچسٹر سٹی نے فیفا کلب ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا

    مانچسٹر سٹی نے فائنل مقابلے میں برازیلین کلب فلومیننس کو شکست فاش دیتے ہوئے فیفا کلب ورلڈ کپ جیتنے کا اعزز حاصل کرلیا۔

    فیفا کلب عالمی کپ کا فائنل پوری طرح سے یکطرفہ ثابت ہوا، انگلینڈ کی سائیڈ مانچسٹر سٹی نے فائنل میں برازیلین کلب فلومیننس کو 0-4 سے شکست دیتے ہوئے پہلی بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    فاتح سائیڈ نے جدہ کے کنگ عبداللّٰہ اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے فائنل میچ کے پہلے ہی منٹ میں گول کردیا، جولیان الواریز نے ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

    ناکام سائیڈ نے اس وقت اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری جب 27ویں منٹ میں برازیلین کلب فلومینیز کے نینو کے اون گول سے مانچسٹر سٹی کی برتری 0-2 ہوگئی۔

    مانچسٹر سٹی کی جانب سے فل فوڈین نے دوسرے ہاف میں اپنی ٹیم کا تیسرا گول کیا۔ میچ کے آخری لمحات میں جولیان الواریز نے ٹیم کا چوتھا اور اپنا دوسرا گول اسکور کیا۔

    فیفا کلب ورلڈکپ جیتنے والی مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ساؤتھ امریکن چیمپین برازیلین کلب فلومیننس کی کارکردگی فائنل میں واجبی رہی۔

  • مانچسٹر سٹی نے انگلشن پریمیئرلیگ کا ٹائٹل جیت لیا

    مانچسٹر سٹی نے انگلشن پریمیئرلیگ کا ٹائٹل جیت لیا

    لندن : انگلشن فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے ایک پوائنٹ کے فرق سے پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے برائٹن کو 4-1 گول سے شکست دے کر انگلشن پریمیئرلیگ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیت کر ریکارڈ قائم کرلیا۔

    مانچسٹر سٹی کی جانب سے میچ کے دوران سرجیو اگویرو، ایمیرک لاپورتے، ریاض مہریز اور الکے گنڈوگان نے گول کیے جبکہ برائٹن کی جانب گلین مرے کے پہلے گول نے ان کی ٹیم کو کھیل کے 25 ویں منٹ تک بدستور برتری دلائی تھی۔

    مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 2009 میں یکے بعد دیگرے دو ٹائٹل جیتنے کے بعد انگلشن پریمیئر لیگ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی بھی ٹیم نے اس اعزاز کو حاصل کیا ہو۔

    مانچسٹر سیٹی نے 98 پوائنٹس حاصل کیے جو پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 100 پوائنٹ کے ریکارڈ سے صرف 2 پوائنٹ کم ہے۔

    سیزن میں لیورپول نے 97 پوائنٹس حاصل کیے جو پریمیئر لیگ سیزن میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے کافی سمجھے جا رہے تھے۔

    مانچسٹر سٹی کے کپتان ونسنٹ کومپنی نے کہا کہ سیزن میں لیوپول حیرت انگیز رہی، وہ ہارنے کے قابل نہیں لیکن میں اپنی ٹیم کے لیے خوش ہوں، ہمیں اپنی خواہشات سے کہیں بڑھ کر ملا ہے۔

  • انگلش پریمیر لیگ: مانچسٹر سٹی کی اونچی اڑان

    انگلش پریمیر لیگ: مانچسٹر سٹی کی اونچی اڑان

    لندن: انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹرسٹی نے روایتی حریف مانچسٹر یونائٹیڈ کو ٹھکانے لگا دیا.

    تفصیلات کے مطابق جوں جوں‌ پریمیر لیگ آگے بڑھ رہی ہے، مانچسٹر سٹی مضبوط ہوتی جارہی ہے، روایتی حریف کودو صفرسے شکست دے کر مانچسٹر سٹی نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    مانچسٹر سٹی ابتدا ہی سے اپنے حریف پر غالب رہی. اس کے فارورڈز نے تابڑ  توڑ حملے کیے، پہلا ہاف بغیر کسی گول کربرابر  رہا، البتہ دوسرے ہاف کے آغاز ہی میں مانچسٹر سٹی کے سلوا نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی.

    چھیاسٹویں منٹ میں مانچسٹر سٹی نے ایک بار پھر گیند مخالف ٹیم کی پوسٹ‌ میں پہنچا کر دو صفر کی برتری حاصل کر لی، جو آخر تک برقرار ہی اور یوں یورپول سے پہلی پوزیشن چھین لی. 

    مزید پڑھیں: پلاسٹک سے تیار ہونے والا روس کا انوکھا فٹ بال گراؤنڈ

    مانچسٹر یونائیٹڈ اس وقت چارٹ پر چھٹے نمبر ہے۔ ناقدین کے مطابق اس کے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا خاصا دشوار ہے۔

    ادھر پریمیر لیگ کے دوسرے میچ میں وولفز ہیمپٹن نے آرسنل کو تین ایک سے آؤٹ کلاس کر کے بڑا اپ سیٹ کر دیا. وولفز ہیمپٹن نے پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔  چارٹ میں ٹوٹھیم تیسرے اور چیلسی تیسرے نمبر پر ہے۔

  • انگلش پریمئیر لیگ، چیلسی نے ٹائٹل جیت لیا

    انگلش پریمئیر لیگ، چیلسی نے ٹائٹل جیت لیا

    چیلسی فٹبال کلب نے پانچ سال بعد انگلش پریمئیر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اسٹیمفورڈ برج میں چیلسی نے تاریخ رقم کردی۔۔ کرسٹل پیلس کو ایک صفر سے شکست دیکر پانچویں مرتبہ انگلش پریمئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

     میچ کا واحد گول چیلسی کے اسٹرائیکر ہیزارڈ نے اسکور کیا۔ چیلسی کا دوہزاردس کے بعد یہ پہلا پریمئیر لیگ ٹائٹل ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر چیلسی تراسی پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہا ہے۔

     ٹائٹل جیتنے پر چیلسی کے کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا۔۔ گراؤنڈ میں بیٹھے چیلسی کے مداحوں نے بھی جشن منایا، انیس سو بانوے کے بعد سے اب تک انگلش کلب چار مرتبہ پریمئیر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔

  • انگلش فٹبال کلب آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے

    انگلش فٹبال کلب آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے

    لندن : انگلش فٹبال کلب آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر کمیونٹی شیلڈ جیت لی۔

    ویمبلے اسٹیڈیم میں آرسنل نے مانچسٹر سٹی کے ارمان ٹھنڈے کردیئے، اکیسویں منٹ میں کازرولا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر آرسنل کو برتری دلائی، بیالیسویں منٹ رامسی نے دوسرا گول داغ کر برتری کو دگنا کردیا، پہلے ہاف کے اختتام تک آرسنل کو دو گول کی برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف میں بھی آرسنل کے کھلاڑیوں میچ پر پوری طرح چھائے رہے۔

    آرسنل کے ڈیفینڈرز اور فارورڈ نے حریف ٹیم کو کم بیک کا کوئی موقع نہیں دیا، ساٹھویں منٹ میں گراؤڈ نے تیسرا گول بناکر ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا، جس کے بعد مانچسٹر کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی اور آرسنل نے کمیونٹی شیلڈ اپنےنام کرلی۔