Tag: مانچسٹر یونائیٹڈ

  • تصاویر: رونالڈو جونیئر والد کے نقش قدم پر چلنے لگے

    تصاویر: رونالڈو جونیئر والد کے نقش قدم پر چلنے لگے

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے جونیئر رونالڈو بھی سخت مقابلہ دینے میدان میں آگئے ہیں۔ 

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیائے فٹبال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں وہ اپنے شاندار کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرسٹیانو رونالڈو نے بیٹے جونیئر کے ہمراہ جم کی تصاویر شیئر کیں جس میں باپ بیٹے کو مکمل فٹ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

    ان تصاویر میں انہیں سکس پیک میں دیکھا گیا اور صارفین کی جانب سے جونیئر رونالڈو کی فٹنس کی تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ  رونالڈو جونیئر بھی والد کی طرح فٹبالر بننا چاہتے ہیں، انہوں نے 2022 میں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی اکیڈمی کو دوبارہ جوائن کیا تھا۔

    رونالڈو جونیئر نے اس سے قبل ریال میڈرڈ کے انڈر 14 لیول پر 20 مقابلوں میں 50 گول کیے تھے۔

  • مہنگے ترین فٹبال کلب کو خریدنے کے لئے کتنے ارب ڈالرز کی بولی لگی؟

    مہنگے ترین فٹبال کلب کو خریدنے کے لئے کتنے ارب ڈالرز کی بولی لگی؟

    دوحا: فٹ بال کے معروف کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کیلئے کھیلوں کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین بولی لگادی گئی۔

    قطر کے شیخ جاسم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کیلئے کھیلوں کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین بولی لگادی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش فٹبال کلب کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں نے 28 اپریل کو اپنی حتمی بولیاں جمع کروائیں، جس میں قطر اسلامی بینک کے چیئرمین شیخ جاسم نے 5 بلین پاؤنڈ (پاکستانی روپوں میں 15 کھرب 78 ارب سے زائد) رقم کی پیشکش کی۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطری شیخ کی جانب سے بولی کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ کلبز کے مالک اب بھی سمجھتے ہیں کہ یہ پیشکش مطلوبہ ویلیویشن سے کم ہے۔

    دوسری جانب کلب میں 20، 20 فیصد حصص کے مالک ایورم اور جوئل گلاسزر نے تخمینہ لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی موجودہ قیمت 6 بلین یورو (پاکستانی روپوں میں 18 کھرب 94 ارب سے زائد) ہے۔

    نیوز ایجنسی کے رابطہ کرنے پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے 50 فیصد حصص کے مالک سر جم ریٹکلف نے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ این ایف ایل باسکٹ بال لیگ کی ٹیم واشنگٹن کمانڈرز سے متعلق 4.8 بلین یورو کے معاہدے پر ابھی بات چیت جاری ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال کے ابتدا میں قطری سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کا خواب سجایا تھا۔

    ادھر INEOS کیمیکل کمپنی کے بانی ریٹکلف لڑکپن سے ہی یونائیٹڈ کے پرستار ہیں اور وہ گزشتہ سال فٹبال کلب چیلسی کو بھی خریدنے کی کوشش میں ناکام رہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ طور پر مانچسٹر یونائیٹڈ میں 50 فیصد سے زیادہ کا کنٹرولنگ شیئر خریدنا چاہتے ہیں۔

  • سعودی سرمایہ کار بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کے خواہشمند

    سعودی سرمایہ کار بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کے خواہشمند

    سعودی سرمایہ کار بھی دنیا کے مشہور ترین فٹبال کلبز میں سے ایک مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک اور سر جم ریٹکلف کے علاوہ امریکا کی نامور سرمایہ کار فیملی دی گلیزر نے بھی پریمیئر لیگ کے بڑے نام کی خریداری کے لیے اپنی پیشکش آگے بھیج دی ہے۔

    برطانوی جریدے ٹیلی گراف کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے متعدد سرمایہ کاروں نے بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس سے قبل 2022 میں بھی سعودی شخصیات نے چیلسی کو خریدنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں نے 6 ارب ڈالر مالیت کے فٹبال کلب کو خریدنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

  • اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کی تعریف میں کیا کہا؟

    اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کی تعریف میں کیا کہا؟

    فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے میسی کے حوالے سے پہلی بار کھل کر بات کی اور انہیں جادو گر کھلاڑی قرار دیا۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی دونوں ہی فٹبالرز نے عالمی سطح پر فٹبال کے نئے اسٹینڈرڈ سیٹ کیے ہوئے ہیں اور دونوں نے اپنی ٹیموں کے لیے کئی ٹرافیاں جیتیں ہیں۔

    حال ہی میں رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے موجودہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اور مینیجر ایرک ٹین ہیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

     اس کے علاوہ رونالڈو نے اپنے سابق ساتھی کھلاڑیوں گیری نیویل اور وین رونی کو بھی خود کو تنقید کا نشانہ بنانے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

    انٹرویو میں انہوں نے طویل عرصے سے اپنے مخالف کھیلنے والے لیونل میسی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک جادوگر کھلاڑی قرار دیا۔

    رونالڈو کا کہنا تھا کہ ہم 16 سال سے ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہے ہیں، اس لیے ہمارا آپس میں گہرا تعلق ہے، ہم آپس میں اس طرح دوست نہیں کہ ایک دوسرے کے گھر پر رہتے ہوں یا فون پر بات کرتے ہوں لیکن یہ تعلق ٹیم کے ایک ساتھی کی طرح کا ہے۔

    رونالڈو نے مزید کہا کہ میسی ایک ایسی شخصیت ہے جس کی میں دل سے عزت کرتا ہوں، یہاں تک کہ اس کی اہلیہ اور میری گرل فرینڈو جو ارجنٹائن سے ہیں ان کی بھی عزت کرتا ہوں۔

     فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرویو میں کہا کہ میسی سے متعلق کہنا چاہتا ہوں کہ ایک عظیم شخص جس نے فٹبال کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کا انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دورہ

    قومی کرکٹ ٹیم کا انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دورہ

    مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم نے منیجمنٹ اورفیملی کے ہمراہ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دورہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا، دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرزفیملی اوردوستوں کے ہمراہ سیروتفریح میں مصروف ہے۔

    CoYT-IcWcAAB9QU

    مانچسٹر یونائیٹڈکا دورہ کرتے ہوئے کھلاڑی خوشگوار موڈ میں تھے، بیوی اور بچوں کے ساتھ گراؤنڈ کے اندر اور باہرخوب تصویریں بنوائی۔

     

     

    CoYTog8WAAAANpP
    CoYTTpMWAAA_r1Q

    CoYTT7cW8AQCsyM

    قومی کرکٹرز نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ڈریسنگ روم اورٹرافیز کے ساتھ بھی یادگار لمحے کو کیمرے میں قید کیا، قومی ٹیم کا موڈ بدلنے کیلئے ایک روز قبل پاکستانی شہری نے ڈنر کا بھی اہتمام کیاتھا۔

    پاکستان ٹیم دو روزہ پریکٹس میچ کیلئے آج ووسٹر روانہ ہوگی، جمعے سے ووسٹرشائر کیخلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

  • انگلش پریمئیر لیگ: چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرادیا

    انگلش پریمئیر لیگ: چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرادیا

    انگلش پریمئیر لیگ فٹبال میں چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دے دی۔

    اسٹیمفورڈ برج پر کھیلے گئے اہم میچ میں چیلسی نے سیمیول ایٹو کی ہیٹرک کی بدولت مانچسٹر یونائیٹڈ کو زیر کیا۔ چیلسی نے کھیل کا عمدہ آغاز کیا اور سترویں منٹ میں ایٹو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ایٹو نے چیلسی کی برتری کو دگنا کردیا۔

    دوسرے ہاف میں بھی چیلسی کا پلڑا بھاری رہا۔ انچاسویں منٹ میں سیمیول ایٹو نے ہیٹرک گول کرتے ہوئے میچ میں ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنادی۔ اٹھترویں منٹ میں چیلسی کے اسٹرائیر ہرنینڈز نے گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ اس ناکامی کے بعد مانچسٹر کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔