Tag: مانچسٹر

  • بھارت کو عالمی سطح پر بھی رسوائی کا سامنا، گاڑیوں پر پوسٹر لگ گئے

    بھارت کو عالمی سطح پر بھی رسوائی کا سامنا، گاڑیوں پر پوسٹر لگ گئے

    مانچسٹر: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کی ایک مہم کے دوران برطانوی شہر مانچسٹر کی ٹیکسیوں پر تشہیری مہم شروع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف اقوام عالم کی توجہ مبذول کروانے کے لیے برطانوی شہر مانچسٹر میں ایک تشہیری مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے بینرز شہر کی ٹیکسیوں پر لگائے گئے ہیں۔

    گاڑیوں پر چسپاں پوسٹرز میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں پر اپنی بربریت اور مظالم کا سلسلہ فوری بند کرے۔

    یہ مہم ایک برطانوی شہری کی جانب سے شروع کی گئی ہے، مہم کے آرگنائزر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس مہم کا مقصد دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

    مجاہدین سے جھڑپ میں 4 بھارتی فوج ہلاک

    برطانوی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اس تشہیری مہم کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی بڑھائیں گے۔

    یاد رہے کہ 7 اور 8 نومبر کی شب مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق اس واقعے کے بعد بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر شر انگیزیاں شروع کیں اور بھاری ہتھیاروں، مارٹرزگولوں کا بے دریغ استعمال کیا۔

  • برطانیہ: اسکول جانے والے سیکڑوں بچے آئسولیٹ کر دیے گئے

    برطانیہ: اسکول جانے والے سیکڑوں بچے آئسولیٹ کر دیے گئے

    مانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کرونا وائرس کی وجہ سے اسکول جانے والے سیکڑوں بچے آئسولیٹ کر دیے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مانچسٹر میں اسکولز دوبارہ کھلنے کے چند دن بعد ہی سیکڑوں بچوں کو آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا، 15 اسکولوں کے ایک ہزار سے زائد بچوں کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

    اسکولوں میں کرونا کیسز آنے پر بچوں کو 14 روز آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے مثبت کیسز پرائمری اسکولوں میں سامنے آئے تھے، جس پر بچوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا گیا، سیکنڈری اسکولوں کے بھی 200 طلبہ کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

    برطانیہ؛ کرونا کیسز میں اضافے سے متعلق اہم انکشاف

    مذکورہ اسکولوں کے کلاسز کو مکمل طور پر سینی ٹائز کر دیا گیا ہے، اساتذہ کو بھی گھروں میں آئسولیٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں برطانیہ میں 4,322 نئے کرونا کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے نئی اموات کی تعداد 27 ہے۔ اب تک برطانیہ میں 41,732 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    مانچسٹر: پاکستان اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا چھ بجے شروع ہوگا۔

    انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے تاہم حتمی فیصلہ میچ سے قبل پچ کی کنڈیشن دیکھ کر کیا جائے گا۔

    پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

    یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔انگلینڈ نے1۔16 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا تھا۔

  • مانچسٹر : سمندر میں ڈوبنے والے دو  پاکستانی نژاد بھائیوں کی لاشیں  مل گئیں

    مانچسٹر : سمندر میں ڈوبنے والے دو پاکستانی نژاد بھائیوں کی لاشیں مل گئیں

    مانچسٹر:سمندرمیں ڈوبنے والے دو پاکستانی نژاد بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئیں ، 18سالہ محمداظہر اور 16سالہ علی سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے، دونوں بھائی ڈیوز بری کے رہائشی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کوسٹ گارڈز کو دوران تلاش دو لاشیں ملیں، پولیس نے دونوں لاشوں کی باضابطہ شناخت کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لاشیں سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو پاکستانی نژاد بھائیوں کی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو تصدیق کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز ڈیوزبری کے دو پاکستانی نژاد نوجوان نہاتے ہوئے سمندر میں لاپتہ ہوگئے تھے، اٹھارہ سالہ محمد اظہر شبیر اور سولہ سالہ علی اطہر شبیر بلیک پول کے قریب سمندر میں نہا رہے تھے جبکہ دونوں بھائیوں کا ایک پندرہ سالہ کزن بھی ساتھ نہا رہا تھا۔

    تاہم ان کا پندرہ سالہ کزن تیر کر کنارے پہنچ گیا تھا جسے بچا کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ، کزن کے اطلاع پر پولیس رات بھر نوجوانوں کو تلاش کرتی رہی مگر سراغ نہ مل سکا۔

    سمندری اور فضائی آپریشن رات بھر جاری رہا تاہم بعد ازاں پولیس نے آپریشن روک دیا اور لاپتہ نوجوانوں کے نام جاری کر دیئے تھے۔

  • برطانیہ میں مساجد کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز جاری

    برطانیہ میں مساجد کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز جاری

    مانچسٹر: مسلم کونسل آف بریٹن نے 4 جولائی سے مساجد کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، کونسل نے اس سلسلے میں گائیڈ لائنز بھی جاری کر دی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم کونسل آف بریٹن نے حکومتی احکامات کی روشنی میں مشاورت کے بعد 4 جولائی سے مساجد کھولنے کے سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    کونسل کا کہنا ہے کہ مساجد میں رضا کار سیفٹی آفیسر مقرر کیے جائیں گے جو اقدامات کا جائزہ لیں گے، مساجد میں نمازیوں کا درجہ حرارت چیک کرنے کا آلہ بھی نصب کیا جائے گا۔

    ہر شخص 2 میٹر کا فاصلہ رکھ کر نماز ادا کرے گا، مساجد میں بچوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا، نمازی گھر سے وضو کر کے اور جائے نماز لے کر آئیں گے، مسلم کونسل آف بریٹن کے مطابق گنجائش کو دیکھتے ہوئے نمازیوں کی تعداد کو محدود کیا جائے گا۔

    نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ایک سے زائد جماعتیں بھی کرائی جا سکتی ہیں، مساجد پی پی ای استعمال کریں گی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 176 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 39,904 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 81 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

  • مانچسٹر: 19 سالہ مسلمان طالبہ کے قتل میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد

    مانچسٹر: 19 سالہ مسلمان طالبہ کے قتل میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد

    مانچسٹر: برطانوی شہر بلیک برن میں 19 سالہ طالبہ آیہ ہاشم کے قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں چند روز قبل افطاری لینے نکلنے والی مسلمان طالبہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، مقتولہ کا تعلق لبنان سے تھا، پولیس نے قتل میں ملوث 2 افراد کو چارج کرلیا۔

    برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ فیروز سلیمان اور ابوبکر ساتیا کو قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت چارج کیا گیا ہے، دونوں ملزمان کو کل مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: برطانیہ میں افطاری کے لیے نکلنے والی لڑکی کو گولی مار دی گئی

    واضح رہے کہ چند روز قبل آیہ ہاشم کواس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ گھر سے افطاری لینے نکلی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ آیہ ہاشم سلفورڈ یونیورسٹی میں قانون کی طالب علم تھیں اور فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر رضاکارانہ خدمات سر انجام دیتی رہتی تھیں اور اس دوران انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اپنے کیے۔

    برطانوی پولیس کے مطابق مقتولہ افطاری کے اوقات میں افطار کا سامان لینے کےلیے گھر سے نکلی تھیں کہ سڑک پر چلتی ہوئی کار سے نامعلوم فرد نے گولی مار دی۔ خاتون کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔

  • فلائٹ آپریشن معطل، 10 لاکھ سے زائد برطانوی مختلف ممالک میں پھنس گئے

    فلائٹ آپریشن معطل، 10 لاکھ سے زائد برطانوی مختلف ممالک میں پھنس گئے

    مانچسٹر: فلائٹ آپریشن معطلی کے سبب ایک ملین سے زائد برطانوی شہری مختلف ممالک میں پھنس گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ سمیت دنیا بھر میں فلائٹ آپریشنز معطلی کے باعث دس لاکھ سے زائد برطانوی دیگر ممالک میں پھنس گئے ہیں، فارن سیکریٹری ڈومنیک راب نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کو واپس لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

    فارن سیکریٹری کا کہنا تھا کہ مسافروں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف مسافروں کا کہنا ہے کہ ان سے دوسری ایئر لائنز نے واپسی کے لیے 10 گنا زیادہ کرایا مانگا۔

    کرونا وائرس، برطانیہ میں میتیں حکومتی اختیار میں دینے کی تیاری

    ادھر جیٹ ٹو نے اپنا فلائٹ پروگرام چھ ہفتوں کے لیے منسوخ کر دیا ہے، رائن ایئر ویز نے 80 فی صد پروازیں منسوخ کر دی ہیں، ایزی جیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اپنے مسافروں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائے گا۔

    یورپ اور مشرق وسطیٰ میں برطانوی مسافر گزشتہ کئی دنوں سے پھنسے ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز کی جانب سے انھیں کوئی معلومات نہیں دی جا رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں کووڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 233 ہو گئی ہے، سلطنت میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں، برطانیہ بھر میں گزشتہ روز کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 56 ہے، وبا شروع ہونے سے برطانیہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں گزشتہ روز ہوئیں۔

  • پاکستان کی عدالتیں کہیں تو نواز شریف کی واپسی ممکن ہے: لارڈ نذیر احمد

    پاکستان کی عدالتیں کہیں تو نواز شریف کی واپسی ممکن ہے: لارڈ نذیر احمد

    مانچسٹر: رکن ہاؤس آف لارڈز نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدالتیں کہیں تو نواز شریف کو پاکستان لانا ممکن ہے، برطانوی حکومت عدالتوں کی عزت کرتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رُکن لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ اگر پاکستان کی عدالتیں نواز شریف کی حوالگی کا مطالبہ کریں تو انھیں واپس بھیجا جا سکتا ہے، برطانوی حکومت پاکستانی عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سیاسی حکومت کو اتنی ترجیح نہیں دی جاتی جتنی کہ عدالتوں کو دی جائے گی، نواز شریف کی واپسی اتنی آسان نہیں مگر ناممکن بھی نہیں ہے، مجھے نہیں لگتا کہ حکومت نواز شریف کو واپس لے جانے میں سنجیدہ ہے۔

    نواز شریف کو بطور مجرم وطن واپس لانے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

    لارڈ نذیر نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے برطانوی حکومت کو لکھا گیا خط صرف توجہ ہٹانے کے لیے ہے، کیوں کہ عوام اب حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ کب نواز شریف کو واپس لائے گی، اسی لیے یہ خط لکھا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر نواز شریف کو واپس لانے میں سنجیدہ ہوئی تو یہ ناممکن نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل حکومت پاکستان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بہ طور مجرم وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہو چکی ہے، اب وہ ایک مجرم ہیں، انھیں پاکستان بھیجا جائے، تاکہ وہ باقی سزا مکمل کر سکیں۔

  • کرونا وائرس کا برطانوی معیشت پر وار، ایئر لائن بند ہونے کا خدشہ

    کرونا وائرس کا برطانوی معیشت پر وار، ایئر لائن بند ہونے کا خدشہ

    مانچسٹر: نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کے برطانوی معیشت پر وار جاری ہیں، برطانوی ایئر لائن فلائی بی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئر لائن فلائی بی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث اس کے بند ہونے کا خدشہ ہے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب کمپنی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    مسافروں کی تعداد میں کمی کے ساتھ موجودہ بکنگز بھی ملتوی کر دی گئیں، یہ فضائی کمپنی خسارے کے باعث جنوری میں بڑی مشکل سے بند ہونے سے بچی تھی، فلائی بی ایئر لائن 40 برس سے برطانیہ اور یورپ کے لیے پروازیں چلا رہی تھی۔

    کرونا وائرس نے برطانوی معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر برطانوی اسٹاک ایکس چینج بھی گر گئی تھی، انڈیکس پوائنٹس 12 ماہ کی کم ترین سطح پر آیا، کرونا وائرس عالمی سطح پر پھیلنے کی وجہ سے ایئر لائنز، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، چین سے مصنوعات کی درآمدات میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ برطانوی شہریوں نے ایڈوائزری کے پیش نظر بیرونِ ملک سفر میں بھی کمی کر دی ہے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے، برٹش ایئر ویز نے صرف 16 سے 28 فروری کے دوران 226 پروازیں کینسل کی تھیں، اب تک مزید سیکڑوں پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔

  • برطانیہ میں کرونا وائرس کے مزید 4 مریضوں کی تصدیق

    برطانیہ میں کرونا وائرس کے مزید 4 مریضوں کی تصدیق

    مانچسٹر: برطانیہ میں کرونا وائرس کے 4 مزید مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد وائرس کے شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 20 ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے مزید چار کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد بیس ہو گئی ہے، ویلز میں ایک جب کہ ناردرن آئرلینڈ میں بھی ایک شخص میں وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

    ویلز اور ناردرن آئرلینڈ میں کرونا وائرس کے یہ پہلے مریض ہیں، چیف میڈیکل آفیسر برطانیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں میں وائرس کی منتقلی ایران میں ہوئی۔ برطانیہ میں ایسا پہلا مریض بھی سامنے آ گیا ہے جسے کرونا وائرس برطانیہ ہی میں لاحق ہوا، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ سرے کاؤنٹی کے رہایشی کو وائرس کیسے لگا، کسی ایسے شخص سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر جو باہر سے آیا ہو، کیوں کہ اس نے خود باہر کا سفر نہیں کیا تھا۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل برطانوی چیف میڈیکل آفیسر نے کہا تھا کہ برطانیہ میں وائرس پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں جس کے باعث منگل کے روز متعدد اسکولوں کو بند کیا گیا، کرونا وائرس کو عالمی وبا ڈکلیر کیا گیا تو برطانیہ میں تمام اسکولوں کو بند اور پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کیا جا سکتا ہے۔

    کروناوائرس سے پہلا برطانوی شہری ہلاک، یو اے ای میں دو نئے کیسز

    انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شمالی برطانیہ کے متعدد اسکولوں کے طلبہ سیاحتی دورے پر اٹلی گئے تھے، خدشہ ہے کہ وہ اپنے ساتھ وائرس لائے ہیں۔ دوسری جانب کرونا وائرس کے پیش نظر یارکشائر کے علاقے ہڈرز فیلڈ کے اسکول کے بچوں اور اسٹاف کو گھر بھیج دیا گیا تھا جب کہ 23 بچوں اور 3 اسٹاف ممبرز کو 14 روز تک آئسولیشن میں رکھنے کی ہدایات کی گئی تھی۔

    گزشتہ روز کرونا وائرس سے پہلا برطانوی شہری بھی ہلاک ہو گیا ہے، برطانوی شہری قرنطینہ میں رکھے گئے بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسز کا مسافر تھا، ہلاکت سے متعلق خبر جاپانی محکمہ صحت نے دی جو جاپان میں زیر علاج تھا۔ کرونا وائرس سے اب تک جہاز کے 6 مسافر ہلاک ہو چکے ہیں۔