Tag: مانچسٹر

  • مانچسٹر میں دنیا کو دکھا دیں گے، کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، مشال ملک

    مانچسٹر میں دنیا کو دکھا دیں گے، کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ جیت پاکستان کی ہو گی، جشن منائیں گے اور مٹھائی بھی بٹے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پاکستان کی حمایت کریں گے۔

    مشال ملک نے کہا کہ مانچسٹر میں دنیا کو دکھا دیں گے، کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، جیت پاکستان کی ہوگی، جشن منائیں گے اور مٹھائی بھی بٹے گی۔

    انہوں نے کہا کہ خوف زدہ بھارت نے ابھی سے وادی میں کریک ڈاؤن شروع کردیا، ہم ڈرنے والے نہیں، پاکستان سے ہمارا رشتہ اٹوٹ ہے۔

    ورلڈ کپ 2019 : پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا آج ہوگا

    واضح رہے کہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے پنجہ آزمائی کی تیاری مکمل کرلی۔

    دنیا بھر کے کروڑوں لوگ براہ راست ٹی وی پر دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیموں کا میچ دیکھیں گے، میچ سے قبل شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔

  • مانچسٹر: پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    مانچسٹر: پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    مانچسٹر: اسلام آباد سے مانچسٹر  پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز  بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی.

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر پہنچنے والی پرواز پی کے 702 کا دروازہ اچانک کھل گیا، جس کی وجہ سے طیارے کی ایمرجینسی سلائیڈنگ ایکٹو ہوگئی۔

    [bs-quote quote=” پی کے 702 کا دروازہ اچانک کھل گیا، جس کی وجہ سے طیارے کی ایمرجینسی سلائیڈنگ ایکٹو ہوگئی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    طیارہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد پارکنگ پر کھڑا ہوا تھا، جب سیٹ نمبر ایل 5 پر بیٹھی ہوئی خاتون مسافر نے طیارہ کا  دروازہ کھول دیا۔

    سلائیڈنگ کھلنے کی وجہ سے مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی پرواز 7 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ واقعے کے بعد 37مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا.

    ذرائع کے مطابق قوانین کی رو سے طیارے کے جس حصے کی ایمرجینسی سلائیڈنگ کھل جائے، اس ایریا کو خالی رکھنا لازمی ہوتا ہے.ایریا کو خالی چھوڑنے کی وجہ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا تھا.

    مزید پڑھیں: پی آئی اے عمرہ زائرین کا سامان مدینے میں چھوڑ آئی

    موصولہ اطلاعات کی مطابق خاتون دروازہ کو واش روم کا دروازہ خیال کر بیٹھیں، جس کی وجہ سے یہ چوک ہوگئی.

    خوش قسمتی سے اس وقت طیارہ فضا میں نہیں تھا، ورنہ بہت بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔

  • کولڈ ڈرنک نہ دینے پر ہسپانوی خاتون مسافر کا طیارے میں ہنگامہ

    کولڈ ڈرنک نہ دینے پر ہسپانوی خاتون مسافر کا طیارے میں ہنگامہ

    میڈرڈ: مانچسٹر سے لسبن جانے والی فلائٹ میں کولڈ ڈرنک نہ دینے ہر نشے میں دھت ہسپانوی خاتون نے طیارے میں ہنگامہ برپا کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مانچسٹر سے لسبن جانے والی فلائٹ میں نشے میں دھت خاتون نے اس وقت فضائی میزبانوں سے لڑائی جھگڑا شروع کردیا جب کریو ممبر کی جانب سے کہا گیا کہ کولڈ ڈرنک موجود نہیں ہے، طیارے کی لینڈنگ کے بعد خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق فضائی میزبانوں کی جانب سے تمام مسافروں کو فروٹ جوس دئیے جارہے تھے تاہم خاتون مسافر کولڈ ڈرنک کا مطالبہ کررہی تھی۔

    مسافروں کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد کیپٹن کی جانب سے ایئرپورٹ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، طیارے کی لینڈنگ کے بعد خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: شوہرکی بے وفائی پربیوی کی ہنگامہ آرائی، جہازبیچ سفرمیں اتارنا پڑا

    طیارے میں موجود 38 سالہ برطانوی سیاح کا کہنا ہے کہ میں نے اس طرح کی خاتون آج تک نہیں دیکھی۔

    مسانچسٹر کے رہائشی عینی شاہد نے کہا کہ ’پہلے میں سمجھا کہ وہ ڈرامہ کررہی ہے لیکن میں غلط تھا، وہ اپنی سیٹ سے اُٹھ کر شور مچارہی تھی اور اس کا چہرہ غصے سے سرخ ہورہا تھا۔‘

    طیارے میں موجود ایک اور مسافر کا کہنا تھا کہ اسے کولڈ ڈرنک کی ضرورت اس لیے پیش آرہی تھی کہ وہ اپنے پاس موجود شراب میں اسے ملا کر پینا چاہتی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق مانچسٹر سے لسبن جانے والی کنیکٹنگ فلائٹ کو پہلے ملاگا میں لینڈ کرنا ہے اور ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کی جانب سے خاتون کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

  • برطانیہ چھوڑ دو، مانچسٹر کی جامع مسجد میں انتہا پسند کی کال

    برطانیہ چھوڑ دو، مانچسٹر کی جامع مسجد میں انتہا پسند کی کال

    مانچسٹر: کرائسٹ چرچ حملے کے بعد اگر ایک طرف دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ہم دردی کا اظہار کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف چند انتہا پسند بھی متحرک ہو گئے ہیں۔

    برطانوی شہر مانچسٹر کی جامع مسجد میں نا معلوم انتہا پسند نے کال کر کے دہشت پھیلا دی، انتہا پسند نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ برطانیہ چھوڑ دیں۔

    جامع مسجد میں کال کرنے والے انتہا پسند نے کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ کے حملے کی بھی حمایت کی۔

    برطانوی پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق کرائسٹ چرچ کے حملے کے بعد اب تک نسل پرستی اور اسلام دشمنی کے 11 واقعات درج ہوئے۔

    پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کیا، 2 کو نسلی نفرت کے مقدمات میں چارج کیا گیا، جب کہ سال 2018 میں مذہبی اور نسلی نفرت کے 5,199 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  برطانیہ میں مسلمانوں پر کرائسٹ چرچ کی طرح حملوں کا خطرہ ہے، برطانوی وزیر

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس رپورٹ ہونے والے 46 فی صد واقعات کے ملزمان کا سراغ لگانے میں نا کام رہی۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل برطانوی وزیر سیکورٹی نے برطانیہ میں بھی مسلمانوں پر کرائسٹ چرچ کے طرز پر حملوں کے خطرے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کے سلسلے میں نئے فنڈز مختص کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے، جس کے بعد گزشتہ روز برطانوی حکومت نے ملک میں عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے لیے فنڈنگ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

    مزید تفصیل پڑھیں:  برطانیہ: مسلمان غیر محفوظ، عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے فنڈنگ بڑھانے کا اعلان

    واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ واقعے کے بعد برطانیہ کی سرے اور سسکیس کاؤنٹی میں بھی پولیس کی جانب سے مساجد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے۔

  • مانچسٹر: نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کے حق میں پوسٹ لگانے والا گرفتار

    مانچسٹر: نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کے حق میں پوسٹ لگانے والا گرفتار

    مانچسٹر: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملے کے حق میں پوسٹ لگانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر  الزام ہے کہ اس نےکرائسٹ چرچ میں مسلمانوں پر خوف ناک دہشت گردانہ حملے کی ایک پوسٹ میں حمایت کی ہے۔

    برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ حملوں سے متعلق شرپسندانہ پوسٹ کی تھی۔

    برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ جو بھی حد پار کرے گا اس کے سخت خلاف ایکشن لیا جائے گا، اولڈھم سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ شخص نے خوف ناک حملوں کی حمایت کی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے، نیوزی لینڈ میں ہونے والے واقعات کی بازگشت اس وقت پوری دنیا میں گونج رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرائسٹ چرچ حملہ: بین الاقوامی میڈیا کی متعصبانہ رپورٹنگ

    واضح رہے کہ لندن میں سڑک کے کنارے ایک مسجد کے قریب کپڑے کا ایک ٹکڑا جلایا گیا تھا جس کی تحقیقات بھی لندن نے پولیس نے شروع کر دی ہے۔

    خیال رہے کہ جمعے کے دن کرائسٹ چرچ میں 28 سالہ آسٹریلوی شخص برینٹن ٹیرنٹ نے دو مساجد پر حملہ کر کے پچاس مسلمانوں کو شہید کر دیا ہے۔

    سانحہ کرائسٹ چرچ میں 6 پاکستانی شہید ہوئے، 3 پاکستانیوں کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی، ڈی این اے سے 3 پاکستانیوں کی شناخت کی جائے گی جب کہ نیوزی لینڈ حکام نے کرائسٹ چرچ حملے میں چھ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

  • برطانوی حکومت نے لندن و مانچسٹر میں مساجد کی سیکیورٹی بڑھا دی

    برطانوی حکومت نے لندن و مانچسٹر میں مساجد کی سیکیورٹی بڑھا دی

    لندن : حکومت نے کرائسٹ چرچ حملے کے بعد لندن اور مانچسٹر کی مساجد و مسلمانوں کی دیگر عبادت گاہوں پر پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کو تعینات کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعے کی نماز کے دوران مسلح دہشت گردوں نے دو مساجد میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں اب تک 49 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے مانچسٹر میں بھی مساجد کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے مساجد کے باہر پولیس پیٹرولنگ بڑھا دی۔

    برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، دہشت گرد ہمیں تقسیم نہیں کرسکتے، برطانوی شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

     

    میئر لندن صادق خان نے لندن میں واقع مساجد کی سیکیورٹی انسداد دہشت گردی یونٹ کے حوالے کرنے کی تصدیق کی، ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اقدامات اس لیے کیے گئے ہیں تاکہ کوئی لندن میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملہ نہ کرے۔

    صادق خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’’افسوس ناک خبر سن کر دل اداس ہوگیا کہ نیوزی لینڈ میں بے گناہ افراد کو ان کے ایمان کی وجہ سے قتل کیا گیا‘‘۔

    لندن کی عوام کرائسٹ چرچ میں خوفناک دہشت گردانہ حملے کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں، لندن ہمیشہ اپنے اندر کی ہمہ جہتی کو برقرار رکھے گا جسے کچھ لوگ تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں لندن میں مقیم مسلمانوں کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ یہاں تمام مساجد پر انسداد دہشت گردی فورس تعینات ہیں آپ سکون سے عبادت کے لیے جائیں۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ جمعے کی نماز کے دوران نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلح افراد نے مساجد میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں واقع مساجد پر حملہ کرنے والے ایک دہشتگرد کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جس کی شناخت برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے، مذکورہ دہشت گرد خوفناک حملے کی برائے راست ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی نشر کررہا تھا۔

  • احتساب قانون کے مطابق سب کا ہونا چاہیے، عام انتخابات وقت پرہی ہوں گے، اسد قیصر

    احتساب قانون کے مطابق سب کا ہونا چاہیے، عام انتخابات وقت پرہی ہوں گے، اسد قیصر

    مانچسٹر : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قانون اور میرٹ کے مطابق احتساب سب کا ہونا چاہیے، جو نیب مقدمات چل رہے ہیں وہ سابقہ حکومت کے دورمیں بنے، عام انتخابات وقت پرہی ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں اوورسیز پاکستانیوں سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اسد قیصر نے کہا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا جائزہ لے کے قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تو ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق فیصلہ قانون کے مطابق کریں گے، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بحیثیت اسپیکر سیاست سے بالاتر ہوکر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کروں گا۔

    احتساب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نیب میں جو احتساب کے کیسز چل رہے ہیں وہ سابقہ حکومت کے دور میں بنے، ہم نے کسی پر کیس نہیں بنایا، احتساب سب کا ہونا چاہیے مگر قانون اور میرٹ کے مطابق ہونا چاہیے، ہم باتوں کی حد تک نہیں ہیں بلکہ عملی کام کررہے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی اقدامات اٹھارہے ہیں، آپ لوگ ملک کے سفیر ہیں، ملک کی عزت ہوگی تو آپ کی عزت ہو گی۔

    ملک اس وقت بحران میں ہے،ہم سب نےمل کرکام کرناہے، قومی ادارے اس وقت خسارے میں ہیں جس کی بنیادی وجہ مس مینجمنٹ ہے، پاکستان سےلینےکی بات ہم تب کرسکتےہیں جب ہم پاکستان کوکچھ دیں گے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے ملک کو اوپراُٹھانا ہے، غربت ختم کرنی ہے، سرمایہ کاری لانی ہے اور یہ ہم سب نےمل کر کرنا ہے، ضیا اورمشرف کےدورمیں سب سےزیادہ امدادآئی مگرسب ضائع کی گئی۔

    اوورسیزپاکستانی ملک میں آئیں تمام سہولتیں مہیاکریں گے، گوادرمیں جوسرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں وہ اب یورپ میں بھی نہیں۔

  • مانچسٹر: شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والا شخص ذہنی مریض قرار

    مانچسٹر: شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والا شخص ذہنی مریض قرار

    لندن : برطانوی پولیس نے وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر شہریوں چاقو کے وار سے شہریوں کو زخمی کرنے والے چاقو بردار شخص کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کردیا تھا، چاقو زنی کی واردات میں پولیس افسر سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر چاقو زنی کی واردات کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چاقو کے وار لوگوں کو زخمی کرنے والے 25 سالہ نوجوان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔

    مانچسٹر پولیس نے حملہ آور کی میڈیکل رپورٹ جاری کرتے ہوئے چاقو بردار شخص کو ذہنی مریض قرار دیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والی 50 سالہ خاتون کو چہرے اور معدے میں زخم آئے ہیں جبکہ 50 سالہ شخص کے معدے میں زخم آئے تھے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والی خاتون کی حالت نازک ہے لیکن 30 سالہ پولیس افسر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ مانچسٹر ریلوے اسٹیشن پر اس وقت حملہ ہوا تھا جب دنیا بھر میں نئے سال کا استقبال کیا جارہا تھا۔

    مزید پڑھیں : لندن میں چاقو زنی کی ایک اور واردات، 2 افراد زخمی

    یاد رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں برطانوی دارالحکومت لندن میں چاقو زنی کی ایک اور واردات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے، نارتھ لندن میں چوروں سے مزاحمت پر 98 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔

  • مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد زخمی

    مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد زخمی

    لندن : برطانوی شہر مانچسٹر میں چاقو کے وار سے پولیس افسر سمیت تین شہری زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کردیا، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے متاثرین کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک خاتون اور مرد سمیت پولیس افسر زخمی ہوا ہے، پولیس افسر کو کندھے پر زخم آئے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاقو زنی کی واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مانچسٹر حکام نے چاقو بردار شخص کے حملے کے بعد ٹرام سروس معطل کردی ہے اور ٹرام سروس بند کرنے کی اطلاع ٹویٹر پر جاری کردی ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

    دوسری جانب مانچسٹر سٹی کونسل نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانچسٹر سٹی سینٹر میں سال نو کا جشن جاری ہے، نا خوشگوار واقعات سے نمٹنے کےلیے سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر چاقو زنی کی واردات رات 8 بج کر 50 منٹ پر ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کا سلسلہ جاری ہے، سالِ نو کے موقع پر ہر سو خوشیوں کی بہاریں ہیں، برطانیہ میں بھی لاکھوں افراد نئے سال کا جشن منانے کےلیے سڑکوں پر موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں : لندن میں چاقو زنی کی ایک اور واردات، 2 افراد زخمی

    یاد رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں برطانوی دارالحکومت لندن میں چاقو زنی کی ایک اور واردات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے، نارتھ لندن میں چوروں سے مزاحمت پر 98 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔

  • زمین پرزندگی سے بڑا تحفہ نہیں اورپانی کے بغیر زندگی کا تصورنہیں‘ چیف جسٹس

    زمین پرزندگی سے بڑا تحفہ نہیں اورپانی کے بغیر زندگی کا تصورنہیں‘ چیف جسٹس

    مانچسٹر: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ جنہوں نے ملک سے اربوں لیے انہوں نے ڈیم کے لیے1 ارب بھی نہیں دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ پاکستان کوسیدھےاوردیانت دارانہ حکومتی نظام کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان آج پانی کی قلت سے شدید متاثرممالک میں شامل ہے، بدقسمتی سے ہم نے پانی کی قدرنہیں کی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کوئٹہ میں شاید5 سے7 سال میں زیرزمین پانی نہ ملے، سب سے پہلے سندھ میں پانی کے مافیا کوتوڑنے کی کوشش کی۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سمندرمیں گرائے جانے والے 50 فیصد گندے پانی کی صفائی کا تقاضہ پورا کرچکے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح ہوچکا ہے،25 دسمبرکوکراچی میں ایک اور ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ 1956میں تیارکی گئی تھی، کالاباغ ڈیم کی تعمیر پرجب کوئی تنازع نہ تھا تو کیوں نہیں بنایا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان میں پانی کا بحران آنا ہے، سب کو یہ بات معلوم تھی، قومی مفاد کے معاملے پرچاروں صوبائی بھائیوں کا اتفاق ضروری ہے، دیا میربھاشا ڈیم پر تمام صوبوں کا اتفاق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل چند لوگوں نے کھڑے ہوکرکہا دریائے سندھ پرڈیم تعمیرنہیں ہوگا، کل مجھے جوا ب مل گیا کہ 40 سال تک ڈیم کیوں بننے نہیں دیے گئے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں ڈیم بنانے کی تحریک زور پکڑ گئی ہے، چند مٹھی بھراورمفاد پرست لوگ ڈیم کی تعمیرسے نہیں روک سکتے، لوگ ایک ڈیم بنانے پراعتراض کر رہے ہم کئی ڈیم بنائیں گے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ دیامربھاشا، مہمند ڈیمزکی تعمیرکے لیے 1500ارب روپے درکارہیں، چندبڑوں سے ڈیمزفنڈ میں عطیات کی توقع تھی، بدقسمتی سے ان بڑوں نے خاطر خواہ فنڈز نہیں دیے۔

    انہوں نے کہا کہ جنہوں نےملک سےاربوں لیے انہوں نے ڈیم کے لیے 1ارب بھی نہیں دیا، اربوں کمانے والوں سے پوچھا ہے پیسہ کہاں سے کمایا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ لانچوں میں پاکستان سے باہرپیسہ کیسے گیا، انہیں حساب دینا ہوگا، 3 ارب کی پراپرٹی دبئی اوریواے ای میں کیسی بنائی، زمین انتقال کیسے کروائی، پیسہ لے جانے والوں کوحساب دینا پڑے گا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ باہر گیا پیسہ پاکستان کی امانت ہے، پیسہ واپس آکرڈیم کی نذر ہو تو کسی سے مانگنےکی ضرورت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی بڑھ رہی ہے اوروسائل سکڑرہے ہیں، بڑھتی آبادی کوکنٹرول کرنے کے لیے اگلے ماہ سے مہم چلائیں گے۔