Tag: مانچسٹر

  • برطانیہ: مسجد میں بزرگ نمازی چاقو زنی کی واردات میں‌ زخمی

    برطانیہ: مسجد میں بزرگ نمازی چاقو زنی کی واردات میں‌ زخمی

    لندن : برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع مسجد میں بزرگ نمازی کو نامعلوم چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا، جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع مسجد میں ایک 80 سالہ شخص پر گذشتہ روز چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا تھا جس کے بعد متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی پولیس کا خیال ہے کہ بزرگ شہری کے ساتھ مدرسہ و مسجد میں پیش آنے والی چاقو زنی کی واردات میں دو نمازی ملوث ہیں۔

    برطانوی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے 80 سالہ نمازی پر تیز دھار چاقو سے حملہ کرنے کے شبے میں 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔

    مانچسٹر پولیس کے سربراہ فاض زمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ میں حملے کا واقعہ پیش آنا مناسب نہیں ہے اور مسجد کے اندر بزرگ شہری پر چھری سے حملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش کرنا انتہائی تشویش ناک اور مانچسٹر میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

    پولیس چیف کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کو اسپتال منتقل کرنے کے کئی گھنٹے بعد تک سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے علاقے میں مقامی افراد اور عینی شاہدین سے واقعے کے معلومات جمع کرتے رہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے چیف انسپکٹر کا کہنا تھا کہ بزرگ شہری پر چاقو زنی کی واردات کے حوالے تفتیش ابتدائی مراحل میں ہیں، تاہم وہیلکے رینج میں پیش آنے والے مذکورہ واقعے کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے طور پر کی جارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : لندن: بریٹین گوٹ چیلنج کی اسٹار چاقو زنی کی واردات میں قتل


    خیال رہے کہ دو روز قبل دارالحکومت لندن کے علاقے بیٹرسی میں برطانیہ گوٹ چیلنج کی اسٹار 31 سالہ سیمونی کیرر پر نامعلوم افراد کی جانب سے چاقو کے حملے میں زخمی ہوئی تھی جو اسپتال منتقل کرنے کے دوران ہلاک ہوگئی۔

    ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں۔

  • مانچسٹر بم دھماکا، طبی امداد دینے میں مصروف پاکستانی سرجن کو نسلی تعصب کا سامنا

    مانچسٹر بم دھماکا، طبی امداد دینے میں مصروف پاکستانی سرجن کو نسلی تعصب کا سامنا

    مانچسٹر : مانچسٹر خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو مسلسل 48 گھنٹے تک طبی امداد فراہم کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی سرجن کو نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی سرجن یاسین اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے کے بعد گھر کی جانب جارہے تھے کہ ایک برطانوی شخص نے رنگ اور نسل کی بنیاد پر انہیں تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایا۔

    سرجن یاسین کے پر دادا 60 کی دہائی میں پاکستان سے ہجرت کرکے برطانیہ مقیم ہوئے تھے اور سرجن یاسین برطانیہ پلے بڑھے، تعلیم حاصل کی، کامیاب سرجن بنے اور برطانیہ میں ہی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھارہے ہیں اس کے باوجود انہیں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔


    *مانچسٹر دھماکا، حملہ آور کی شناخت سلمان عابدی کے نام سے ہوگئی


    واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلسل 48 گھنٹے مانچسٹر خود کش دھماکے کے متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد تھکن سے چُور گھر جا رہا تھا تو وین میں سوار میں برطانوی شخص نے مجھے مخطاب کرکے غیرمقامی ہونے کے طعنے دیئے، دہشت گرد کہہ کر پکارا اور ناقابل بیان مغلظات بَکیں۔

    یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب بھی کوئی خود کش دھماکا یا فائرنگ کا واقعہ ہوتا ہے تو مقامی مسلمان آبادی اور افراد کو اس قسم کی جارحیت اور طعنوں کا سامنا رہتا ہے جس کا عمومی شکار معصوم اور قانون پسند شہری بنتے ہیں۔


    *مانچسٹر: نامعلوم افراد کی مسجد کو آگ لگانے کی کوشش


    پاکستانی نژاد برطانوی سرجن نے اس نفرت آمیز رویئے کو انفرادی عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان رویوں کا خاتمہ ہونے میں ہی پر امن دنیا کا خواب پنہاں ہے۔

    خیال رہے 22 مئی کو مانچسٹر میں معروف امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ میں *خود کش دھماکا* ہوا تھا جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 59زخمی ہوئے تھے بعز ازاں حملہ آور کی شناخت سلمان عبیدی کے نام سے ہوئ تھی جو لبیا نژاد برطانوی نوجوان تھا جس کے بعد مشتعل افراد نے مانچسٹر کی ایک مسجد کو جلانے کی بھی کوشش کی تھی۔

  • ملکہ برطانیہ کی مانچسٹر دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

    ملکہ برطانیہ کی مانچسٹر دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

    لندن: برطانوی ملکہ الزبتھ نے مانچسٹر چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا اور مانچسٹر دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل برطانوی شہر مانچسٹر کے ایرینا میں کنسرٹ کے دوران خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    زخمیوں میں 12 بچے بھی شامل تھے جنہیں مانچسٹر چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے 4 بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    ملکہ برطانیہ نے آج مانچسٹر میں بچوں کے اسپتال کا دورہ کیا اور ان زخمی بچوں کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمی بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔

    بچے اور ان کے والدین ملکہ کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوش ہوئے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

    ملکہ نے زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال پر اسپتال کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا جو گزشتہ 2 دن سے بغیر آرام کیے مریضوں کی مسیحائی میں مصروف ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ میں کسی بھی وقت اگلا حملہ ہوسکتا ہے‘تھریسامے

    برطانیہ میں کسی بھی وقت اگلا حملہ ہوسکتا ہے‘تھریسامے

    لندن:برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ مانچسٹرحملے کے بعد برطانیہ میں کسی بھی وقت اگلا حملہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق مانچسٹر کنسرٹ میں داعش کی جانب سے خودکش بم دھماکے کے بعد خطرے کی سطح بلند کرکے شدید ترین کردی گئی ہے۔
    برطانوی حکومت نے مزید دہشت گرد حملوں کی روک تھام کرنے کےلیے’آپریشن ٹیمپرر‘ شروع کردیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے مانچسٹر کنسرٹ میں خودکش حملے کےبعد تمام اہم عمارتوں کی نگرانی کے لیے فوج تعینات کی جارہی ہے۔

    خیال رہےکہ برطانیہ میں سیکوریٹی ہائی الرٹ کا فیصلہ گزشتہ روز ایک خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں داعش کی جانب سے مزید حملوں کی دھمکی بطورِخاص زیرِبحث آئی تھی۔

    داعش نے مانچسٹر خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ یورپی ممالک خود کو مستقبل میں ایسے مزید حملوں کےلیے تیاررکھیں۔


    مانچسٹر دھماکا، حملہ آور کی شناخت سلمان عابدی کے نام سے ہوگئی


    یاد رہےکہ برطانیہ کے میوزیکل کنسرٹ کے باہر ہونے والے خود کش حملہ آور کی شناخت سلمان عابدی کے نام سے ہوئی تھی۔


    مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی


    واضح رہےکہ مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہونے والےخود کش دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • عمران خان کی حکومت آئی تو پاکستان آؤں گا: انیل کپور

    عمران خان کی حکومت آئی تو پاکستان آؤں گا: انیل کپور

    مانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک شادی کی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بالی ووڈ اداکار انیل کپور اکھٹے ہوئے۔ اس موقع پر انیل کپور نے کہا کہ عمران خان میرے آئیڈیل ہیں اور اگر ان کی حکومت آئی تو میں پاکستان ضرور آؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج کل مانچسٹر میں ہیں جہاں انہوں نے اپنے ایک دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کی۔ شادی میں انیل کپور نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کو اپنی آئیڈیل شخصیت قرار دیا۔

    imran-khan-post-2

    imran-khan-post-1

    انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کی حکومت آئے گی تو وہ پاکستان ضرور آئیں گے۔ ’انشااللہ یہ ہوگا اور ضرور ہوگا‘۔

    اس موقع پر چند شرکا نے گو نواز گو کے نعرے لگانے کی بھی کوشش کی لیکن میزبان نے انہیں یہ کہہ کر روک دیا کہ تقریب کو سیاسی نہ بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ انیل کپور ان بالی ووڈ شخصیات میں شامل ہیں جو پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور محبت کے حامی ہیں۔ وہ اس سے قبل بارہا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

    انیل کپور اکثر و بیشتر عید اور یوم آزادی کے تہواروں کے موقع پر پاکستانیوں کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجتے نظر آتے ہیں جبکہ ایک بار انہوں نے پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

  • پاکستان نے واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نے واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

    مانچسٹر : سرفرازاحمد کی کپتانی میں پاکستان نےانگلینڈ کےخلاف سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔ انگلینڈ کی طرف سے دیا گیا 136رنز کا ٹارگٹ پاکستان نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ ابھی میچ کے پانچ سے زائد اوورز باقی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کپتان بدلتے ہی شاہینوں کی پرفارمنس بھی بدل گئی۔ مانچسٹر میں پاکستانی بولرزچھا گئے۔ انگلینڈ کےہارڈ ہٹنگ بلے باز بےبس نظر آئے۔ انگلش ٹیم ایک سو پینتس رنزکے جواب میں خالد لطیف اورشرجیل خان نے انگلش بولرزکا بھرکس نکال دیا۔

    اوپنرز کےلاٹھی چارج نےانگلینڈ سےمیچ ابتدائی اوورز میں ہی چھین لیا۔ پاورپلےمیں پاکستان نے تہتر رنزبنائے۔ شرجیل خان نےجارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئےتیئس گیندوں پرففٹی مکمل کی۔

    اس سے قبل اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نےجارحانہ آغاز کیا اورصرف چھٹے اوورز میں ففٹی مکمل کرلی۔

    عماد وسیم نے جیسن رائے کوپویلین بھیج کرپہلی وکٹ دلوائی۔ ایلکس ہیلز بھی عماد وسیم کی گیند پربولڈ ہوئے۔ حسن علی نے بھی شانداربولنگ کی اور انگلینڈ کےبڑے بڑے ستون گرائے۔

    مزید پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی میچ : انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کیلئے 136 کا ٹارگٹ دے دیا

    وہاب ریاض نے خطرناک جوز بٹلراور اوئن مورگن کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے بڑے بڑے ہٹرز کچھ نہ کرسکے۔ مقررہ اوورز میں انگلش ٹیم ایک سو پینتس رنزبناسکی۔

     

  • ٹی ٹوئنٹی میچ : انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کیلئے 136 کا ٹارگٹ دے دیا

    ٹی ٹوئنٹی میچ : انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کیلئے 136 کا ٹارگٹ دے دیا

    مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ مانچسٹر میں جاری ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کیخلاف مقررہ بیس اوورز میں 135 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا ہے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

    ایلکس ہیلز نے 37 رنز اسکور کیے، جیسن روئے نے اکیس رنز بنائے، ایلکس ہیلز عماد وسیم کی بال پر اہل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے، جبکہ جیسن روئے کو بھی عماد وسیم نے کلین بولڈ کیا۔

    جے روٹ صرف چھ رنز بنا سکے اور شعیب ملک کی بال پر حسان علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، جوس بٹلر بھی کوئی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور سولہ رنز بنا کر چلتے بنے۔ جبکہ مورگن نے چودہ رنز، بین اسٹاکس صرف چار بناسکے اور آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ ولے نے بارہ رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے چار اوورز میں اٹھارہ رنز دے کر تین کھکاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی عماد وسیم نے چار اوورز میں سترہ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسان علی نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

  • لاہور: امریکی شہری میتھیوکو ملک بدر کردیاگیا

    لاہور: امریکی شہری میتھیوکو ملک بدر کردیاگیا

    لاہور: امریکی بلیک لسٹ شہری میتھیوکو لاہور ایئر پورٹ سے بے دخل کر دیا گیا.امریکی شہری کوپی آئی اے کی پروازپی کے711 کے ذریعے امریکا روانہ کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہری میتھیوکو آج صبح لاہور ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے711 کے ذریعے امریکا روانہ کردیاگیا.پی آئی اے کی پرواز براستہ مانچسٹر نیویارک جائے گی.

    امریکی شہری میتھیو کو گزشتہ رات گئے اسلام آبادسے پی آئی اے کی پرواز پی کے 657کے ذریعے لاہور لایاگیا تھا،اس سے پہلے امریکی بلیک لسٹ شہری کو اڈیالہ جیل سے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیااوراس کا ویزہ بھی منسوخ کردیا گیا تھا.

    *اسلام آباد سےامریکی شہری گرفتار

    یار رہے کہ میتھیو کورواں ماہ چھ اگست کو اسلام آباد میں گرفتارکیا گیا تھا .امریکی شہری کواس سے قبل 2011 میں جاسوسی کے شک میں پاکستان سے نکال دیا گیا تھا.

    امریکی شہری سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی دوبار پاکستان آیا اور پاکستانی اعلیٰ حکام سے شہریت کے لیے رجوع کیا تھا.

    *اسلام آباد سے گرفتارامریکی شہری سے متعلق اہم انکشافات

    واضح رہے کہ میتھیو 2008 سے 2012 تک پاکستان میں موجود تھا اور اس پaر پہلا کیس 2011 میں جیکب آباد میں درج ہوا تھا جس کے بعد عدالت نے اسےپاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ حساس اداروں نے بھی میتھیو کی سرگرمیوں پر سوالات اُٹھائے تھے.

  • دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    مانچسٹر : اولڈ ٹریفورڈ پاکستان کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نےدوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور لارڈز ٹیسٹ کا فاتح اسکواڈ کو ہی برقرار رکھا ہے،محمد حفیظ اور شان مسعود اس میچ میں بھی اننگ کا افتتاح کریں گے،جبکہ دوسری طرف انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں.

    اس گراونڈ پر انگلینڈ کی ٹیسٹ فتوحات کا ریکارڈ سو فیصد ہے،اس نے یہاں نو ٹیسٹ کھیلے جن میں سے سات میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو ٹیسٹ ڈرا رہے.

    یاد رہے کہ انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں آخری بار پاکستان سے ہی ہارا تھا،اور پاکستان بھی دو ہزار چھ کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے نو سال بعد انگلش ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گا.

  • دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

    دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

    مانچسٹر: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی۔

    لارڈز کے میدان میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اور میدان میں ریکارڈ بنانے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئی جہاں انگلینڈ سے دوسرا ٹیسٹ میچ اب اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔

    team-2

    team-1

    team-3

    اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں پاکستان نے آخری بار 2001 میں فتح حاصل کی تھی۔ 15 سال سے پاکستان اس میدان میں کوئی میچ نہیں جیتا۔

    کھلاڑی آج اور کل کا دن پریکٹس میں گزاریں گے۔ ٹیسٹ میچ 22 جولائی سے شروع ہوگا۔

    دوسری جانب انگلینڈ کی 14 رکنی ٹیم میں فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے۔  

    الیسٹر کک ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، جوروٹ، جیمز وینس، گیری بیلنچ، بین اسٹوکس، جونی بیئر سٹو، معین علی، عادل رشید، کرس ووکس ، اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن، سٹیون فن اور جیک بال شامل ہیں۔