Tag: مانگامنڈی

  • خواتین اسمگلرز 47 کلو چرس سمیت گرفتار

    خواتین اسمگلرز 47 کلو چرس سمیت گرفتار

    مانگامنڈی: سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین اسمگلرز کو 47 کلو چرس کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں سندر پولیس نے دونوں خواتین کو ملتان روڈ موہلنوال سے 47 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین بھاری مقدار میں دو بیگز میں چرس چھپا کر سپلائی دینے جا رہی تھیں، دونوں خواتین لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشی کرتی ہیں۔

    پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • شوہر نے دوسری شادی کے لیے پہلی  بیوی کو راستے سے کیسے ہٹایا؟ ہولناک انکشاف

    شوہر نے دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کو راستے سے کیسے ہٹایا؟ ہولناک انکشاف

    مانگامنڈی: شوہر نے دوسری شادی کے لیے بیوی کو راستے سے ہٹادیا، پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی میں انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    خاتون لاریب کو قتل کرنے والے شوہر کو کزن سمیت گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ شیرازعلی دوسری شادی کرناچاہتاتھااس لیےپہلی بیوی کوراستےسےہٹایا، ملزم نے لاریب سے لو میرج کی لیکن اس سے کوئی اولادنہ تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے دبئی سے آئے کزن کورقم دیکربیوی کواندھی گولی لگنے کاڈرامہ رچایا اور ملزم شوہر نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کرایا۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کی بیوی چندروزاسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

    ملزم ڈاکٹرز کوچکما دے کرلاش لیکر فرارہوگیا اور دفنا دیا ، دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کیا کہ اس نے کزن کو پیسوں دیکر بیوی کوقتل کرایا، ملزمان کی نشاندہی پرآلہ قتل پستول برآمد کرلیا گیا۔