Tag: مانیٹرنگ

  • وفاقی حکومت کا شوگر اسٹاک کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا شوگر اسٹاک کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شوگر اسٹاک کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آر کو ٹاسک دیا جائے گا کہ وہ شوگر ملز اسٹاک کی سخت مانیٹرنگ کریں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر حکام شوگر ملز کی اسٹاک کی سخت مانیٹرنگ کریں گے، ملک میں 19 لاکھ ٹن چینی موجود ہے، نومبرتک چینی کے ذخائرکی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے گی، ایف بی آر حکام ٹریک اینڈ ٹریس کو یقینی بنائیں گے۔

    چینی کی قیمت سے متعلق شوگر ملز ایسوسی ایشن کا بڑا دعویٰ

    چینی کی سپلائی میں جعلی ٹریک اینڈ ٹریس پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس کا اسٹیکر دوبارہ استعمال کرنے پر بھی سخت ایکشن ہوگا۔

    ذرائع کا شوگر ملز کی اسٹاک کی سخت مانیٹرنگ کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ نومبرتک چینی کی سپلائی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/sindh-sugar-mills-cane-commissioner/

  • ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

    ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف  کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بڑے وڈیروں اور بڑے صنعت کاروں کو ٹیکس دینا ہوگا، آئی ایم ایف کا مطالبہ

    ایف بی آر کے مطابق اشیا کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی کی جائے گی، ویڈیو نگرانی کے لئے ڈیجیٹل آئی سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا، سینٹرل کنٹرول یونٹ ایف بی آر کو رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا جس کے بعد پیداواری ریکارڈ  کا تجزیہ کرکے قانونی کاروائی کی جا سکے گی۔

    ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سے نہیں نکل سکے گا، کاروباری احاطے میں پروڈکشن مانیٹرنگ سامان نصب کیا جائے گا، نگرانی کا سازو سامان لائسنس یافتہ مجاز وینڈر کے ذریعے نصب ہوگا۔

    ایف بی آر نے بتایا کہ مجاز وینڈر نصب ٹیکنالوجی کو وقت کیساتھ اپ گریڈ کرےگا، نگرانی کا سامان نصب کرنے کی فیس چارج کرنے کا مجاز ہوگا۔

  • سعودی طلبا کا اہم کارنامہ

    سعودی طلبا کا اہم کارنامہ

    ریاض: سعودی عرب میں طلبا نے کرونا وائرس کی مانیٹرنگ کا آلہ تیار کرلیا، آلے کی مدد سے کسی مقام پر آنے والے افراد کو اسکین کیا جاسکتا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی طلبا کے ایک گروپ نے ایسا آلہ تیار کیا ہے جو پبلک مقامات جیسے کلینک وغیرہ پر مریضوں کے پہنچتے ہی انہیں سکین کرتا ہے اور اگر ان کا ٹمپریچر غیر معمولی ہو تو فوراً عملے کو الرٹ کر دیتا ہے۔

    یہ ڈیوائس درجہ حرارت معلوم کرنے کے فوراً بعد اسے سینی ٹائزنگ کے عمل سے جوڑتی ہے جس میں موجود الٹرا وائلٹ شعاعیں والٹ اور موبائل فون جیسی اشیا کو سینی ٹائز کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

    صنعتی الیکڑانکس اور انجینئرنگ کی تعلیم سے وابستہ طالب علم عادل التوبیتی کا کہنا ہے کہ ٹیم وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کرنے کی خواہش کی وجہ سے اس پر کام کرنا چاہتی تھی۔

    ٹیلی کام اینڈ الیکڑانکس کالج کے طلبا نے یہ آلہ گریجویشن پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا ہے، طلبا کے پروفیسر السوریہی کا کہنا ہے کہ ہم کسی ایسی چیز پر کام کرنا چاہتے تھے جو لوگوں کی خدمت کے لیے کارآمد ثابت ہو سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے عام اصولوں کو یقینی بنانا اب بے حد ضروری ہوگیا ہے، ذاتی طور پر جانچ کرنے کے روایتی طریقوں کی جگہ کچھ ایسی چیزوں کا استعمال کرنا چاہیئے جو زیادہ مناسب ہو۔

    ٹیم کے مطابق اس منصوبے کو 2 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے اور اب یہ مارکیٹنگ اور فروخت کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

  • ابو ظہبی: کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے انوکھا طریقہ

    ابو ظہبی: کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے انوکھا طریقہ

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں حکام نے کرفیو کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے ریڈار سسٹم کا استعمال شروع کر دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ابو ظہبی پولیس نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اور کرفیو کی پابندی نہ کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے ریڈار سسٹم کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ امارات میں کرفیو کے دوران شہری روزانہ رات دس بجے سے صبح 6 بجے تک گھروں میں ر ہنے کے پابند ہیں، اس دوران گھروں سے نکلنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    ابو ظہبی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں۔

    اس دوران صرف اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز سے ادویات اور علاج کے لیے نکلنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ کسی اور کام کے لیے نکلنے پر پابندی ہے۔

    نکلتے وقت ماسک پہننا اور دستانے استعمال کرنا ضروری ہے جبکہ سماجی فاصلے کی پابندی بھی کی جائے گی۔

    ابو ظہبی کے پبلک پراسیکیوٹر نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے دوران انتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے نکلے گا، اس پر 2 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگاَ۔

    کرونا وائرس کے اقدامات کی خلاف ورزی پر اعتراض پبلک پراسیکیوشن کے لنک پر جا کر بھی ریکارڈ کروایا جاسکتا ہے، اعتراض ریکارڈ کرواتے وقت جرمانے کے غلط ہونے کا ثبوت بھی منسلک کرنا ہوگا۔

  • این اے 246: غیرملکی مبصرین بلائے جائیں، نسرین جلیل

    این اے 246: غیرملکی مبصرین بلائے جائیں، نسرین جلیل

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر نسرین جلیل نے مطالبہ کیا ہےکہ الیکش کمیشن این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلئےغیر ملکی مبصرین بلائے جائیں۔

    ایک بیان میں نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اس سے قبل بھی این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں انتخابی عمل کو شفاف اورغیر جانبدار بنانے کیلئے غیر ملکی مبصرین کو مانیٹرنگ کی دعوت دینے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مبصرین ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کوتیار ہیں۔

    علاوہ ازیں کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے دو سو چھالیس میں انتظامات پر امیدواروں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ کوششوں کا مقصد الیکشن کامیاب بنانا ہے۔

    دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبو نے بھی ضلع وسطی کادورہ کیا اوراین اے دو سوچھیالیس میں انتخابی انتظامات کاجائزہ لیا۔ میڈٰیا سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا ضمنی الیکشن کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔