Tag: مانیٹری پالیسی کا اعلان

  • اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    کراچی: اسیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانٹیری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 13.25 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔

    اسٹیٹ بینک سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور گزشتہ شرح سود کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    بیان کے مطابق زری پالیسی کمیٹی نے 22 نومبر 2019ء کے اجلاس میں پالیسی ریٹ 13.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    زری پالیسی کمیٹی نے محسوس کیا کہ مالی سال کے لیے اوسط گرانی کا اسٹیٹ بینک کا 11 سے 12 فیصد پر تخمینہ بڑی حد تک برقرار رہا ہے اور موجودہ زری پالیسی موقف کو برقرار رکھنا مناسب ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 4 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 73.5 فیصد کم ہوکر 1.5 ارب ڈالر رہ گیا جبکہ جون 2019 سے روپے کی قدر میں 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق خسارہ کم ہونے سے مجموعی زخائر دوبارہ بڑھنے اور واجبات کم کرنے کا موقع ملا ہے، یکم جنوری 2019 سے 15 نومبر تک مجموعی زخائع میں 1.16 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

  • اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بیرونی قرضوں کی واپسی کو بڑا چیلنج قرار دے دیا، بنیادی شرح سود چھ سے بڑھا کر ساڑھے چھ فیصد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بینکوں کیلئے اچھی لیکن قرضے لینے والوں کیلئے بری خبر آگئی، اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود چھ سے بڑھا کر ساڑھے چھ فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال ملک کی معاشی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہے گی جو کہ گزشتہ13برس کے دوران بلند ترین سطح ہے۔

    ماہرین کے مطابق اب لامحالہ بینکوں کے قرضوں پر بھی شرح سود میں اضافہ ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے لگ بھگ تین سال بعد بنیادی شرح سود میں پچاس بیسس پوائنٹس کا اکٹھا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسٹیٹ بینک نے جاری کردہ مانیٹری پالیسی بیان میں اس وقت پاکستان کو درپیش چند بڑے چیلنجز کا ذکر بھی کیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے اعتراف کیا ہے کہ بیرونی قرضوں کی واپسی کیلئے ڈالرز کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں ہے اور رقم کا جلد بندوبست کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : غیر ملکی قرضوں کے ساتھ حکومت کے اسٹیٹ بینک سے لیے گئے قرضوں میں52 فیصد اضافہ

    ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کا اشارہ آئی ایم ایف سے رقم لینے کی جانب ہوسکتا ہے جبکہ اس سے ڈالر مزید مہنگا ہونے کا بھی امکان ہے کیونکہ اگر پاکستان نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر جلد قابو نہ پایا تو معیشت میں اس وقت موجود مالی بحران مزید گہرا ہوجائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نئی مانیٹرنگ پالیسی، شرح سود برقرار

    نئی مانیٹرنگ پالیسی، شرح سود برقرار

    اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرد یا ہے شرح سود بغیر کسی کمی و بیشی کے 5.57 برقرار رکھی گی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں شرح سود میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے اعلامیہ کے مطابق بنیادی شرح سود 5.75 فیصد کی سطح پر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافے کا رجحان رہا ہے جب کہ رواں سال اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 4.2 فیصد رہی ہے۔

    واضح رہے درج ذیل پالیسی آئندہ دو ماہ کے لیے ہے جس کے بعد مزید دوماہ کے لیے پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

  • مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 7فیصد کردی گئی

    مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 7فیصد کردی گئی

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، بنیادی شرح سود ایک فیصد کم کرکے سات فیصد کردی گئی جو بیالیس سال کی کم ترین سطح ہے۔

    مرکزی بینک نے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں 100بیسس پوائنٹس کمی کا اعلان کیا ہے، جس سے پاکستان میں بنیادی شرح سود بیالیس سال کی کم ترین سطح سات فیصد پر آگئی ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک محمود اشرف وتھرا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی، حکومتی قرضوں اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا کم ہونا سمیت زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافے سے شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش پیدا ہوئی۔

    اُنہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے کاروباری سرگرمیاں تیز اور سرمایہ کاری کو فروغ ملےگا۔

  • اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ دو ماہ کیلئے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، معاشی تجزیہ کار بینادی شرح سود میں نصف سے ایک فیصد تک کی کمی کی امید کر رہے ہیں۔

    بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہوگا، جس میں افراطِ زر سیمت دیگر اہم معاشی اشاریوں کے جائزے کے بعد بنیادی شرح سود کا تعین کیا جائےگا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں آدھے سے ایک فیصد تک کی کمی کا اعلان متوقع ہے، فروری میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ دو فیصد رہی جبکہ زرمبادلہ ذخائر بھی سولہ ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کی ترسیل کو مزید مستحکم بنانے کیلئے شرح سود کوریڈور فریم ورک پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

    بورڈ کی جانب سے سفارشات آج پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ دو مانیٹری پالیسیوں میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کی تھی۔

  • مانیٹری پالیسی، شرحِ سود 10فیصد کی موجودہ سطح پر مستحکم

    مانیٹری پالیسی، شرحِ سود 10فیصد کی موجودہ سطح پر مستحکم

    کراچی: اسٹیٹ بنک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے، مرکزی بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرحِ سود کو دس فیصد کی موجودہ سطح پر مستحکم رکھا ہے۔

    اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پچھلے چند ماہ کے دوران معاشی اظہاریوں میں مطلوبہ سمت میں تبدیلیاں ہوئی ہیں اورافراطِ زرکی شرح بھی قابو میں ہے۔

    اسٹیٹ بنک کے مطابق ملک میں جاری سیاسی صورتِ حال کے باعث اورغیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی آئی ہے، اسی طرح مالی سال کی پہلی ششماہی میں مالیاتی خسارہ قابو میں رہا جبکہ نجی شعبے کے قرضے میں اضافہ ہوا ہے۔

    اس کے علاوہ مالیاتی حکام طویل مدت کے لئے قرض لینے میں کامیاب رہے، جس سے منڈی میں مثبت احساسات کا پتہ چلتا ہےجبکہ امریکی ڈالر کی نسبت روپے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

  • اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    کراچی : اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، جس میں آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کا تعین کیا جائے گا ۔

             اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کے اعداد وشمار کو دیکھتے ہوئے اعلان کردہ گزشتہ تین مانیٹری پالیسیوں میں شرح سود کو دس فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ اقتصادی ماہرین کے مطابق ایک مرتبہ پھر شرح سود کودس فیصد پر برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔

    ملکی معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری کے باوجود مہنگائی کی رفتار میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شرح سود میں تبدیلی کی گنجائش کم ہے، جون میں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ دو فیصد رہی لیکن ماہ رمضان میں قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے یہ خدشات پیدا ہورہے ہیں کہ جولائی میں مہنگائی ایک بار پھر بے لگام ہوسکتی ہے۔