Tag: ماڈلز

  • فیشن شو میں‌ آوارہ کتے کی اچانک آمد، شائقین بالی ووڈ اداکار کو بھی بھول گئے۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    فیشن شو میں‌ آوارہ کتے کی اچانک آمد، شائقین بالی ووڈ اداکار کو بھی بھول گئے۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    ممبئی: بھارت میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں کتے کی اچانک آمد نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں اچانک آوارہ کتے کی ڈرامائی آمد ہوئی جس کے بعد وہاں بیٹھے شرکا نے ماڈلز کے بجائے اُسے ہی دیکھنا شروع کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق روہت بال کے فیشن شو میں بالی ووڈ کے نامور اداکار سدھارتھ ملہوترا اور نامور ماڈل ڈیانا پینٹی نے بھی ریمپ پر جلوے بکھیرے، فیشن شو کا آغاز ہوا ہی تھا کہ کتا اسٹیج پر پہنچ گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اسٹیج پر کھڑی ماڈلز کے ارد گرد گرد گھومتا رہا اور اُس نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا البتہ وہ کھانے کے لیے کچھ تلاش کررہا تھا۔

    یہ ویڈیو بھی دیکھیں: ماڈل کی ریمپ پر واک کے وقت بلی کی آمد، ویڈیو وائرل

    ریمپ پر اچانک آوارہ کتے کی آمد پر ماڈلز نہ صرف حیران ہوئیں بلکہ وہ سہم بھی گئیں تھیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈلز کا ایک گروپ مرکزی اسٹیج پر پہنچا تو کتا آگیا اور جب وہ واک ختم کر کے دوبارہ اسٹیج پر پہنچے تب بھی وہ نہیں بھاگا۔

    https://www.facebook.com/NewsVideoz/videos/1037354516466360/

    کتے نے ایک ماڈل کو پکڑنے کی بھی کوشش کی جس پر منتظمین نے اُسے پیچھے ہٹایا مگر وہ ماڈل کے پیچھے چلتابنا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے ماڈلز کی ہمت کا سراہا اور خوشگوار حیرت کا بھی اظہار کیا۔

  • لندن فیشن ویک میں ماڈلزکی ریمپ پر کیٹ واک

    لندن فیشن ویک میں ماڈلزکی ریمپ پر کیٹ واک

    لندن: فیشن ویک میں حسین ماڈلز کی دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر واک نے حاضرین کے دل موہ لیے۔

    لندن فیشن ویک اپنی تمام تررنگینیوں کے ساتھ جاری ہے،اس رنگا رنگ فیشن ویک میں مختلف ممالک کے 80 سے زائد فیشن ڈیزائنر موسم خزاں اور سرما ں کے حوالے سے اپنے نت نئے ملبوسات کی نمائش کررہے ہیں۔

    شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے جے ایس لی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو پہلے روز نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جے ایس لی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملبوسات کو ڈیزائن کرتے وقت وکٹوریا دورکے سٹائل کو مدنظر رکھا ہے۔

    دوسری جانب برٹش فیشن کونسل کی چیف ایگزیکٹو کیرولائن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن فیشن ویک میں پیش کیے جانے والے ملبوسات کو ڈیزائنر نے دنیا بھر کے کلائنٹس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے۔ جن لگژری برانڈز کی پراڈکٹس اس فیشن شو میں پیش کی جائینگی ان کی فروخت میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔

    معروف فیشن ڈیزائنرز کے دلکش اور رنگین لباس زیب تن کیے ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیر رہی ہیں۔حسین ماڈلز کا یہ میلہ بائیس فروری تک جاری رہے گا۔

  • پیرس میں گیم کے شوقین افراد کیلئے میلہ سج گیا

    پیرس میں گیم کے شوقین افراد کیلئے میلہ سج گیا

    پیرس میں گیم کے شوقین افراد کیلئے میلہ سج گیا ہے، بچے اور بڑےسب ہی گیم کھیلنے مِیں مگن ہیں۔

    پیرس میں گیم کھیلنے کے شوقین افراد کیلئے رنگا رنگ گیم ویک جاری ہے، رنگا رنگ شو مِیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس گیم بچوں سے لیکر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔

    کوئی پلے اسٹیشن کھیل رہا ہے، تو کوئی تھری ڈی گیمز کی دنیا میں گم نظر آیا، گیم ویک میں گوگل کا تیار تھری ڈی اوکیولس بھی پیش کیا گیا، جسے پہن کر شرکا نے تھری ڈی گیمز کے مزے لئے ۔

    دوسری جانب پیرس میں فیشن کی رنگینیاں عروج پر ہیں، کشتی میں خوبرو ماڈلز نے کیٹ واک کر کے سب کو حیران کردیا۔

    خوشبو وں کے شہر پیرس میں رنگا رنگ فیشن شو کشی میں سجایا گیا،کشتی میں لگی رونق اور دلفریب و دلکش ملبوسات پہنی ماڈلز نے خوب داد وصول کی۔

    فیشن شو میں ماڈلز دیدہ زیب گاون پہن کر اتریں تو شائقین دیکھتے ہی رہ گئے، معروف ڈیزائنر نے فیشن شو میں دلکش اور دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ اسٹائلش جوتوں کی کلیکشن بھی پیش کی جسے خوب سراہا گیا۔

  • قوت گویائی ، سماعت سے محروم اور اپا ہج ماڈلز کی کیٹ واک

    قوت گویائی ، سماعت سے محروم اور اپا ہج ماڈلز کی کیٹ واک

    لاہور: بیوٹی اینڈ فیشن شو میں قوت گویائی اور سماعت سے محروم ماڈلزنے ریمپ پر کیٹ واک کرکے خوب داد سمیٹی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے مقامی ہوٹل میں ہونیوالے فیشن شو میں مختلف بیوٹیشنز اور ڈیزائنرز کی طرف سے میک اپ ہیرکٹ اور عروسی ملبوسات کا مظاہرہ کیا گیا۔

    اس موقع پر سننے اور بولنے سے قاصر ماڈلز نے ریمپ واک کی فیشن شو میں اپاہج ماڈلزنے بھی بیساکھیوں کے سہارے واک کی، جسے شائقین فیشن نے بے پناہ سراہا۔

    اس موقع پر ننھے ماڈلزبھی ریمپ پر جلوہ گر ہوتے رہے، فیشن اینڈ بیوٹی شو کے انعقاد کا مقصد خصوصی بچوں میں احساس محرومی ختم کرکے ان میں آگے برھنے کا جذبہ اجاگر کرنا تھا۔

  • لندن:موسم سرما پر مردوں کے ملبوسات کے حوالے سے فیشن ویک

    لندن:موسم سرما پر مردوں کے ملبوسات کے حوالے سے فیشن ویک

    موسم سرما میں مردوں کے ملبوسات کے حوالے سے لندن میں بربیری کلیکشن پر فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا۔

    برطانیہ میں مردوں کی ملبوسات بڑی مانگ ہے اور اگر فیشن ویک کی بات کی جائے تو بربیری کلیکشن کے بغیر یہ نامکمل سی لگتی ہے، موسم سرما میں مردوں کی ملبوسات کے حوالے سے لندن میں فیشن ویک کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    فیشن ویک میں ماڈلز نے موسم سرما کی ملبوسات کے علاوہ رنگ برنگی بیگز، مفلرزاور کوٹ کے ساتھ ریمپ پر کیٹ واک کیا، جسے بے حد سراہا گیا، اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہر مرد چاہتا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے اور جسے دیکھ کر لوگ اس سےمتاثر ہوں، بربیری کلیکشن کا انتخاب ہر مرد کی خواہش ہے۔