Tag: ماڈل نایاب کیس

  • ماڈل نایاب کیس : قتل کی رات مقتولہ  کا   پارٹی میں  دوستوں سے جھگڑے کا انکشاف

    ماڈل نایاب کیس : قتل کی رات مقتولہ کا پارٹی میں دوستوں سے جھگڑے کا انکشاف

    لاہور: ماڈل نایاب قتل کیس میں پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی رات مقتولہ کا پارٹی میں دوستوں سے جھگڑا ہوا تھا ، جھگڑا کرنے والے دوستوں سے تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل نایاب قتل کیس میں پولیس کی تفتیش جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی رات مقتولہ نایاب دوستوں کی پارٹی میں گئی ، پارٹی میں مقتولہ نایاب کا دوستوں سے جھگڑا ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کےبعدنایاب پارٹی چھوڑ کر فارم ہاوس سے آگئی، نایاب نے جھگڑے کے بارے میں اپنے سوتیلے بھائی کو فون پربتایا، فون کال کے بعد سوتیلا بھائی مقتولہ نایاب سےملنے پہنچا ، اسے آئس کریم کھلائی اورگھرچھوڑ دیا۔

    پولیس کی مقتولہ سے جھگڑا کرنے والے دوستوں سے تفتیش جاری ہے اور پولیس نے کال ڈیٹا سے وقوعہ کے دن کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے

    گذشتہ روز پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ نایاب سےزیادتی ثابت نہیں ہوئی، قاتل نے لاش بےلباس کرکےقتل کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

    پولیس نے ماڈل کے زیر استعمال گاڑی تحویل میں لے لی ہے اور مقتولہ کے موبائل ڈیٹا سے تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔

    پولیس نے مقتولہ کےگھر کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، فوٹیج میں مشکوک شخص کو مقتولہ کے گھر کے ارد گرد گھومتے دیکھا گیا ہے۔

    اس سے قبل ماڈل نایاب کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی تھی ، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، مقتولہ کی گردن پرزخم کےنشان بھی پائے گئے۔

  • ماڈل نایاب کیس :  قتل کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کا انکشاف

    ماڈل نایاب کیس : قتل کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کا انکشاف

    لاہور : ماڈل نایاب سے زیادتی ثابت نہ ہوسکی ، پولیس نے انکشاف کیا کہ قاتل نے لاش بے لباس کرکےقتل کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل نایاب قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نایاب سےزیادتی ثابت نہیں ہوئی، قاتل نے لاش بےلباس کرکےقتل کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ماڈل کے زیر استعمال گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے اور مقتولہ کے موبائل ڈیٹا سے تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔

    پولیس نے مقتولہ کےگھر کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، فوٹیج میں مشکوک شخص کو مقتولہ کے گھر کے ارد گرد گھومتے دیکھا گیا ہے۔

    اس سے قبل ماڈل نایاب کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی تھی ، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، مقتولہ کی گردن پرزخم کےنشان بھی پائے گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ نایاب کےموبائل فون سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

    گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے میں خاتون کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا تھا ، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ڈیفنس فیز فائیو میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔