Tag: ماڈل ٹاؤن

  • الطاف حسین کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ قائم

    الطاف حسین کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ قائم

    لاہور: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے لئے میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر پاکستان عوامی تحریک کے شرکا کے لئے ماڈل ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ لگادیا گیا، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اہلیان لاہور سے ہر ممکن تعاون کی اپیل کی ہے۔

    بیپر والا میں ایم کیو ایم کے چار رکنی وفد نے کیمپ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا، شرکا نے میڈیکل کیمپ کے قیام پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا، میڈیکل کیمپ میں انقلاب مارچ کے شرکا کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

  • عوامی تحریک کا ملک گیر یوم شہدا آج منایا جارہا ہے

    عوامی تحریک کا ملک گیر یوم شہدا آج منایا جارہا ہے

    پاکستان عوامی تحریک کے تحت آج ملک گیر یوم شہدا منایا جارہا ہے، مرکزی اجتماع ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ہوگا۔چوہدری برادران کارکنوں کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کےزیراہتمام شہرشہر یوم شہدا منایا جارہا ہے۔ مرکزی تقریب منہاج القرآن سیکریٹریٹ کےسامنے پارک میں ہوگی۔

    حکومت کی جانب سے رکاوٹوں اور راستوں کی بندش کے باوجود ماڈل ٹاؤن میں خواتین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ قرآن خوانی کےبعدقائدین کے خطابات نمازظہر کی ادائیگی کے بعد شروع ہونگے۔ اجتماع کے لئے سیکیورٹی کےسخت انتطامات کئے گئے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے، ہیلی کاپٹرمسلسل منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے اوپر پروازیں کررہے ہیں،

    علامہ ڈاکٹرطاہر القادری آج آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان بھی کریں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری یوم شہداکی مرکزی تقریب میں، ق لیگ ، پاکستان تحریک انصاف ، مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔

  • لاہور:عوامی تحریک کایوم شہداء، متعدد کارکنان زیرحراست

    لاہور:عوامی تحریک کایوم شہداء، متعدد کارکنان زیرحراست

    لاہور: عوامی تحریک کےیوم شہداء پر لاہور کی مختلف شاہراہیں سیل ہیں۔ماڈل ٹاؤن کے اطراف پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے ساتھ بیریئرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے،عوامی تحریک کے یوم شہدا پر لاہور کے کئی راستے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر سیل کر دئیے گئے ہیں پولیس کی بھاری نفری کارکنان کو انقلاب مارچ سے باز رکھنے کیلئے ہر ممکن حربہ استعمال کر رہی ہے۔

    گزشتہ روز آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرہ کی جانب سے راستے کھولنے کے اعلان کے باوجوداکبر چوک اور برکت مارکیٹ کے راستے دوبارہ کنٹینرز لگاکر بلاک کر دئیے گئے۔ پولیس نے پی اے ٹی کےمتعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔منہاج القران سیکریٹریٹ جانے والے راستے بند ہونے کے باعث ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن نوگو ایریا بن گئے ہیں

    جس کی وجہ سے یوم شہدا میں شرکت کیلئے آنے والے پی اے ٹی کارکنوں کے ساتھ عام شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیل کیئے جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

  • ماڈل ٹاؤن واقعہ :شہبازشریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ریکارڈ طلب

    ماڈل ٹاؤن واقعہ :شہبازشریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ریکارڈ طلب

    لاہور:عوامی تحریک کی درخواست پرلاہور کی سیشن عدالت نے ماڈل ٹاؤن واقعہ کا مقدمہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اکیس شخصیات کے خلاف درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ عوامی تحریک کے کارکنوں کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف سیشن کورٹ میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے منہاج القرآن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

    جواد حامد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ نون لیگ کی قیادت کے ایما پر کی گئی۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اب مزید ایف آئی آر کی ضرورت نہیں ۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ مقدمے کا تمام ریکارڈ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے پاس ہونے کی بنا پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔ سماعت کے بعد عوامی تحریک کے کارکنوں نے احاطہ عدالت میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عدالت نے کیس کی مزیدسماعت انیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سے ریکارڈ طلب کرلیا۔