Tag: ماڈل ٹائون

  • شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا: آصف زرداری

    شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا: آصف زرداری

    لاہور : شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹائون سانحہ کا حساب دینا ہوگا، وہ تحقیقات پر اثر انداز ہوئے، انھیں استعفیٰ دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کے ساتھ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ کچھ دوستوں کی مدد مل جائے، بیرون ملک جائیداد بچانے کی کوششیں ہورہی ہیں، مگر ہم اب یہ مذاق نہیں ہونےدیں گے، نوازشریف پر302کےمقدے ہونے چاہییں۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ میاں برادران جمہوریت کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں، جج نوازشریف کو کہتے رہے کہ منی ٹریل بتائیں، میاں صاحب نےآخری دم تک ججزکو منی ٹریل نہیں بتائی۔

    آصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوسری ملاقات 29 دسمبر کو ہوگی

    ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس کی دعوت دینے پر طاہر القادری کا شکرگزار ہوں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پرشروع سے ڈاکٹرصاحب کےموقف کےحامی ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری

    پریس کانفرنس کے آغاز میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ وہ آصف زرداری، خورشید شاہ اور دیگر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    ملاقات میں اے پی سی کے ایجنڈے اور اہم امور زیر غور آئے۔ ملاقات میں سو فی صد ہم آہنگی پائی جاتی ہے، کسی ایک نکتے پر بھی اختلاف نہیں۔

    طاہر القادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب سے شریف برادران کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، پاکستان عوام ایسا این آر او قبول نہیں کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • ماڈل ٹاؤن متاثرین کے ساتھ ہیں، طاہرالقادری اور عمران خان کے ساتھ نہیں، : بلاول بھٹو

    ماڈل ٹاؤن متاثرین کے ساتھ ہیں، طاہرالقادری اور عمران خان کے ساتھ نہیں، : بلاول بھٹو

    سکھر: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چاہتے تھے، الیکشن وقت پرنہ ہوں، لیکن الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور پارلیمان اپنی مدت پوری کرے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکھر میں ایک منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نظرآتے ہیں نظریاتی نہیں۔ عمران خان جب سندھ آتے ہیں، تو ناکام جلسوں کی وجہ سے ان کا لہجہ سخت ہوجاتا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں لاڈلوں کی لڑائی ہورہی ہے، ہونے دیں ، ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ہم الیکشن مسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی کے خلاف لڑنے جارہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم ماڈل ٹاؤن متاثرین کے ساتھ ہیں، طاہرالقادری یاعمران خان کے ساتھ نہیں۔ پیپلزپارٹی ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کو سپورٹ کرتی ہے۔

    بی بی کو عدالتوں کے چکر لگوانے والے آج خود عدالتوں کے باہرچیخ رہے ہیں: بلاول بھٹو

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا اس وقت ایک کرائسز پوائنٹ پرہے، مگر پاکستان کے صحافی دنیا میں سب سے بہادرصحافی ہیں، صحافی ہمارے ساتھ نہ ہوتے توشاید ہم آمریت کوشکست نہ دے پاتے۔

    بلاول بھٹو نے کہ کہا کہ بی بی قتل میں پرویز مشرف ملوث ہیں اور اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، اکبر بگٹی سمیت کئی کیسز میں مشرف کا نام ہے، اگر وہ بہادر آدمی ہیں، تو پاکستان آکر کسیز کا سامنا کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حکمران بہت جلد جیلوں‌ میں‌ ہوں‌ گے: علامہ طاہر القادری

    حکمران بہت جلد جیلوں‌ میں‌ ہوں‌ گے: علامہ طاہر القادری

    لاہور: جلد حکمرانوں کا مواخذہ ہوگا، موجودہ حکمران جیلوں میں جائیں گے، جھوٹ اورمہلت کے دن ختم ہوگئے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کیا۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری قوم حکمرانوں کااحتساب کرے گی، وہ دن دور نہیں، جب حکمران جیلوں میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انھوں نے اپنی پریس کانفرنس میں میاں نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ حق میں آئے تو نوازشریف خاموش رہتے ہیں،خلاف آئے تو عدل کی بات شروع کردیتے ہیں، انھیں عدل کی بات کرتے ہوئے ماضی کودیکھنا چاہیے۔

     یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت گرا دیں گے، طاہر القادری

    انھوں نے سوال کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کے ساتھ عدل کیوں نہیں کیا گیا، وہاں خونیں کھیل کھیلا گیا، اس وقت نوازشریف اقتدار میں تھے، مگر انھوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت تک نہیں کی۔

    یاد رہےچند روز قبل طاہر القادری نے عوامی احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سیاسی حریف عمران خان اور آصف علی زرداری بھی اس تحریک میں ان کے ساتھ شامل ہوں گے اور وہ انھیں اپنے دائیں بائیں بٹھا کر دکھائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔