Tag: ماڈل گرفتار

  • جیجی حدید کا رہائی کے بعد پہلا بیان آگیا

    جیجی حدید کا رہائی کے بعد پہلا بیان آگیا

    لاس ایجنلس: معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے گرفتاری اور رہائی کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیجی حدید کے نمائندے  نے ماڈل کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ انہیں کیمن جزائز میں چھٹیاں گزارنے کے دوران بھنگ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    نمائندے کا کہنا تھا کہ یہ منشیات قانونی طور پر طبی استعمال کے لیے خریدی گئی تھیں، جیجی قانونی طریقے سے  بھنگ لائسنس کے ساتھ نیو یارک میں سفر کررہی تھی۔

    جیجی حدید سے منشیات برآمد، گرفتار کرلیا گیا

    نمائندہ نے بتایا کہ 2017 میں گرینڈ کیمن جزائز میں بھنگ کو استعمال کرنے کا قانون بھی موجود ہے، جیجی کا ریکارڈ کلیئر ہے انہوں نے جزیرے پر اچھا وقت گزارا ہے۔

    واضح رہے کہ جی جی حدید اور ان کی دوست 10 جولائی کو نجی طیارے پر کیمن آئی لینڈ پہنچی تھیں جہاں ایئرپورٹ پر تلاشی لینے پر ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    ماڈل جیجی حدید کو 12 جولائی کو  مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدلات نے ماڈل اور اس کی دوست پر جرمانہ رائد کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا تھا۔

  • پشاور کی معروف ماڈل و اداکارہ نیلم اسماعیل گرفتار

    پشاور کی معروف ماڈل و اداکارہ نیلم اسماعیل گرفتار

    پشاور:  معروف ماڈل و اداکارہ نیلم اسماعیل کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرکے ماڈل کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اداکارہ نیلم نے لیڈی کانسٹیبل گل مینہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا سافٹ ویئر واٹس ایپ پر عام کی تھیں۔

     ملزمہ نیلم کے شوہر سید محسن کو پہلے اسی معاملے میں ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ملزمہ نیلم نے پشاور کی مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری لے رکھی تھی جسے آج خارج کرکے الیکٹرانک ٹرانزیکشن آرڈیننس 2002 کے تحت ایف آئی اے نے نیلم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزمہ نیلم ایف آئی اے سائبر کرائم کے تحت گرفتار ہونے والی خیبرپختونخوا کی دوسری خاتون ہیں۔