Tag: ماڈل

  • کینسر کو شکست دینے والی ماڈل

    کینسر کو شکست دینے والی ماڈل

    کینسر ایک جان لیوا مرض ہے اور بہت کم باہمت افراد ایسے ہوتے ہیں جو اس خطرناک مرض سے لڑ پاتے ہیں۔ لیکن اس مرض سے جیتنے کے بعد وہ اپنی بے شمار جسمانی صلاحیتیں اور خوبصورتی کھو بیٹھتے ہیں۔

    امریکی ریاست ٹیکساس میں ایسی ہی ایک 17 طالبہ اینڈریا سیریا کینسر کے مرض کا شکار ہو کر اپنی زلفوں کو کھو بیٹھی۔

    خوش قسمتی سے جلد ہی اس کے کینسر کی تشخیص ہوگئی اور علاج کے لیے اس کی کیمو تھراپی شروع کردی گئی۔ کیمو تھراپی کے بعد اس کے بال جھڑنا شروع ہوگئے۔

    وہ بتاتی ہے، ’جب میرے بال جھڑنا شروع ہوئے تو مجھے لگا کہ میری ساری خود اعتمادی ختم ہوگئی۔ میں سوچتی تھی کہ اب میں دنیا کا سامنا کیسے کروں گی‘۔

    لیکن اس نے شکست ماننے سے انکار کردیا۔ اس نے بالوں کے بغیر ہی ایک فیشن شوٹ کروانے کا ارادہ کیا تاکہ خود کو یقین دلا سکے کہ وہ اب بھی خوبصورت ہے۔

    اس کا فیشن شوٹ کرنے والے فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ جب اینڈریا اس کے سامنے یہ آئیڈیا لے کر آئی تو وہ بہت حیران ہوا۔ لیکن جب نتیجہ سامنے آیا تو وہ خود بھی دنگ رہ گیا۔

    آئیے آپ بھی یہ خوبصورت تصاویر دیکھیئے۔

    cancer-1

    cancer-2

    cancer-3

    cancer-4

  • حادثے کا شکار ہونے والی پاکستان کی شوبز شخصیات

    حادثے کا شکار ہونے والی پاکستان کی شوبز شخصیات

    کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چند معروف شخصیات جنہوں نے شوبز کی دنیا میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی لیکن ان کی زندگی میں ہونے والےحادثات سے کچھ جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کچھ موت کے منہ سے واپس آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کا نام آئے اور شوبز سے وابستہ معروف شخصیات کا ذکر نہ ہو ایسا ممکن نہیں یہاں ہم شوبز سے وابستہ ایسی معروف شخصیات کے حوالے سے آگاہی دیں گے جن کی زندگی میں ہونے والے حادثات نے نہ صرف انہیں نقصان پہنچایا بلکہ کچھ شخصیات ان حادثات میں جان کی بازی ہار گئے۔

     

    ثنا خان

    اداکار ہ ثنا خان جو اپنے اداکار شوہر بابر خان کے ساتھ 7مارچ 2014 کو کراچی سے حیدرآباد جارہی تھیں کہ لونی کوٹ کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں اداکار شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں اداکارہ ثناء خان انتقال کرگئیں۔

    sana 2
    sana 1

     

    مومل خالد

    اداکارہ اور معروف ماڈل مومل خالد گزشتہ سال 20 جنوری کو اپنے منگیتر کے ساتھ ایئرپورٹ جارہی تھیں کہ راستے میں ان کی کار کا دوسری گاڑی سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ان کے منگیتر جان کی بازی ہار گئے،حادثے میں اداکارہ شدید زخمی ہوئی تھیں۔

    momal 1

     

    نمرہ خان

    پاکستانی اداکارہ نمرہ خان اگست 2014ء میں کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں،ڈاکٹرز نے ابتدائی طورپر اداکارہ کی حالت تشویش ناک بتائی تھی تاہم بعد میں اداکارہ صحت یاب ہوگئیں۔

    nimra 4

     

    اداکارہ خوشبو

    معروف اسٹیج اداکارہ خوشبو جون 2015 میں کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں تاہم حادثے میں ان کے بھائی جاوید جاں بحق ہوگئے تھے۔

    khushbuu 2

     

    ہمایوں سعید

    ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اکتوبر 2014ء میں بنکاک میں سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے،اداکار ان دنوں فلم کی شوٹنگ کے لیے بنکاک میں موجود تھے۔

    humayun 1
    humayun 2

     

    عائشہ عمر

    پاکستانی شوبر انڈسٹری کی دو مشہور شخصیات عائشہ عمر اور اصفر رحمان 18 دسمبر کو کراچی سے حیدرآباد جارہی تھیں کہ راستے میں سپر ہائی وے پر ان کی کار حادثے کے باعث الٹ گئی نتیجے میں عائشہ عمر شدید زخمی ہوئی تھیں تاہم ان کے ساتھی اداکار کو معمولی چوٹیں آئیں۔

    azfar 2

    azfar 1

     

    حریم فاروق

    اسی طرح سال 2015 میں حریم فاروق کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں اداکارہ کا بازو بری طرح زخمی ہوا تھا۔

    hareem 2

  • خوابوں کی تعبیر کسی بھی عمر میں ممکن ہے: 60 سالہ ’ماڈل‘ کا پیغام

    خوابوں کی تعبیر کسی بھی عمر میں ممکن ہے: 60 سالہ ’ماڈل‘ کا پیغام

    کہا جاتا ہے کہ عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، دل جوان ہونا چاہیئے۔ بعض لوگ بڑھاپے میں جوانوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں جبکہ بعض بھری جوانی میں ہی مردہ دل ہوجاتے ہیں۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ’دنیا کیا کہے گی‘ کے خوف کو دل سے نکالیں، اس کے بعد بھول جائیں کہ کیا یہ کام آپ کی عمر سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں۔ اگر آپ اپنی کوئی خواہش یہ سوچ کر دل میں دبائے بیٹھے ہیں کہ اس عمر میں یہ کام۔۔ دنیا کیا کہے گی!! تو پھر یقیناً آپ کو اس ’عمر رسیدہ ماڈل‘ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

    m8

    پیرس کا رہائشی 60 سالہ فلپ ڈماس اب جا کر اپنے شوق کی تکمیل کر پایا اور 60 سال کی عمر میں ماڈل بن گیا۔

    m6

    اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد فلپ نے گھر نہ بیٹھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کئی ماڈل ایجنسیوں میں اپلائی کردیا کہ وہ اسے ’سینیئر ماڈل‘ کی حیثیت سے رکھ لیں۔

    m1

    m5

    ان کی پرکشش شخصیت کو دیکھتے ہوئے 6 ماڈلنگ ایجنسیوں نے انہیں ملازمت دے دی۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ کئی مردانہ ملبوسات بنانے والی کمپنیوں کا بھی اولین انتخاب بن چکے ہیں۔

    m7

    فلپ کا کہنا ہے کہ سیٹ پر اکثر جوان ماڈلز ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی فرمائش کرتے ہیں۔

    m4

    فلپ ہفتہ میں 5 دن جم جاتے ہیں جبکہ انہیں اپنی شخصیت کے اہم حصہ داڑھی کا خیال رکھنے میں بھی کافی وقت صرف کرنا پڑتا ہے۔

    m9

    فلپ کہتے ہیں کہ کبھی بھی اپنے پرانے کپڑوں کو مت پھینکیں۔ کیونکہ فیشن دوبارہ پلٹ کر آتا ہے اور اب وہ بھی اپنی نوجوانی میں پہنے ہوئے کپڑے دوبارہ استعمال کر رہے ہیں۔

    m2

    فلپ کو دیکھ کر یہ بات راسخ ہوجاتی ہے کہ کسی بھی عمر میں آپ اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کر سکتے ہیں۔

  • خوبصورتی کی خاطر ماڈل نے اپنی 6 پسلیاں جسم سے نکلوا دی

    خوبصورتی کی خاطر ماڈل نے اپنی 6 پسلیاں جسم سے نکلوا دی

    سوئیڈش ماڈل پکسی فاکس پتلی کمر حاصل کرنے کی خاطر اپنی 6 پسلیاں جسم سے نکلوا دی ہیں۔

    سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل پکسی فاکس نے اپنی کمر پتلی کرنے کیلئے ہزاروں ڈالرز خرچ کر دیئے ہیں، انہوں نے پتلی کمر حاصل کرنے کی خاطر اپنی 6 پسلیاں نکلوا دی ہیں اور اب ان کی کمر محض 16 انچ کی رہ گئی ہے۔

    پانچ گھنٹے کے اس آپریشن کے بعد فاکس کو چھ ہفتے کا صحت یابی کا وقت دیا گیا تھا لیکن فاکس دو ہفتے بعد ہی اپنی انتہائی نازک کمر کے ساتھ اپنی معمول کی مصروفیات انجام دینے لگی ہیں۔

    سویڈش ماڈل پکسی فاکس نے بتایا کہ انہیں بھی بچپن سے کارٹونز اور فلمیں دیکھنے کا شوق تھا اور بعد میں یہ ان کا جنون بن گیا۔ میں بچپن سے خود کو باربی ڈول کی طرح دیکھنا چاہتی تھی۔

    پتلی کمر کے حصول کے بعد لوگ انھیں حیرانی سے دیکھتے ہیں تعریفی کلمات ادا کرتے ہیں۔

    اپنے چہرے کو باربی ڈول کی طرح تبدیل کرنے کے لیے پکسی فاکس اب تک ناک، آنکھ اور بھنوؤں اور پپوٹوں کی سرجری کرا چکی ہیں۔

    اس کے علاوہ دیرپا میک اپ، ہونٹ اور رخسار کے لیے فلرز اور بوٹیکس اور دیگر کاسمیٹکس کی ادائیگی پر ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر خرچ کر چکی ہیں۔