Tag: ماڑی پیٹرولیم

  • سندھ میں گیس کی تلاش : بڑی کامیابی مل گئی

    سندھ میں گیس کی تلاش : بڑی کامیابی مل گئی

    کراچی : پیٹرولیم کی مقامی کمپنی کے ڈہرکی میں قائم کنوئیں ’’غازیج ٹو‘‘ سے بھی گیس دریافت ہوگئی، گزشتہ ماہ غازیج ون کنویں سے گیس دریافت کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق تیل وگیس کے شعبے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، صوبہ سندھ میں ایک اور کنوئیں سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ کمپنی نے صوبہ سندھ کے علاقے ڈہرکی میں گیس کی پیداوار کے لیے ایکسٹینڈڈ ویل ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے۔

    ،ماڑی پٹرولیم کے ’غازیج ٹو‘ کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی، غازیج ٹو سے سوئی ناردرن کو یومیہ آٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے،حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غازیج 2 سے سوئی ناردرن کو یومیہ 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی جاری ہے۔

    حکام کے مطابق نئی گیس کی فراہمی سے توانائی کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، نئی گیس شامل ہونے سے موسم سرما میں گیس کی طلب و رسد کا فرق کم ہوگا۔

    واضح رہے کہ یہ پیشرفت 9 اکتوبر کو ماڑی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز میں غازیج ٹو کنویں کی کامیاب کھدائی اور جانچ پڑتال کے بعد ہوئی، ماڑی پٹرولیم حکام کے مطابق نئی گیس سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ میں غازیج ون کنویں سے ون 11 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی گئی تھی، ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کیلئے1016میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا۔

  • تیل و گیس کی تلاش ، پاکستان نے ایک اور بڑی  کامیابی حاصل کرلی

    تیل و گیس کی تلاش ، پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

    اسلام آباد : سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے، تیل و گیس کی تلاش کیلئے 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق تیل و گیس کے شعبے میں پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، ماڑی پیٹرولیم نے سندھ سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے۔

    سندھ میں غازیج ون کنویں سے ون 11 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی گئی ، ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے تیل وگیس کی تلاش کیلئے1016میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا۔

    یاد رہے رواں سال جون میں خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی بڑی فیلڈ کو قبل از وقت آپریشنل کردیا گیا تھا اور ضلع لکی مروت میں ولی فیلڈ سے یومیہ 1 ہزار بیرل تیل اور 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار شروع کر دی تھی۔

    او جی ڈی سی کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی فیلڈ کو 24 گھنٹے میں قومی پیداوار سے جوڑ دیا جائے گا، ولی فیلڈ کے دو مزید کنووں سے سے پیداوار جلد شروع ہونے والی ہے۔

    او جی ڈی سی کے مطابق دونوں کنووں سے گیس سسٹم میں آنے سے گیس کی یومیہ پیداوار 50 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائے گی۔

  • آرمی چیف کا ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ

    آرمی چیف کا ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی دار الحکومت میں واقع ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جہاں کمپنی کے ایم ڈی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم نے ان کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کو کمپنی انتظامیہ نے کارکردگی سے آگاہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی معیشت میں کمپنی کے کردار کی تعریف کی، اور تعلیم و صحت کے شعبہ جات میں کمپنی کے منصوبوں کو بھی سراہا۔


    یہ بھی پڑھیں:  لائن آف کنٹرول : پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا


    خیال رہے کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل کی پیدوار کر رہی ہے۔