Tag: ماں

  • اس کی پیدائش پر میں نے صبر کیا لیکن۔ ۔ ۔ ۔!! خواجہ سرا کی ماں نے دلخراش کہانی سنا دی

    اس کی پیدائش پر میں نے صبر کیا لیکن۔ ۔ ۔ ۔!! خواجہ سرا کی ماں نے دلخراش کہانی سنا دی

    ہمارے معاشرے میں خواجہ سرا کا ذکر آتے ہی ذہن میں ناچ گانے والوں کا تصور ابھرتا ہے، انہیں پیدا کرنے والی مائیں ایسے بچوں کے بارے میں کیا سوچتی ہیں۔

    اس حوالے سے نمائندہ اے آر وائی نیوز  نے خواجہ سراؤں کی ماؤں سے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی جس پر انہوں نے اپنے دکھ اور جذبات کا کھل کر اظہار کیا۔

    ایک خاتون کا کہنا تھا کہ میری 3 بیٹیاں اور 5 بیٹے ہیں شوہر کا انتقال بھی جلدی ہوگیا تھا تو خود محنت کرکے میں نے بچوں کو پالا۔

    اپنے خواجہ سرا بیٹے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کو میں نے 8 کلاس تک پڑھایا قرآن کی تعلیم بھی دلائی لیکن جب اس کی بات چیت کا انداز اور چال ڈھال دیکھی تو پھر اسے گھر سے باہر نکلنے نہیں دیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک دن اس نے مجھ سے کہا کہ سلائی کا کام سیکھنا ہے میں خود نوکری کروں گا تو مجھے خوشی ہوئی۔

    ایک اور خاتون نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو پیدائشی خواجہ سرا ہے میں نے اس کو خدا کی رضا سمجھ کر قبول کیا لیکن اس کے والد نے بہت برا منایا اور خاندان والے بھی طرح طرح باتیں کرتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس نے اس ادارے میں  سلائی کا کام سیکھ کر یہی ملازمت کرلی اور اب اس کی تنخواہ سے ہی گھر کا خرچ چلتا ہے۔

    بلوچستان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم سوسائٹی فار کمیونٹیز اسٹریتھننگ (ایس سی ایس پی ای بی) کے تحت خواجہ سراؤں کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ کے حصول، تعلیمی اداروں میں مخصوص نشستوں اورجائیداد سے وراثت اور ووٹ سمیت کئی حقوق دیئے گئے ہیں تاہم ان پرابھی تک عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے جس کی بڑی وجہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی ان حقوق اورقوانین بارے آگاہی کا نہ ہونا ہے۔

  • کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں طلاق کے بعد حوالگی کے تنازع پر ماں نے اپنے بچوں کو قتل کردیا

    کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں طلاق کے بعد حوالگی کے تنازع پر ماں نے اپنے بچوں کو قتل کردیا

    کراچی(14 اگست 2025): ڈیفنس فیز 6 خیابان مجاہد میں طلاق کے بعد حوالگی کے تنازع پر ماں نے دو بچوں کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈیفنس فیز 6 خیابان مجاہد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماں نے اپنے 2 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جس کے بعد خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق اس واقعے میں قتل ہونے والوں میں ایک بچہ اور بچی شامل ہیں جبکہ ماں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، بچوں کی عمریں 4 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی کے تنازع پر واقعہ پیش آیا ہے، خاتون کی ستمبر 2024 میں طلاق ہوئی تھی، بچے ہفتے میں ایک یا دو بار والدہ سے ملنے آتے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول بچوں میں 7 سالہ ضرار اور 4 سالہ سنیعہ شامل ہیں، مقتول بچوں کے والد پرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہیں، گزشتہ رات بچے والدہ کے پاس رہنے کیلئے آئے تھے، والدہ نے دوپہر کے وقت دونوں بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-defence-robbers-robbing-14-lacs/

  • ناراض بیٹے کا ماں پر چھری سے حملہ

    ناراض بیٹے کا ماں پر چھری سے حملہ

    مریدکے(19 جولائی 2025): والدین کے درمیان جھگڑے کے دوران ناراض بیٹے نے ماں پر چھری سے حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر مریدکے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیٹے نے اپنی ماں کو چھری کے وار سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سالہ زخمی رضیہ کو ٹی ایچ کیو سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم بیٹا نجیب اللہ موقعے سے فرار ہوگیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں ہوئے جھگڑے پر بیٹا نجیب باپ کا ساتھ دے رہا تھا، پولیس کے ہاتھوں والد کی گرفتاری پر بیٹا نجیب اللہ مشتعل ہوگیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/addictive-father-lost-2-young-children-in-gambling/

    اس سے قبل ایک نشے کے عادی اور جوئے کی لت کا شکار باپ جوئے میں اپنے دو بچے ہار گیا، یہ دلخراش واقعہ پنجاب کے علاقہ خانیوال میں پیش آیا۔

    جہاں اختر نامی شخص جو نشئی ہونے کے ساتھ جوئے کی لت کا عادی بھی تھا۔ اس شقی القلب کو جب جوئے میں لگانے کے لیے رقم نہ ملی تو اپنے دو کمسن بچوں کی بازی لگا کر انہیں جوئے میں ہار دیا۔

    بچوں سے محروم ہونے والی مظلوم ماں نے بتایا کہ کچھ لوگ اس کے بچے لینے آئے اور بتایا کہ اس کا شوہر جوئے میں ان بچوں کو ہار چکا ہے۔ میرے مزاحمت کرنے اور شور مچانے پر وہ لوگ دھمکیاں دیتے ہوئے واپس چلے گئے۔

  • ماں نے بیٹے کو دھیان سے موٹرسائیکل چلانے کو کہا پھر کارسےٹکرماردی، ویڈیو وائرل

    ماں نے بیٹے کو دھیان سے موٹرسائیکل چلانے کو کہا پھر کارسےٹکرماردی، ویڈیو وائرل

    دنیا کی ہر ماں چاہتی ہے اسکا بیٹا دھیان سے موٹرسائیکل چلائے، مگر ایک ماں نے ایسا کہنے کے بعد اپنے بیٹے کی موٹرسائیکل کو کار سے ٹکر ماردی۔

    سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ماں اور بیٹے نے پارکنگ لاٹ میں ایک دوسرے کو الوداع کہا اور اپنی اپنی گاڑیوں میں سوار ہوگئے، ماں نے اپنے بیٹے کو تاکید کی کہ "حفاظت سے اور دیکھ بھال کر موٹرسائیکل چلانا”-

    تاہم کچھ ہی لمحوں بعد، ماں نے آگے سڑک پر جاتے ہوئے بائیک پر سوار اپنے بیٹے کو ٹکر ماردی، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹا جیسے ہی سگنل پر رکتا ہے ایک کار اسے پیچھے سے آکر ٹکر مارتی ہے۔

    اس دوران موٹرسائیکل سوار بیٹا گر جاتا ہے پھر اٹھ کر ہاتھ کے اشارے سے غصے کا اظہار کرتا ہے، تاہم جب وہ پیچھے دیکھتا ہے تو پتا لگتا ہے یہ کوئی اور نہیں اس کی ماں ہے، اس دوران ماں نے کہا کہ "میں بہت معذرت خواہ ہوں، اوہ میرے خدا، اوہ میرے خدا، جیکب”۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کےلیے تفریح کا ذریع بن گئی، وائرل ویڈیو کو 4.6 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔

    ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "ماں، اسے مارنے کے بعد ‘میں نے تمہیں بتایا تھا کہ بائک خطرناک ہے’، ایک شخص نے لکھا کہ "ماں نے یہ نہیں کہا کہ وہ خود بھی محفوظ ڈرائیو کرے گی”۔

  • ہاتھی کا بچہ ماں کے ہمراہ سڑک عبور کرتے ہوئے ہلاک، المناک ویڈیو وائرل

    ہاتھی کا بچہ ماں کے ہمراہ سڑک عبور کرتے ہوئے ہلاک، المناک ویڈیو وائرل

    ملائیشیا میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ رونما ہوا، ماں کیساتھ سڑک عبور کرنے کے دوران ہاتھی کا بچہ حادثے میں زندگی کی بازی ہار گیا، حادثے کی ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی افسردہ ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، مذکورہ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے کوشش کررہی ہے۔

    مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے افسوسناک حادثہ حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال میں لایا جارہا تھا،
    استعمال کیا جا رہا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ایک نر ہاتھی جس کی عمر 5 سال بتائی جاتی ہے اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ہاتھی کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔

    ریسکیو حکام نے عملے کو اس مقام پر تعینات کردیا ہے تاکہ مادہ ہاتھی کی نگرانی کی جاسکے اور اسے پکڑ کر محفوظ علاقے میں پہنچایا جاسکے۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاک ہاتھی کی ماں حادثے کے بعد مشتعل ہو گئی اور غصے میں ٹرک کے اگلے حصے کو نقصان پہنچایا تاہم بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ غمزدہ ہتھنی جائے حادثہ پر تقریبا 5 گھنٹے تک کھڑی رہی جسے گاڑی کی مدد سے جنگل میں دھکیلا گیا۔

    زلزلے کے دوران ہاتھیوں نے کیا کیا؟حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

    لوگوں نے واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہتھنی کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ یہ ایک ماں کے لیے کتنے دکھ کی بات ہے، وہ اپنے بچے کا انتظار کر رہی ہے لیکن وہ گاڑی کے نیچے سے نہیں نکل رہا، اس کے پاس ماں کا دل ہے حالانکہ وہ ایک جانور ہے۔

  • جائیداد کا لالچ، درندہ صفت بیٹے نے ماں کو مار ڈالا

    جائیداد کا لالچ، درندہ صفت بیٹے نے ماں کو مار ڈالا

    بھارت کے تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، درندہ صفت بیٹے نے جائیداد کے لالچ میں اپنی ماں کو موت کی نیند سلادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ تلاپور کے دیوی نو ولاز میں پیش آیا، جہاں 52 سالہ رادھیکا اپنے بیٹے کارتک ریڈی کے ساتھ رہتی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم کا اپنی ماں سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا ہوا، اس دوران اس نے سفاکی سے اپنی ماں پر چاقو سے حملہ کردیا۔

    زخمی خاتون کو مقامی افراد نے اسپتال منتقل کیا، مگر وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کارتک ریڈی کو گرفتار کرلیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ملزم نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کا عادی تھا اور شراب نوشی کا بھی شوقین تھا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

    دوسری جانب گریٹر مانچسٹر پولیس نے 12 سال قبل سیلفورڈ میں قتل ہونے والی 25 سالہ خاتون رانیہ کی باقیات برآمد کرلیں۔

    انٹیلیجنس پولیس نے 12 سال بعد لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا، شوہر کے ہاتھوں 12 سال قبل قتل ہونے والی رانیہ کی تلاش میں پولیس کو باقیات مل گئی۔

    رانیہ کو 12 سال قبل اس کے شوہر نے قتل کر کے لاش کو گم کر دیا تھا، رانیہ 25 سال کی تھی، جب اس کے شوہر احمد الخطیب نے اسے جون 2013 میں سیلفورڈ مانچسٹر کے ایک فلیٹ میں قتل کر دیا تھا۔

    گریٹر مانچسٹر پولیس نے یارکشائر کے ویرانے میں جاسوس کتوں کی مدد سے مدفون لاش تلاش کی اور اسے لیبارٹری میں بھیج دیا تھا۔

    اب پولیس نے کنفرم کیا ہے کہ یہ لاش مقتولہ رانیہ الید ہی کی ہے، اس حوالے سے پولیس نے لواحقین کو تمام معلومات فراہم کر دیں ہیں۔

    رانیہ کے بیٹے بازان نے اپنے خاندان کی طرف بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک دھائی سے زائد عرصہ کے بعد والدہ کی باقیات کی دریافت میرے خاندان کے لیے حیرت انگیز بات ہے۔

    جرمنی میں خوفناک واقعہ، کئی افراد کچلے گئے

    مقتولہ کے شوہر کو جرم ثابت ہونے پر مانچسٹر کراؤن کورٹ نے 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    الخطیب نے جرم کا اعتراف کر لیا تھا تاہم اس کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی طور پر بیمار تھا۔

  • ’’بڑی بیٹی سے زیادہ پیار کیوں؟‘‘، چھوٹی بیٹی نے ماں کو قتل کر ڈالا

    ’’بڑی بیٹی سے زیادہ پیار کیوں؟‘‘، چھوٹی بیٹی نے ماں کو قتل کر ڈالا

    بڑی بہن سے ماں کا زیادہ پیار چھوٹی کو برداشت نہ ہوا اور طیش میں آ کر اس نے اپنی ہی والدہ کو بے دردی سے قتل کر ڈالا۔

    حسد زندگی میں زہر بھر دیتا ہے اور بعض اوقات تو یہ انسانی رشتوں کی پامالی کا سبب بھی بن جاتا ہے۔ ایسے ہی ایک افسوسناک واقعہ میں چھوٹی بیٹی کو اپنی ماں کو صرف اس بات پر بے دردی سے قتل کر کے اپنی جنت اجاڑ ڈالی کہ اس کی والدہ بڑی بہن سے زیادہ پیار کرتی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلخراش واقعہ ممبئی کے علاقے قریشی نگر میں پیش آیا جہاں 62 سالہ صابرہ بانو اپنی چھوٹی بیٹی سے ملنے اس کے گھر گئیں تو ناہنجار بیٹی نے ماں کا استقبال کرنے کے بجائے چھرا گھونپ کر ماں کو قتل کر دیا۔

    ملزمہ جس کی شناخت 41 سالہ ریشماں مظفر قاضی کے نام سے ہوئی نے بعد ازاں خود ہی تھانہ چونا بھٹی پہنچ کر گرفتاری پیش کر دی اور ماں کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کیا۔

    پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں صابرہ خاتون مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نے تصدیق کے بعد ریشماں کو تحویل میں لے اس کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ صابرہ بانو اپنے بیٹے اصغر شیخ کے ہمراہ ممبرا کے علاقے میں رہتی تھیں اور جمعرات کے روز اپنی بیٹی سے ملنے قریشی نگر گئی تھیں۔

    پولیس کے مطابق قتل کی وجہ حسد بنا ہے، کیونکہ ملزمہ ریشماں کا خیال تھا کہ اس کی والدہ بڑی بیٹی سے زیادہ پیار کرتی ہیں اور اس معاملے پر ان دونوں کے درمیان دیرینہ ناراضگی بھی چل رہی تھی۔ جس دن والدہ ملاقات کے لیے آئیں تو ماں بیٹی میں اسی معاملے پر تکرار ہوئی اور اس کے بعد بیٹی نے ماں کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا۔

    پولیس نے ملزمہ ریشماں کی ذہنی صحت کا اندازہ لگانے کے لیے خاندان کے افراد اور پڑوسیوں کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کر دیے ہیں۔

  • گیس لیکیج: گھر میں سوئی ماں اور چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

    گیس لیکیج: گھر میں سوئی ماں اور چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

    گیس لیکیج کے باعث گھر میں سوئی ہوئی ماں اور اس کے چار کمسن بچے ابدی نیند سو گئے پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

    یہ افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں الفیوم گورنریٹ میں ماں اور اس کے چار کمسن بچوں کی لاشیں ایک فلیٹ کے بیڈ روم میں پائی گئیں۔

    العربیہ کے مطابق پولیس کو اہل علاقہ نے اطلاع دی کہ ایک فلیٹ سے گیس کی شدید بو آ رہی ہے۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر کے بیڈ روم میں ماں اور چار بچے موجود تھے جو سب انتقال کر چکے تھے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق پانچوں کی موت گیس لیکیج میں دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔

    پبلک پراسیکیوشن نے موت کے اسباب کے درست تعین کے لیے لاشوں کے معائنے اور فرانزک ٹیسٹ کا حکم دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • ماں اور معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو

    ماں اور معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو

    کریم نگر: تلنگانہ کے متعدد مقامات پر آوارہ کتو ں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، آئے روز کتوں کے حملوں میں بیشتر افراد زخمی ہوجاتے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین واقعہ کریم نگر شہر میں رونما ہوا، جہاں 53 ڈیویژن میں ویمنس کالج کے قریب ماں اور اس کے بچے پر کتوں نے حملہ کیا، خاتون کی چیخ و پکار پر محلہ والوں نے کتوں کو مار بھگایا۔

    سوشل میڈیا پر اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے کریم نگر سے تعلق رکھنے والے وزیر پونم پربھاکر کو بھی بعض افراد نے سوشل میڈیا پر ٹیگ کیا۔

    جس پر وزیر موصوف نے ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ آوارہ کتوں سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔

  • میں اور ویرات پرفیکٹ پیرنٹس نہیں ہیں: انوشکا شرما

    میں اور ویرات پرفیکٹ پیرنٹس نہیں ہیں: انوشکا شرما

    بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے اور بھارت کے معروف کھلاڑی و شوہر ویرات کوہلی کے ’پرفیکٹ پیرنٹ‘ نہ بن پانے کا اعتراف کرلیا۔

    اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ دنوں لندن سے بھارت پہنچی ہیں، تاہم ایک ایونٹ میں انہوں نے شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اور ویرات کے بطور والدین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

    انوشکا شرما نے کہا کہ بہترین والدین بننے کا ہم پر بہت زیادہ پریشر ہے، لیکن ہم دونوں پرفیکٹ پیرنٹس نہیں ہیں اور ہم دونوں ہی مختلف معاملات پر ایک دوسرے سے شکایتیں کرتے رہتے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کے سامنے بھی ایک دوسرے سے شکایتیں کرتے ہیں کیوں کہ اس سے ہمارے بچوں کو پتا چلے گا کہ آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتے، آپ میں کوئی نا کوئی کمی ہوسکتی ہیں۔

    انوشکا شرما نے مزید کہا کہ بچے اپنے والدین کو بھی اپنی غلطیوں یا کوتاہیوں پر بات کرتے سنیں گے تو انہیں اپنی غلطی تسلیم کرنا بھی آسان لگے گا۔

    انوشکا نے کہا کہ ماں بننے کے بعد میں اب بہت کم لوگوں سے ساتھ گھومتی ہوں، لوگ ہمیں کھانے کی دعوت دیتے ہیں تو میں کشمکش کا شکار ہوجاتی ہوں کہ کیا جواب دوں، کبھی کبھار ہی آپ انہیں منع کرسکتے ہیں ورنہ لوگ آپ نے نفرت کرنے لگتے ہیں۔