Tag: ماں جاں بحق

  • کراچی: زیر تربیت اہلکار کے گھر ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ماں جاں بحق

    کراچی: زیر تربیت اہلکار کے گھر ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ماں جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں واقع گھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ماں جاں بحق جبکہ زیر تربیت پولیس اہلکار بیٹا زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اورنگی ٹاون گلشن بہار میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق زخمی نوجوان زیر تربیت پولیس اہلکار ہے، واردات میں ملوث ملزم اپنی پستول گھر میں چھوڑ کر فرار گیا، زخمی اہلکار کے بیان کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا واقعہ کی تفتیش جاری ہے

  • نادرن بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار دی

    نادرن بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار دی

    کراچی: شہر قائد میں نادرن بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار دی، جس سے خاتون جاں بحق ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نادرن بائی پاس، اورنگی کٹ کے قریب ایک افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں ماں جاں بحق اور ان کا جواں سال بیٹا زخمی ہو گیا ہے۔

    جاں‌ بحق خاتون کی شناخت 55 سالہ عائشہ زوجہ عبدالوہاب کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی نوجوان کی شناخت 20 سالہ سہیل ولد عبد الوہاب کے نام سے ہوئی۔

    خاتون اور ان کا بیٹا موٹر سائیکل پر سوار تھے، مبینہ طور پر تیز رفتاری سے آتی گاڑی نے دونوں کو کچل دیا، جاں بحق خاتون اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

    حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر منگھوپیر تھانے کی پولیس پہنچ گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، تاہم اس کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • فیصل آباد: بچے کی گولی سے ماں کے جاں بحق ہونے کا ڈراپ سین ہوگیا، شوہر زیر حراست

    فیصل آباد: بچے کی گولی سے ماں کے جاں بحق ہونے کا ڈراپ سین ہوگیا، شوہر زیر حراست

    فیصل آباد:‌ سات سالہ بچے کی فائرنگ سے ماں‌ کے  قتل کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا،  مقتولہ کے زیر حراست شوہر نے اعتراف کر لیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق مقتولہ حنا کی بہن  نوشین کا بیان سامنے آنے کے بعد مشکوک ہونے والا معاملہ آخر اپنے انجام کو پہنچا۔

    قبل ازیں مقتولہ کے شوہر  رضوان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے بیٹے سے غلطی سے گولی چل گئی، جس سے اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی، البتہ مقتولہ کی بہن نے الزام عائد کیا کہ مقتولہ کے شوہر  رضوان نے اسے قتل کیا ہے، وہ حنا کومارتا پیٹتا تھا، جس کی مقتولہ نے ویڈیوز بھی بنائی تھیں.

    مقتولہ کی بہن نوشین نے مطالبہ کیا کہ اس کے بہنوئی کو گرفتار کرکے فوری انصاف دیا جائے.

    حنا کے شوہر رضوان نے پولیس کو بتایا تھا کہ سات سالہ بیٹے اذان نے اس کے پستول کو کھلونا سمجھ کر گولی چلائی، جو حنا کو لگی، البتہ پولیس نے مزید تفتیش کے لیے رضوان کو گرفتار کر لیا، جس نے دوران تفتیش اعتراف کر لیا کہ اسی نے حنا کو قتل کرکے سات سالہ بیٹے پر الزام عائد کر دیا۔

    مزید پڑھیں: فیصل آباد: 7 سال کے بچے کی مبینہ فائرنگ سے ماں جاں بحق

    ملزم رضوان کا کہنا تھا کہ گھریلو ناچاقی جھگڑے کی وجہ بنی، قتل کے بعد اس نے بیٹے پر الزام لگا دیا۔

  • فیصل آباد: 7 سال کے بچے کی مبینہ فائرنگ سے ماں  جاں بحق

    فیصل آباد: 7 سال کے بچے کی مبینہ فائرنگ سے ماں جاں بحق

    فیصل آباد : فیصل آباد میں مبینہ طور پر سات سالہ بیٹے سے پستول چلنے سے ماں جاں بحق ہوگئی ، مقتولہ کی بہن نے بہنوئی پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ، جس کے بعد شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی رضوان نے تھانہ جھنگ بازار سے پولیس کو اطلاع کی کہ اس کے سات سالہ بیٹے اذان نے گھر میں پڑے اس کے پستول کو کھلونا سمجھ کر اپنی ماں حنا پر گولی چلا دی ہے۔

    سینے پر گولی لگنے سے شدید زخمی 26 سالہ حنا فاطمہ الائیڈ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔

    پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ مقتولہ حنا کے شوہر رضوان کو حراست میں لے کر تفیش شروع کر دی ہے ۔

    مزید پڑھیں : سکھر: سگریٹ نہ دینے پر دوست نے دوست کو گولی مار دی

    دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ حنا فاطمہ کی بہن نوشین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بہنوئی رضوان نے حنا کو قتل کیا ہے، رضوان اس کی بہن حنا فاطمہ کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا، ایک سال پہلے بھی رضوان نے حنا فاطمہ پر فائرنگ کی تھی ۔

    نوشین کا کہنا تھا حنا اپنے اوپر شوہر کے تشدد کی تصاویر بھی مجھے بھیجتی تھی، میری بہن نے بچوں کی وجہ سے رضوان سے علیحدگی اختیار نہیں کی تھی۔

    مقتولہ کی بہن نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ ملزم کو سزا دلا کر ہمیں انصاف فراہم کریں۔