Tag: ماں پر تشدد

  • جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر بدبخت بیٹے  کا بیوی کے ساتھ مل کر ماں پر تشدد

    جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر بدبخت بیٹے کا بیوی کے ساتھ مل کر ماں پر تشدد

    لاہور: جائیدادمیں حصہ نہ ملنے پر بیٹےنے بیوی کے ساتھ مل کر ماں پر تشدد کیا، بدبخت بیٹے کے تشدد سے ماں کے جسم پر زخموں کے نشان پڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں بیٹے کا خون سفید ہوگیا ، جائیدادمیں حصہ نہ ملنے پر بیٹےنے بیوی کے ساتھ مل کر ماں پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    60 سالہ متاثرہ خاتون نےاندراج مقدمہ کیلئےدرخواست دے دی ، جس میں کہا کہ بیٹا اوراسکی بیوی گھر بیچ کرجائیدادمیں حصے کا تقاضاکررہے تھے۔

    بدبخت بیٹے کے تشدد سے ماں کے جسم پر زخموں کے نشان پڑ گئے۔

    یاد رہے اس سے قبل بد بخت بیٹوں نے گھریلو تنازع پر سگی ماں پر بدترین تشدد کر کے اس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

    ماں کا ساتھ دینے والے 2 بیٹوں کو بھی باقی تین بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا، بیٹوں نے زخمی ماں کو اسپتال لے جا کر پلستر چڑھوایا۔

  • نافرمان وکیل کا بوڑھی ماں پر تشدد، افسوسناک مناظر کیمرے میں قید

    نافرمان وکیل کا بوڑھی ماں پر تشدد، افسوسناک مناظر کیمرے میں قید

    73 سالہ ضعیف خاتون کے لیے اس کا اپنا گھر اس کے اپنے بیٹے، بہو اور پوتے نے جہنم بنا دیا۔جس ماں نے انتھک محنت کرکے اپنے بیٹے کو وکیل بنایا، وہی بیٹا اپنی ماں کے لئے جلاد ثابت ہوا اور اپنی سگی ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی پنجاب گیانی زیل سنگھ نگر میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔

    پریشان کن واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ وکیل کو حراست میں لے لیا ہے، خاتون کی شناخت آشا رانی کے نام سے ہوئی ہے۔ شوہر کی موت کے بعد وہ اپنے بیٹے، بیٹی اور بہو کے ساتھ رہتی تھیں۔

    تب سے اس کا بیٹا اور اس کی بیوی اس کے ساتھ مار پیٹ کرتے تھے۔ تشدد برداشت کرنے میں ناکام ہونے کے بعد، بزرگ خاتون نے اپنی بیٹی دیپ شیکھا کو اپنی روداد سنائی جو سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی اور جو کچھ اس نے دیکھا وہ حیران رہ گئی۔

    خوفناک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کا پوتا آشا رانی کے بستر پر پانی ڈالتا ہے اور اپنے والدین سے شکایت کرتا ہے کہ اس نے بستر گیلا کر دیا ہے۔

    پھر نافرمان وکیل اور اس کی بیوی کو مبینہ طور پر بزرگ خاتون پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا گیا، دونوں بزرگ خاتون کو مسلسل تھپڑ مارتے رہے۔

  • بد بخت بیٹے نے بزرگ ماں کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں

    بد بخت بیٹے نے بزرگ ماں کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں

    بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر میں ایک بد بخت بیٹے نے بزرگ ماں کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے میں بزرگ والدین پر تشدد کا ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، حافظ والا میں بد بخت بیٹے نے چند مرلے زمین کی خاطر اپنے ضعیف والدین پر تشدد کیا، اور انھیں گھر سے نکال دیا۔

    سنگ دل ملزم نے بزرگ ماں کے سر کے بال کاٹ دیے اور بھنویں بھی مونڈ دیں، پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے بیوی اور بیٹے کی مدد سے بزرگ والدین کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او کے حکم پر تھانہ صدر پولیس نے والدہ کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم فرار ہو گیا ہے، متاثرہ خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ بیٹے کے ظلم کی وجہ سے وہ اپنے ہی گھر میں داخل نہیں ہو سکتے۔

    بیٹے کا ظلم بیان کرتے ہوئے والدین آب دیدہ ہو گئے، والدین نے اپیل کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمیں ظالم بیٹے سے تحفظ دلوائیں۔

  • ملتان: ماں کو کمرے میں قید کر کے تشدد کرنے کا انکشاف

    ملتان: ماں کو کمرے میں قید کر کے تشدد کرنے کا انکشاف

    شجاع آباد: ملتان کے ایک نواحی علاقے میں بیٹوں نے ماں کو کمرے میں قید کر دیا، بد بخت اولاد نے ماں کو بد ترین تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بیٹوں نے ماں کو کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، ایک بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی ماں پر تشدد کر رہے ہیں۔

    بھائی کا کہنا ہے کہ وہ روزگار کے سلسلے میں راولپنڈی میں ہیں، انھیں محلے والوں نے فون پر اطلاع دی کہ بھائی ماں کے ساتھ بد سلوکی کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا بھائیوں کے تشدد سے والدہ کے دونوں ٹانگوں پر زخم پڑ چکے ہیں، جس کے باعث ماں نذیراں بی بی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور، سنگ دل بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں‌ کو زخمی کردیا

    ادھر میاں چنوں کے علاقے شمس پورہ میں خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی پر تشدد کر کے زخمی کر دیا، خاوند کے تشدد سے خاتون کے منہ اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات بن گئے۔

    متاثرہ خاتون نے تھانہ سٹی میں شوہر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دے دی، پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیہ کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ کے بعد کارروائی ہوگی۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر شراب پیتا ہے، جوا کھیلتا ہے اور مجھ پر تشدد کرتا ہے، 7 سال پہلے شادی ہوئی، مجبور ہو کر انصاف کے لیے تھانے پہنچی ہوں۔

    یاد رہے جولائی میں پنجاب کے دارالحکومت میں واقع علاقے شاہدرہ میں ناخلف بیٹے نے ماں کو کلہاڑیوں کے وار سے زخمی کر دیا تھا، ماں کی چیخ پکار سُن کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ڈولفن پولیس کے اہل کاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ماں کو بیٹے کے تشدد سے بچایا۔