Tag: ماں کی موت

  • ماں کی موت کا صدمہ، بیٹے نے بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا

    ماں کی موت کا صدمہ، بیٹے نے بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا

    حیدرآباد: بھارت کے شہر میں بیٹے کو ماں کی موت کا صدمہ برداشت نہ ہوا تو اس نے بھی خودکشی کرلی۔

    بھارت کے شہر لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ماں کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے بیٹے نے خودکشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گھر سے 2 لاش ملی ہے جو ماں اور بیٹے کی ہے، لاش کی شناخت 50 سالہ لکشمی اور 20 سالہ ابھینے کے نام سے ہوئی ہے، ابھینے ایک کالج کا اسٹوڈنٹ تھا، تاہم وہ ماں کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکا اور اس نے بھی خودکشی کرلی۔

    شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابھینے نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لے لی، گھر سے بدبو آنے پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی جب پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو انھوں نے دیکھا کہ ابھینے ہال میں پنکھے سے لٹکا ہوا تھا اور دوسرے کمرے میں اس کی ماں کی نعش پڑی ہوئی تھی۔

    پولیس کو مقام واقعہ سے خودکش نوٹ برآمد ہوا جو خاتون کے بیٹے کی جانب سے تحریر گیا تھا، اس نوٹ میں لکھا تھا ’ہم دونوں (ماں اور بیٹے) صحت کے مسائل سے دوچار تھے اور ہمارے رشتہ داروں کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ‘۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابھینے نے شاید اپنی ماں کی موت کے غم کو برداشت نہ کرتے ہوئے خودکشی کی ہے، ان دونوں کی مسخ شدہ حالت میں ملنے والی لاش سے یہ شبہ کیا جاتا ہے کہ دو یا تین دن قبل ماں کی موت کے بعد بیٹے نے خودکشی کی ہوگی۔

  • بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ماں کی موت، وجہ کیا بنی؟

    بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ماں کی موت، وجہ کیا بنی؟

    بھارت میں چنئی کے اپارٹمنٹ کی چھت سے بچائے گئے بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے چند دن بعد ماں کی موت ہو گئی۔

    گزشتہ ماہ بھارتی شہر چنائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں ایک بچے کو بالکونی سے لٹکے ہوئے دیکھا گیا تھا، یہ چنائی میں واقع اپارٹمنٹ کی چوتھے فلور پر پیش تھا۔

    بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ 8 ماہ کا بچہ کھیلتے ہوئے چوتھی منزل سے دوسری منزل کی بالکونی میں گرا، خوش قسمتی کی بات یہ رہی کہ ڈھلوان ہونے کے وجہ سے بچہ وہاں کافی دیر تک اٹکا رہا اور بعد میں کافی کوشش کی بعد اسے بچا لیا گیا۔

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، چوتھی منزل سے گرنے والا بچہ کیسے زندہ بچا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو دیکھیں

    تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے بچے کی ماں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم پڑوسیوں نے واضح طور پر کہا کہ بچے کی والدہ رامیا نے بچے کی اچھی دیکھ بھال کی تھی اور دن بچے کا گرنا صرف ایک حادثہ تھا۔

    اس واقعے کے بعد رامیا اپنے بچے کو کرامدائی میں اپنے والدین کے گھر لے گئی تھی، اتوار کو رامیا گھر میں بے ہوش پائی گئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

    بچے کی ویڈیو چنائی کے ایک اداکار پرشانتھ رنگاسوامی نے بھی شیئر کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اب گلوکارہ چنمئی سری پادا نے بچے کی ماں کی موت پر ٹوئٹ میں بتایا کہ بچے کی ماں نے اس واقعے پر شرمندہ ہونے کے بعد خود کو مار لیا۔

    سری پادا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ پرشانتھ رنگاسوامی جیسے لوگ اور جنہوں نے اُن ٹویٹ کے تحت والدین کو شرمندہ کیا ہے، وہ تمام لوگ اب جشن منا سکتے ہیں کیونکہ اس بچے کی ماں نے اب خود کو مار لیا ہے‘۔