Tag: ماں گرفتار

  • کراچی: نومولود بچی کو عمارت کی چھٹی منزل سے پھینکنے والی ماں گرفتار

    کراچی: نومولود بچی کو عمارت کی چھٹی منزل سے پھینکنے والی ماں گرفتار

    کراچی: لیاقت آباد 4 نمبر  میں عمارت کی چھٹی منز سے  اپنے نومولود بچی ک پھیکنے والی ماں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نومولود بچی کو عمارت کی چھٹی منزل سے پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے بچی کی ماں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق زیر حراست خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے وہ نشے کی عادی ہے جبکہ خاتون کی طلاق ہو چکی تھی وہ اپنے بھائی کے ساتھ رہتی ہے۔

    پولیس کے مطابق خاتون کا میڈیکل کرانےکے ساتھ نفسیاتی ڈاکٹر سے معائنہ کرایا جائے گا۔

    کراچی میں ماں نے نومولود کو عمارت سے نیچے پھینک دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خاتون نے چوتھی منزل سےکمسن بچی کو نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی تھی۔

    خاتون نے عمارت کی گیلری سے پہلے بچی کو پھینکا جسے لوگوں نے پکڑ لیا اور بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، پھر خاتون نےخود بھی چھلانگ لگادی جس کے باعث اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔

  • کائنات اور خوشی کی والدہ کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا

    کائنات اور خوشی کی والدہ کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا

    کراچی: شہر قائد میں اپنی دو معصوم بچیوں کو بھوکا رکھنے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والی شقی القلب ماں کو پولیس نے باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر آسو گوٹھ شعبان ٹاؤن سے 2 بچیوں کائنات اور خوشی کی بازیابی کے معاملے میں پولیس نے ان کی والدہ کو باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس نے ملیر سٹی تھانے میں بچیوں کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ جان سے مارنے کی کوشش اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بچیوں کے جسم پر مختلف جگہ جلائے جانے کے نشانات ہیں، بازیاب ہونے والی بچیاں کافی عرصے سے بھوکی تھیں، سوتیلی ماں اور والد کی جانب سے بچیوں پر تشدد کیا جاتا تھا ۔

    رپورٹ کے مطابق بچیاں جب کھانا مانگتی تھیں تو ان کو جلایا جاتا تھا، بچیوں کو چھت پر باندھ کر بھوکا رکھا جاتا تھا، تشدد کرتے وقت ٹیپ کو اونچی آواز میں چلا دیا جاتا۔

    یاد رہے کہ پڑوسیوں نے بچیوں کے گھر میں گھس کر بچیوں کو نکالا تھا، یہ دونوں بچیاں اس وقت جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کو ایس ایچ او وومن تھانہ خود دیکھ رہی ہیں۔

  • شارجہ: شیر خوار بچے کی فروخت کا الزام، والدین گرفتار

    شارجہ: شیر خوار بچے کی فروخت کا الزام، والدین گرفتار

    شارجہ : پولیس نے شیر خوار بچے کو فروخت کرنے والے والدہ کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کنگ فیصل روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 500 درہم کے عوض شیر خوار بچہ فروخت کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاتون سمیت تین افراد انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی خاتون خراب مالی حالات کے باعث گزشتہ ایک برس سے فلیٹ کا کرایہ ادا نہیں کرپائی تھی، جس کے باعث اس نے اپنے شیر خوار بچے کو فروخت کردیا۔

    فروخت ہونے والے کم سن بچے کے والد نے بتایا کہ ’شارجہ میں موجود انڈونیشین خاتون ہمارے بچے کو 500 درہم میں خریدنے کےلیے راضی ہوئی تھی۔

    بچے کے والد نے بتایا کہ کنگ فیصل روڈ کے قریب واقع رہائشی فلیٹ میں بچے کو خاتون کے حوالے کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : دبئی: دوشیزہ سے جبراً بدفعلی کروانے کے جرم میں بنگلادیشی خاتون کو سزا

    خیال رہے کہ گزشتہ برس اماراتی عدالت نے بنگلادیشی دوشیزہ کو جعلی کاغذات کے ذریعے دبئی اسمگل کرنے اور زبردستی مکروہ فعل انجام دلوانے کے جرم میں بنگلادیشی خاتون کو ساتھی سمیت کو 5 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

    بنگلا دیشی خاتون نے اپنے 34 سالہ اور 27 سالہ دو بنگلا دیشی ساتھیوں کی مدد سے کم عمر لڑکی کو جعلی کاغذات کے ذریعے عمان پہنچایا تھا اور وہاں سے گاڑی میں بیٹھا کر دبئی منتقل لائی تھی۔

    اس سے قبل اماراتی عدالت نے 17 سالہ لڑکی سے جسم فروشی کروانے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 افراد پر مشتمل پاکستانی گروہ کو تین سال قید اور 1 لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • بچی کے اغوا کا ڈرامہ رچانے والی ماں گرفتار، عدالت نے جیل بھیج دیا

    بچی کے اغوا کا ڈرامہ رچانے والی ماں گرفتار، عدالت نے جیل بھیج دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نیپئر میں اپنی ہی بچی فائزہ کے اغوا کا ڈرامہ رچانے والی ماں انیسہ کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں 8 ماہ کی بچی کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے فائزہ کی والدہ اور ملزم عمران کو جج کے روبرو پیش کیا۔

    پولیس نے عدالت سے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا کی جسے جج نے منظور کرتے ہوئے انہیں 3 اکتوبر تک پولیس کے حوالے کیا، ملزمہ انیسہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔

    عدالت نے بچی کی والدہ انیسہ کو حقائق چھپانے کے الزام میں جیل بھیجا اور حکم دیا کہ فائزہ بھی اپنی ماں کے ساتھ ہی جیل میں رہے گی، اتنظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ دونوں کو تمام سہولیات بھی فراہم کرے۔

    مزید پڑھیں: کراچی: فائزہ کے اغوا کا ڈراپ سین

    سماعت کے دوران ملزم عمران نے عدالت کو بتایا کہ ماں نے بچی خود اُس کے حوالے کی جس پر جج نے استفسار کیا کہ ملزمہ نے ایسا کیوں کیا؟ تو ملزم نے جواب دیا کہ فائزہ میری ہی بیٹی ہے۔عدالت نے معمہ حل کرنے کے لیے ماں اور بیٹی کے ڈی این اے ٹیسٹ کا حکم بھی دیا۔

    تفتیشی افسران نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ انیسہ کا عمران سے رابطہ تھا اُس نے خود ہی بچی کو حوالے کر کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔ واضح رہے کہ 12 ستمبر کو لیاری کے علاقے نیپئر تھانے کی حدود سے شیر خوار بچی کے اغوا کی کہانی سامنے آئی تھی۔

  • لاہورمیں تین کمسن بہن بھائیوں کا لرزہ خیزقتل، ماں گرفتار

    لاہورمیں تین کمسن بہن بھائیوں کا لرزہ خیزقتل، ماں گرفتار

    لاہور : نامعلوم سفاک قاتل نے تین بچوں کو قتل کردیا، پولیس نے شک کی بنا پر مقتولین کی ماں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور  کے علاقے عسکری الیون میں تہرے قتل کی واردات میں تین کمسن بچوں کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس نے شک کی بنیاد پر بچوں کی ماں کو ہی حراست میں لے لیا ہے۔

    پھول جیسے دس سال کے زین، چھ سال کی فاطمہ اور چارسال کے ابراہیم کو گلادبا کر قتل کیا گیا، پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو بچوں کی لاشوں کے ساتھ ماں بھی زخمی حالت میں ملی۔

    انیقہ نامی خاتون کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ طلاق یافتہ ہے، پولیس کو بیان دیتے ہوئے پہلے اس نے بچوں کے قتل کا الزام اپنے دوست مصطفیٰ نامی شخص پرعائد کیا پھر سابق شوہر پر الزام لگا دیا۔

    پولیس نے متضاد بیانات پر بچوں کی ماں انیقہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔