Tag: ماہانہ ایڈجسٹمنٹ

  • کے الیکٹرک کی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری

    کے الیکٹرک کی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی ، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔

    کے ای نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی مانگی ہے ، درخواست کے مطابق اس کمی سے 4 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

    نیپرا کے ای کی جنوری کی درخواست پر 20 مارچ کو سماعت کرے گی۔

    یاد رہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے ای کی عبوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کیا تھا ، جس میں دسمبر 2024 کے لیے 3روپے فی کلو واٹ کا ریلیف دیا گیا ہے، یہ ریلیف صارفین کو اُن کے مارچ 2025ء کے بلوں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔

    ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق ایف سی اے کا اطلاق لائف لائن صارفین، ڈومیسٹک پروٹیکٹڈ صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجز اسٹیشنز (EVCS) اورپری پیڈ صارفین کے علاوہ تمام کیٹیگریز کے صارفین ہوگا جنہوں نے پری پیڈ ٹیرف کا انتخاب کیا ہے۔

  • ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بڑی خوشخبری

    ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کے ریلیف سے متعلق پاور ڈویژن کی درخواست منظورکرلی۔

    کراچی سمیت ملک بھر کے 300 یونٹ تک گھریلو اور زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے کمی کی منظوری دیدی گئی ہے۔

    اس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک گھریلو صارفین کیلئے منظور کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں کمی کا فائدہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو ملے گا۔

    نیپرا نے زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے بھی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی منظوری دے دی۔

    پاورڈویژن نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کے ریلیف سے متعلق نیپرا کو خط لکھا تھا تاہم ماہانہ 100 یونٹ تک لائف لائن گھریلو صارفین اور ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ نہیں ملے گا۔

    جون 2015 میں 300 یونٹ تک والے صارفین کو کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا جبکہ دسمبر 2010میں زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔

  • ماہانہ ایڈجسٹمنٹ:  کراچی کے  صارفین  بڑے ریلیف سے محروم

    ماہانہ ایڈجسٹمنٹ: کراچی کے صارفین بڑے ریلیف سے محروم

    کراچی : کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا گیا ، صارفین کو مزید پانچ ارب چوالیس کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی والوں کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔

    نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں پانچ روپے کمی بنتی تھی، مگر ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، جس سے کے الیکٹرک صارفین کو مزید پانچ ارب چوالیس کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہ ہوسکا۔

    ممبر ٹیرف نیپرا مطہر نیاز رانا کا اختلافی فیصلہ سامنے آگیا ہے ، جس میں ممبر ٹیرف نیپرا نے کے ای صارفین کو پورا ریلیف نہ دینے کے فیصلے کی مخالفت کی۔

    کے ای نے نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں چار روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی اور نومبرکی اصل ایڈجسٹمنٹ پانچ روپے فی یونٹ کمی بنتی ہے۔

    نومبر کی ایڈجسٹمنٹ کی کمی سات ارب اکیس کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ پینڈنگ کاسٹ میں پانچ ارب چوالیس کروڑروپے کو ایڈجسٹمنٹ کیا گیا۔

    ممبر ٹیرف نے اختلافی نوٹ میں لکھا کے ای صارفین کیلئے پانچ ارب چوالیس کروڑ روپے کمی کا فائدہ نہیں روکنا چاہیے، صارفین کو نومبر کی ایڈجسٹمنٹ کا پورا فائدہ ملنا چاہیے۔

  • اضافی بلوں کی رقم واپس : کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اضافی بلوں کی رقم واپس : کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، جس سے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے ری فنڈ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.98 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کی جائے گی۔

    کے الیکٹرک نے نومبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے، من وعن کمی پر کے ای صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے ری فنڈ ہوں گے۔

    کے ای نے صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔

    مزید پڑھیں : کے الیکٹرک صارفین کو بلوں میں بڑی رعایت مل گئی

    یاد رہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی اکتوبر 2024ء کے لیے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    جس کے تحت 0.492 روپے فی یونٹ رعایت دی جائے گی، جو جنوری 2025 میں صارفین کے بلوں میں لاگو ہوگی۔

    خیال رہے کے۔ الیکٹرک (KE)ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، جس کا قیام 1913ء میں عمل میں آیا اور قیام پاکستان کے بعد کے ای ایس سی (KESC) کے نام سے اس کی پاکستان میں شمولیت ہوئی۔ 2005 میں کمپنی کی نجکاری کی گئی۔

    کے۔ الیکٹرک پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط پاور یوٹیلیٹی ہے، جو کراچی اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرتی ہے۔

    کمپنی کے 66.4 فیصد اکثریتی حصص (شیئرز) کے ای ایس پاور کی ملکیت ہیں، جو سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم ہے، جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) کویت اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (آئی جی سی ایف) شامل ہیں۔ کمپنی میں حکومت پاکستان کے بھی 24.36 فیصد شیئرز ہیں۔بقیہ حصص فری فلوٹ شیئرز کے طور پر درج ہیں۔

  • اہم خبر! دسمبر میں کے الیکٹرک صارفین سے فی یونٹ کتنے اضافی روپے وصول کرے گی؟

    اہم خبر! دسمبر میں کے الیکٹرک صارفین سے فی یونٹ کتنے اضافی روپے وصول کرے گی؟

    اسلام آباد : دسمبرمیں کراچی کے سوا ملک بھر کے بجلی صارفین کو ریلیف ملےگا ، دسمبر میں کے الیکٹرک صارفین سے فی یونٹ کتنے اضافی روپے وصول کرے گی؟

    تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک کی جانب سے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی کی پیداوار کے اثرات برقرار ہے، جس کے باعث دسمبر میں کے الیکٹرک صارفین کو اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا جبکہ ملک کے باقی صارفین کوریلیف ملے گا۔

    دسمبر میں کے ای صارفین جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 3.03روپے فی یونٹ دیں گے جبکہ رواں ماہ کے ای صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 20 پیسے فی یونٹ الگ ادا کریں گے۔

    دسمبرمیں کے ای صارفین کو ایک ماہانہ اور ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ برداشت کرنا ہوگا اور کراچی کے سوا باقی صارفین کو دسمبر میں اکتوبرکی ایڈجسٹمنٹ کا 1.14 روپے ریلیف ملے گا۔

    دسمبر میں ستمبرکی ایڈجسٹمنٹ میں کے ای صارفین کیلئے 18 پیسے فی یونٹ کمی بھی ہوگی جبکہ نومبرمیں صارفین کیلئے جون2024کی ایڈجسٹمنٹ 3.17روپے فی یونٹ تھی۔

    اکتوبرمیں کے ای صارفین کے لیے مئی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ 2.59 روپےفی یونٹ اور ستمبرمیں صارفین کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ایک روپے فی یونٹ تھا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • نومبر کے بل !   کے الیکٹرک صارفین ہوشیار ،  اہم خبر آگئی

    نومبر کے بل ! کے الیکٹرک صارفین ہوشیار ، اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کو نومبر کے بل میں کتنے روپے فی یونٹ اضافی دینے ہوں گے؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ مزید بڑھ گیا ، نومبر میں کے ای صارفین ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 2.17 روپے فی یونٹ اضافی دینے ہوں گے۔

    اکتوبر کے مقابلے رواں ماہ کے ای صارفین ایڈجسٹمنٹ میں 58 پیسے فی یونٹ اضافی دیں گے، نومبر میں جون 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں کے ای صارفین 3.17 روپے فی یونٹ دیں گے۔

    سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ملا کر کے ای صارفین نومبر میں4.91 روپےفی یونٹ اداکریں گے۔

    اکتوبر میں کے ای صارفین کیلئے مئی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ 2.59 روپے فی یونٹ تھا جبکہ ستمبر 2024 میں کراچی والوں کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ایک روپے فی یونٹ تھا۔

    نومبر میں کے ای صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.74 روپے فی یونٹ الگ سے دیں گے، اپریل تا جون 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے ای صارفین سے وصولی ہوگی۔

    دسمبر میں کے ای صارفین جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں 3.03 روپے فی یونٹ دیں گے۔

    نیپرا سے کے الیکٹرک کے لیے اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے ، کے ای نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں51 پیسےفی یونٹ کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

  • ماہانہ ایڈجسٹمنٹ : کے الیکٹرک صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی

    ماہانہ ایڈجسٹمنٹ : کے الیکٹرک صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے، صارفین کو 24 کروڑ 70 لاکھ کا ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی گئی۔

    کے الیکٹرک نے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کرادی ، کے ای کی درخواست پر نیپرا31 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔

    من وعن کمی سے کے ای صارفین کو 24 کروڑ 70 لاکھ کا ریلیف ملے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ کے ای کے لیے اگست کی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آنا باقی ہے، کے الیکٹرک نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 51 پیسے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

    کے ای کیلئے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ بھی ابھی آناباقی ہے، کےالیکٹرک نےجولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.09 روپے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • نگراں دور میں نیپرا اب تک ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 6 بار بجلی مہنگی کرچکا!

    نگراں دور میں نیپرا اب تک ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 6 بار بجلی مہنگی کرچکا!

    اتحادی حکومت کے بعد نگران حکومت میں بھی بجلی صارفین مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کی زد میں رہے، ان پر ساڑھے تین سو ارب سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں دور حکومت میں ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 352 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ مزید 151 ارب روپے کے اضافی بوجھ کی درخواستوں پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ نگران دور میں نیپرا اب تک ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 6 بار مہنگی کرچکا ہے۔

    ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی صارفین پر 170 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ اس کے علاوہ 2 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی صارفین پر 182 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ لادا گیا۔

    ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت ساتویں بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔ اکتوبر تا دسمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔

    ستمبر میں جولائی 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.46 روپے مہنگی کی گئی تھی۔ اکتوبر کے بل میں اگست 2023 کی ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 1.71 روپے مہنگی کی گئی۔ نومبر کے بل میں ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 40 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

    دسمبر کے بل میں اکتوبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3.08 روپے مہنگی کی گئی جبکہ جنوری کے بل میں نومبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4.13 روپے مہنگی کی گئی تھی۔

    فروری کے بل میں دسمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4.57 روپے مہنگی کی گئی جبکہ جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 7.13 روپے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر ہوچکی ہے۔ اکتوبر میں اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3.28 روپے مہنگی کی گئی۔

    مزید برآں دسمبر میں جولائی تا ستمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.15 روپے مہنگی کی گئی تھی جبکہ اکتوبر تا دسمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

  • بجلی صارفین ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے اضافی بوجھ تلے دب گئے

    بجلی صارفین ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے اضافی بوجھ تلے دب گئے

    اسلام آباد: بجلی صارفین ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے اضافی بوجھ تلے دب گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ 8.56 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ڈسکوز صارفین پر ایک ساتھ 3 مختلف سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ڈال دیا ہے، جنوری کے بلز میں 4.13 روپے فی یونٹ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔

    نیپرا کے مطابق یہ اضافہ نومبر 2023 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.28 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی صارفین سے مارچ 2024 تک ہونی ہے، جولائی تا ستمبر2023 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ فی یونٹ 1.15 روپے بنتا ہے، صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024 میں کرنے کا پلان ہے۔