Tag: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ

  • فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی کے بھاری بل ادا کرنیوالے صارفین کے لئے اہم خبر

    فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی کے بھاری بل ادا کرنیوالے صارفین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : بجلی کی لوڈشیدنگ اور بھاری بلوں سے پریشان صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ، مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اضافی بل وصول کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاریاں جاری ہے ، بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ ہے۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرامیں کل سماعت ہوگی، سی پی پی اے نے قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرا رکھی ہے، اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

    سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بارہ ارب چھبیس کروڑ ستر لاکھ یونٹس بجلی پیداہوئی ہے، جس پیداواری لاگت نو روپے بارہ پیسے فی یونٹ بنتی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے33 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا، صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    اس سے قبل بھی 3 روپے چھہتر پیسے مزید مہنگی کی گئی تھی، نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کے تحت صارفین پر 46 ارب61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • کے الیکڑک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کے الیکڑک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کراچی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکڑک کی رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔ الیکٹرک کی جانب سے جولائی 2023 تا مارچ 2024 (9ماہ کی مدت) کے لیے دائر کی گئی عارضی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست کی 9 مئی 2024 کو عوامی سماعت کی۔

    مجوزہ ایف سی اے کا ماہانہ اثر 1.6 سے 2 روپے پڑنے کا امکان ہے، اس کے برعکس دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر 2.89 روپے ماہانہ کی اوسط سے ایف سی اے لاگو کیا گیا ہے۔

    کے۔ الیکٹرک نے تین زاویوں پر مبنی ایف سی اے دائر کیا ہے، جس میں کسی ایک کی منظوری کی نیپرا اتھارٹی سے درخواست کی گئی ہے۔

    نیپرا اتھارٹی اُس مدت کی بھی وضاحت کرتی ہے جس کے دوران ایف سی اے صارفین کو بلوں کے ذریعے منتقل کیا جانا ہوتا ہے۔

    سماعت کے دوران نیپرا کے دفتر اور آن لائن موجود صارفین نے ایف سی اے کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے سوالات کیے، سستے پیداواری ذرائع کو شامل کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کے۔ الیکٹرک کے سی ای او نے کہا کہ کے۔ الیکٹرک نے ہوا اور شمسی توانائی سے 640 میگاواٹ سستی بجلی کی پیداوار کا منصوبہ بنایا ہے۔

    کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ پاور یوٹیلیٹی ان منصوبوں پر تیز رفتاری سے عمل پیرا ہے اور اُس کی کوشش ہے کہ آئندہ دو سال میں ان کو شروع کردیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی بجلی کی قیمت کو مزید کم کرنے کے لیے سستے اور مقامی ایندھن کے ذرائع کی شمولیت پر غور کر رہی ہے۔

    ایف سی اے کا انحصار جنریشن مکس میں تبدیلیوں اور بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر ہوتا ہے، جس کا اطلاق نیپرا کی عوامی سماعت اور جانچ پڑتال کے بعد کیا جاتا ہے۔

    الیکٹرک کے 9 ماہ کی ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا کی عوامی سماعت مکمل کرلی گئی اور فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    کے۔ الیکٹرک کا تعارف

    کے۔ الیکٹرک ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، جس کا قیام 1913ء میں عمل میں آیا اور اُس کی کے ای ایس سی (KESC) کے نام سے پاکستان میں شمولیت ہوئی۔

    کے۔ الیکٹرک پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط یوٹیلیٹی ہے جو کراچی اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرتی ہے۔

    کمپنی کے 66.4 فیصد اکثریتی حصص (شیئرز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کے ای ایس پاور کی ملکیت میں درج ہیں۔

    یہ سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم ہے، جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، کویت کا نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (آئی جی سی ایف) شامل ہیں۔ کے۔ الیکٹرک میں حکومت پاکستان کے بھی 24.36 فیصد اقلیت کا حصص ہیں۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ:  بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : بجلی 5 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرکل سماعت کرے گی۔

    تفصیلات کےمطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔

    جس میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے ، نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرکل سماعت کرے گی۔

    اضافہ دسمبر2023کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ، من و عن اضافے کا بجلی صارفین پر49ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    خیال رہے نیپرا نے نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔

  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : صارفین کے لئے بجلی 55 پیسے مزید مہنگی ہونےکاامکان ہے ، سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی پچپن پیسےفی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اےنے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں درخواست دائرکردی ہے ، نیپرا یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کرےگا۔

    سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بتایا کہ ستمبرمیں 12ارب 92کروڑ 20لاکھ یونٹس بجلی پیداکی گئی، بجلی کی پیداواری لاگت 7روپے61پیسےفی یونٹ رہی۔

    ،سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ ستمبرکیلئےریفرنس لاگت 7روپے7پیسےفی یونٹ مقررتھی، ستمبرمیں پانی سے37.55فیصد ، مقامی کوئلےسے11.08،درآمدی کوئلےسے 4.83فیصدبجلی پیدا ہوئی۔

    اس کے علاوہ ستمبرمیں مقامی گیس سے 7.54فیصد،درآمدی ایل این جی سے15.95فیصدبجلی پیدا ہوئی اور جوہری ایندھن سے17.14فیصدبجلی پیداکی گئی۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا

    اسلام آباد : بجلی مزید 1.90 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پرہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد بجلی میں1.90روپےفی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ، نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پرہوگا۔

    نوٹی فکیشن میں کہنا تھا کہ اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن ،الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزپرہوگا تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

    سی پی پی اےنے2.05روپےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی، نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے اہم خبر

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : بجلی 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ، اضافے کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ اضافے کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، سی پی پی اےجی نے 2 روپے 1پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : کے الیکٹرک صارفین کے لیے بڑا جھٹکا

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : کے الیکٹرک صارفین کے لیے بڑا جھٹکا

    اسلام آباد : کے الیکٹرک کیلئے بجلی 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، جس سے شہریوں پر 5 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، جس سے کراچی کے شہریوں پر 5 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں پڑے گا تاہم نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

    نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک نے مارچ میں اپنے ذرائع سے 26 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی اور وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 9 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی۔

    جس پر کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن سے ملنے والی ایل این جی کی قیمت میں 14 فیصد اضافہ ہوا، ایل این جی کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا، سی پی پی اے سے ملنے والی بجلی کی قیمت میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔

    حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے 1900 میگاواٹ بجلی اپنے سسٹم میں شامل کی، بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 19 فیصد بہتری لائی گئی ہے۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ گزشتہ 5،7 سال میں کے الیکٹرک نے زیادہ بہتری نہیں دکھائی، درآمدی فیول پر بجلی کی پیداوار انتہائی مہنگی ہوچکی ہے اور بجلی مہنگی ہونے سے متبادل اور سستے ذرائع پر انحصار بڑھ رہا ہے۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے ریلیف

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے ریلیف

    کراچی : نیپرا نے بجلی 6 پیسے فی یونٹ سستی کردی ، جس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا میں فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی ، جس میں بجلی6 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی ، اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نیپراحکام نے کہا کہ فروری میں پانی اور درآمدی کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی، نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی بندش سے پن بجلی پیداوار کم رہی۔

    سماعت میں تھر کول سے مکمل بجلی نیشنل گرڈ میں شامل نہ ہونے پراتھارٹی نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 ارب 55 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑا، ٹرانسمیشن لائن کےایشوزسے 5 ارب 6 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

    چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ تھرکول سے ٹرانسمیشن لائن نہ ہونے سے مہنگے پلانٹس چلانا پڑے، ٹرانسمیشن لائن مکمل نہ ہونے کی کیا وجہ ہے تفصیلات فراہم کریں۔

    نیپرا نے این ٹی ڈی سی سے3دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی، چیئرمین نیب نے کہا کیا ہم نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ پہلے آگ لگے پھر بجھائیں گے، کیا این ٹی ڈی سی کی مستقبل کے حوالے سے کوئی پلاننگ ہے۔

    این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ تھر سے گوادر کے لئے 583 کلومیٹر لائن کی منصوبہ بندی کی ہے، جس پر ،چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ
    صنعتی پیکج سے سرگرمیاں بڑھنے سے بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا تھا ، نیلم جہلم پن منصوبے پر متعلقہ حکام کا اجلاس طلب کیا ہے، ہمیں بتایا گیا ہےجولائی میں یہ پاور پلانٹ بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لئے اہم خبر

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 85 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت درخواست دائر کردی۔

    جس میں بجلی کی قیمت میں 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے ، نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ فروری میں پانی سے 26.46 کوئلے سے 14.07 فیصد، مہنگےفرنس آئل سے 1.39 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    اس کے علاوہ مقامی گیس سے10.99اوردرآمدی ایل این جی سے18.86فیصد، جوہری ایندھن سے24.28فیصدبجلی پیدا کی گئی۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : بجلی 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ، کمی دسمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 2 روپے19 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دے دی ، کمی دسمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی ہے

    درخواست میں بتایا گیا کہ دسمبرمیں پانی سے20.44،کوئلےسے18.07فیصد، فرنس آئل سے0.46 گیس سے 15.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    درآمدی ایل این جی سے 13.71 فیصد جوہری ایندھن سے 27.15 فیصد بجلی اور دسمبر میں 8 ارب 9 کروڑ 60 لاکھ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔

    دسمبر کے لئے ریفرنس لاگت 9 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی اور بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی۔

    سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔

    گذشتہ روز کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دی تھی۔

    یپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت ہوگی، اگر نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر من و عن کمی کی گئی، تو کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔