Tag: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ

  • بجلی بلوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اہم خبر

    بجلی بلوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد : نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، صارفین کوآئندہ ماہ تین ارب تیس کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ کی مد میں دائر درخِواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت نیپرا حکام نے بتایا کہ اکتوبرمیں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 30 کروڑ 36 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا صرف ایل این جی کی قلت سے 25 کروڑ 98 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔

    نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ تین سال میں طلب کے مقابلے میں کم ایل این جی فراہم کرنے سے صارفین پر چالیس ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں زیادہ ہیں اور خریدنے کی سکت بھی نہیں ہے اس وقت ملک میں ڈالر ہی نہیں۔

    اتھارٹی نے سماعت کے بعد بجلی بتیس پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی مںظوری دے دی تاہم لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر اسکا اطلاق نہِیں ہوگا ، اس حوالے سے نیپرا اتھارٹی بعد میں تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

  • ماہانہ  فیول ایڈجسٹمنٹ  : کراچی  والوں کو بڑا ریلیف مل گیا

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : کراچی والوں کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : کراچی والوں کے لئے بجلی 5 روپے 13 پیسے سستی کردی گئی، کمی ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے لئے 5  روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے کمی ستمبرکےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی، کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نیپرا نے 25 اکتوبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اگست کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کیساتھ چارج ہواتھا۔

    نیپرا حکام نے کہا کہ ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت صارفین سے 24 پیسے کم چارج کیا جائے گا، 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا۔

    نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین اور 300 یونٹس تک گھریلوصارفین، زرعی صارفین ،الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا

    اسلام آباد : ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، اضافے کا اطلاق لائف لائن ،کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور اضافے کا اطلاق لائف لائن ،کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ خوشی کی بات ہے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فرق پڑرہا ہے ، یہ سلسلہ چلتا رہا تو آئندہ مہینوں میں بجلی سستی ہوگی۔

    چیئرمین نیپرا نے ہدایت کی کہ ایل این جی کے زائد یا کم استعمال کا کمرشل آڈٹ کریں ، یہ دیکھیں کہ اس اقدام سے صارفین کو کیا فائدہ ہوا۔

  • عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری ، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

    عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری ، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد : بجلی 22 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ، اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست میں پانی سے 38.10 فیصد،کوئلے سے 15.39 فیصد بجلی پیداکی گئی jbko کوئلے سے بجلی کی پیداوار کی لاگت 20روپے 54پیسے تھی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ اگست میں فرنس آئل سے 7.27،مقامی گیس سے9.36فیصدبجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سےبجلی کی پیداواری لاگت35روپے61پیسے رہی۔

    درخواست کے مطابق مقامی گیس سے بجلی کی پیداواری لاگت10روپے49پیسےرہی اور اس عرصے میں درآمدی ایل این جی سے 12.49 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے نے بتایا کہ اگست میں آر ایل این جی سےفی یونٹ پیداواری لاگت 24روپے72 پیسےرہی، اگست میں جوہری ایندھن سےبجلی کی پیداوار 13.34فیصد رہی۔

    اگست میں 13ارب 63 کروڑ 87 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے11پیسے فی یونٹ رہی، اگست کے لیے ریفرنس فیول لاگت9روپے89پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔