Tag: ماہرِ موسمیات

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔

     کراچی میں طویل خشک سالی ختم ہوگئی، موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بارش کے بعد کراچی میں شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

    کراچی میں رات گئے تیز ہواوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، نیو کراچی، نارتھ کراچی، سہرابب گوٹھ ، گڈاپ ، ملیر، شاہ فیصل،  میٹروول کے علاوہ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے، پہلی بوند گرتے ہی کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، کے الیکٹرک  کی ناقص کارکردگی کے باعث شہرکا بیشرحصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کی تو کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

  • کراچی میں تیزبارش کی پیش گوئی

    کراچی میں تیزبارش کی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں تیزبارش کی پیش گوئی کی ہے، بالائی علاقوں میں بھی آئندہ تین روزتک بارشوں کاامکان ہے۔

    موسم کےتیور بدلے بدلےسے ہیں کہیں بارش، کہیں برفباری، توکہیں سردہوائیں دلوں کولُبھا رہی ہیں اورکہیں دُھند چھائی ہوئی ہے، کراچی والے بھی تیار ہوجائیں، کیوں کہ بادل جم کربرسنے کو تیار ہیں۔

    موسم کے ماہرین نے شہرِقائدمیں کل صبح تیزبارش کی پیش گوئی کردی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہواکے دباؤ کانیاسسٹم کراچی پربھی اثراندازہوگا، جس سے کراچی میں سردی دوبارہ بڑھنے کاامکان ہے۔

    ادھربالائی علاقوں اورخیبرپختونخواہ میں کئی روزسے جاری بارشوں نے ٹھنڈ بڑھادی ہے۔

    راولپنڈی میں بارشوں نے زندگی کا پہیہ جام کیا تواسلام آبادمیں برستے بادلوں نے بھی شہرِاقتدارکاحُسن بڑھایا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روزکے دوران اسلام آباد، کوئٹہ، ژوب، فاٹا میں کہیں کہیں بارش جبکہ پشاور، کوہاٹ، قلات ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چندمقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

  • طوفان نیلوفر کا ہدف صرف بھارتی شہر گجرات ہے، ماہرِ موسمیات

    طوفان نیلوفر کا ہدف صرف بھارتی شہر گجرات ہے، ماہرِ موسمیات

    کراچی :چرچے اتنے ہوئے کہ نیلوفرنے رخ ہی بدل لیا، طوفان اب پاکستان کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا، تاہم جمعہ اور ہفتہ کو ملک کے ساحلی علاقوں میں بارش ہوگی۔

    نیلوفر کا چرچہ اتنا ہوا کہ انتہائی شدید طوفان عام طوفان میں تبدیل ہوگیا، ماہرِ موسمیات محمد ریاض کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار میں مسلسل کمی نیلوفر کی شدت کو کم کررہی ہے، طوفان کا ہدف اب پاکستان نہیں صرف بھارتی شہر گجرات ہے۔

    طوفان کی شدت تو کم ہوگئی لیکن ملک بھرمیں موسلادھار بارش کے امکانات اب بھی بر قرار ہیں، جس کے پیشِ نظر آج کراچی، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔

    سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو بھی سرگرمیاں ملتوی رکھنے اور کُھلے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔