Tag: ماہرہ خان

  • ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی، عوام اپنا وقت ضائع نہ کریں، اداکارہ میرا

    ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی، عوام اپنا وقت ضائع نہ کریں، اداکارہ میرا

    لاہور : پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی نہ ہی وہ اداکا ری کے بارے میں کوئی خاص معلومات رکھتی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار اداکارہ میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ عوام ان کی فلمیں اور اشتہارات دیکھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم رئیس میں بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ افروز ہو رہی ہیں، جبکہ بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان بھی ماہرہ خان کے مداح نکلے۔

    ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت ہی نکھری ہوئی اداکارہ ہے اور مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے بھی فلم میں ان کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہی انھیں فلم ’رئیس‘ کے لئے منتخب کیا گیا۔

  • انتہا پسند ہندوٗں کی پاکستانی اداکار ماہرہ خان کو دھمکی

    انتہا پسند ہندوٗں کی پاکستانی اداکار ماہرہ خان کو دھمکی

    کراچی: پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کو بھارت کی انتہا پسند تنظیموں سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بھارتی انتہا پسند تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارتی سپر اسٹار کے مدمقابل کسی پاکستانی اداکارہ کوکام نہیں کرنے دینگے۔

     اداکارہ مائرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جنھیں شاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کرنے کا موقع ملا ہے، بھارتی فلم ڈائریکٹر راھول ڈھولکیہ کی فلم ’’رئیس‘‘ کی شوٹنگ کا آغازآئندہ ماہ فروری سے ہوگا جس میں اداکار شاہ رخ خان، فرحان اختر، مائرہ خان، نوازالدین صدیقی اور دیگرفنکارکام کررہے ہیں۔

     پاکستان اور بھارت کے فنکاروں نے گزشتہ برس مشترکہ کئی فلموں میں کام کیا ہے جنھیں شائقین سینما نے پسند بھی کیا ہے۔

     پاکستانی فنکار پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث فلم میں کام کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں جب کہ اداکار و گلوکار علی ظفر نے پاکستانی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔