Tag: ماہرہ خان

  • حاملہ ہونے کی خبر، ماہرہ خان نے حقیقت بتادی

    حاملہ ہونے کی خبر، ماہرہ خان نے حقیقت بتادی

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دوسرے بچے کی پیدائش کی وائرل ہونے والی خبر کی حقیقت بتادی۔

    پاکستان اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ڈیجیٹل سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے حاملہ ہونے کی افواہوں پر کھل کر سامنے آگئیں۔

    اداکارہ ماہرہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر میرے حمل ٹھہرنے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں تھیں، نہ جانے کس نے میری جسامت کو دیکھتے ہوئے میرے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں پھیلائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ کس نے اور کیوں یہ افواہیں پھیلائیں، تاہم ممکنہ طور پر میرے وزن بڑھنے کی وجہ سے میرے حاملہ ہونے کی خبریں پھیلائی گئی ہوں گی۔

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ خبر جھوٹی تھی، میں اپنے تمام پراجیکٹس اور نیٹ فلکس سیریز بھی مکمل کررہی ہوں، میں نے کوئی پراجیکٹ نہیں چھوڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    انہوں نے اپنے شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ’ میرے شوہر اپنے جذبات کا کُھل کر اظہار نہیں کرتے اور مجھے اُن کی یہ عادت بالکل پسند نہیں ‘۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین اور اپنے دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی۔

  • ماہرہ خان نے بھارتی اداکارہ پروین بابی کا روپ دھار لیا

    ماہرہ خان نے بھارتی اداکارہ پروین بابی کا روپ دھار لیا

    پاکستانی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ پروین بابی کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے لیجنڈری بالی ووڈ اداکارہ کا روپ دھار لیا۔

    ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں انیس سو اسی کی معروف بالی ووڈ بولڈ اداکارہ پروین بابی کے جیسے چمکیلے لباس، ہیئر اسٹائل اور میک اپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں ماہرہ خان نے پروین بابی کے کام اور خوبصورتی کی تعریف بھی کی اور بتایا کہ اُنہوں نے پہلی بار پروین بابی کو ایک میگزین کوور پر دیکھا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MUSE (@museluxe)

    انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ماہرہ خان کو پروین بابی کا روپ دھارے فوٹو شوٹ کرواتے اور خصوصی انٹرویو دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شادی میں گئے تو خاتون نے کیا کہا؟ خاقان شاہنواز نے دلچسپ واقعہ سنا دیا

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور انتہائی خوبصورت انداز میں پروین بابی کو خراجِ تحسین پیش کرنے پر ماہرہ خان کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

  • پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان 39 برس کی ہوگئیں

    پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان 39 برس کی ہوگئیں

    پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 39 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

    پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے کرئیر کا آغاز بطور وی جے کیا، ان کے مشہور ڈراموں میں ہم سفر اور شہر ذات قابلِ ذكر ہیں جبکہ صدقے تمھارے، بن روئے سمیت کئی ڈراموں میں مقبولیت پائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    پاکستان انڈسٹری سے بھرپور کامیابی سمیٹنے کے بعد ماہرہ نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھے ہیں، یکم جنوری 2016ء میں ان کی پاکستانی فلم ہو من جہاں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے، انہوں نے بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ساتھ رئسیں میں مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کیا، یہ ہندی انڈسٹری میں ان کی پہلی فلم ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے بزنس مین سلیم کریم سے شادی کی ہے۔ انھوں اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ’میرا شہزادہ، سلیم‘ لکھا تھا۔

  • ماہرہ کی بیساکھی کے سہارے کھڑے ہونے کی تصویرل وائرل، مداحوں میں تشویش

    ماہرہ کی بیساکھی کے سہارے کھڑے ہونے کی تصویرل وائرل، مداحوں میں تشویش

    عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا، جس میں ’واکنگ اسٹک‘ کی مدد سے کھڑی نظر آرہی ہیں۔

    نینا کاشف جو کہ ماہرہ خان کی دوست ہیں انھوں نے اداکارہ اور سلیم کریم کی شادی کے اعزاز میں پارٹی منعقد کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تاہم مداحوں کو حیرت تب ہوئی جب انھوں نے ماہرہ کو چھڑی کے سہارے کھڑا ہوا دیکھا۔

    انسٹاگرام پر نینا کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں ماہرہ کے علاوہ اداکارہ عائشہ عمر اور مومل شیخ سمیت اُن کے دیگر قریبی دوستوں بھی نظر آرہے ہیں۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف اداکارہ سفید اور سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس اپنے شوہر سلیم کریم اور دوستوں کے ہمراہ تقریب سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر دیکھ کر مداحوں پریشان ہوگئے کیونکہ مذکورہ تصویر میں ماہرہ خان ’واکنگ اسٹک‘ کا سہارا لیکر اپنی سہیلی نینا کاشف کے ساتھ کھڑی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nina Kashif (@ninakashif)

    کئی صارفین اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس میں پوچھ رہے ہیں کہ ماہرہ کو آخر کیا ہوا ہے؟ اداکارہ کیوں ’چھڑی‘ کے سہارے کھڑی ہیں۔

    انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر پر مداحوں کے تبصرے کا ماہرہ خان یا نینا کاشف کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

  • ماہرہ خان بالی ووڈ کے بعد ملیالم فلم میں ڈیبیو کیلیے تیار

    ماہرہ خان بالی ووڈ کے بعد ملیالم فلم میں ڈیبیو کیلیے تیار

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کے بعد ملیالم فلم میں بھی ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ سے ڈیبیو کیا تھا تاہم اب وہ ملیالم فلم انڈسٹری میں بھی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایت کار پرتھوی راج کی فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل ‘L2: Empuraan’ میں پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو بھی کاسٹ کیا جائے گا۔

    ماہرہ خان بلاک بسٹر ملیالم فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل میں ملیالم سُپر اسٹار موہن لال کے ساتھ اہم کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ہدایتکار پرتھوی راج نے  فلم ‘L2: Empuraan’ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہدایتکار پرتھوی راج اور اُن کی اہلیہ کی ماہرہ خان اور اُن کے شوہر سلیم کریم کے ساتھ گہری دوستی ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فلم ‘L2: Empuraan’ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ماہرہ خان کا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہیں ملیالم فلم انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے، ماہرہ خان نے ملیالم اداکاروں اور پروڈکشن کی تعریف کی اور انڈسٹری میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

  • شادی کے بعد ماہرہ خان نے نئی تصاویر جاری کردیں

    شادی کے بعد ماہرہ خان نے نئی تصاویر جاری کردیں

    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کیلئے تین نئی تصاویر اپلوڈ کی ہیں جس میں وہ نہ صرف کافی دلکش نظر آرہی ہیں بلکہ بیگ گراؤنڈ سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہ کسی پرفضا مقام کی سیر پر گئی ہوئی ہیں۔

    ماہرہ نے شیئر کردہ تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہائے، آئیے حساب کتاب کو ایک طرف رکھتے ہیں! اداکارہ نے سورج کی ایموجی بھی بنائی۔

    انھوں نے کیپشن میں اپنے ڈائمنڈ گلو فیشل کا بھی تذکرہ کیا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ کافی دنوں بعد ان کی جلد چمک رہی ہے۔

    واضح رہے کہ پچھلے دنوں کاروبی شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی کرنے والی ماہرہ آخری بار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان کے ساتھ نظر آئی تھیں جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

    آئندہ ماہرہ خان کی نئی فلم’نیلوفر‘ سینما اسکرین کی زینت بنے گی اور اس میں بھی ان کے مقابل فواد خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اگلی فلم میں ہمایوں سعید کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔

  • ماہرہ خان نے شادی کی ویڈیو شیئر کردی

    ماہرہ خان نے شادی کی ویڈیو شیئر کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی کے دوران منعقد ہونے والی قوالی نائٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

    ماہرہ خان کی جانب سے شادی کی تقریبات کی تصاویر رواں ماہ کے آغاز میں شیئر کی گئی تھیں، جبکہ شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر جاری کی جارہی ہیں۔

    ماہرہ خان کی جانب سے جو ویڈیو شیئر کی گئی اس میں قوالی نائٹ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس دوران معروف فنکار بھی قوالی نائٹ میں موجود ہیں۔

    معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے قوالی نائٹ پروگرام میں شرکت کرکے تقریب کو چار چار لگا دیئے تھے، انہوں نے اپنے کلام ’تو جھوم جھوم’سے مہمانوں سمیت ماہرہ خان کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

    قوالی نائٹ کی تقریب میں فواد خان، سرمد کھوسٹ، اذان سمیع خان، نینا کاشف، نبیل قریشی اور دیگر نامور شخصیات شریک تھیں۔

  • ماہرہ کی شادی پر شہریار منور نے جذبات سے بھرپور پیغام شیئر کردیا

    ماہرہ کی شادی پر شہریار منور نے جذبات سے بھرپور پیغام شیئر کردیا

    پرڈیوسر اور اداکار شہریار منور نے اپنی فلم ہومن جہان کی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے لیے ان کی شادی پر دل کو چھو لینے والا پیغام تحریر کیا ہے۔

    شہریار ان چند قریبی لوگوں میں سے ایک تھے جنھوں نے ماہرہ کی شادی میں شرکت کی اور شادی کی تمام تقریبات میں پیش پیش رہے تھے، ان کی جانب سے ہمسفر کی اداکارہ کے لیے شیئر کیا گیا محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

    اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی کچھ اندرونی جھلکیاں شیئر کیں جب کہ انھوں نے اپنی منی کے لیے جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا۔ دنوں نے ایک ساتھ فلم کی تھی جس میں ماہرہ کے کردار کا نام منیزہ عرفی نام تھا۔

    انھوں نے اپنی اور ماہرہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری منی، ہماری پہلی ملاقات ایک دہائی قبل ہوئی تھی جب آپ نے مجھ سے پوچھا کہ میں کون ہوں اور کیا کاروبار کرتا ہوں آپ کو پہلی ملاقات میں ہی گرویدہ کرنے کا سلیقہ آتا ہے۔‘

    انھوں نے مزید گزرے لمحات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری دوستی کا سفر خوبصورت سفر رہا ہے، جسے میں کسی اور کے ساتھ طے کرنا نہیں چاہتا تھا۔‘

    جیسا کہ آپ ایک نیا سفر شروع کر رہی ہیں، میں آپ کے لیے خوش ہوں اور آپ کے لیے اس خواشہ کا اظہار کرتا ہوں کہ کو کائنات کی تمام محبت اور خوشیاں ملیں۔‘


    واضح رہے کہ ماہرہ خان کے شوہر سلیم کریم کاروباری شخصیت اور پاکستان میں قائم ایک اسٹارٹ اپ کے سی ای او ہیں، اس ماہ کے شروع میں بھوربن میں ایک پروقار تقریب میں دنوں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

  • ماہرہ خان نے رسم مہندی کی خوبصورت تصاویر شیئر کردی

    ماہرہ خان نے رسم مہندی کی خوبصورت تصاویر شیئر کردی

    پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں انہوں نے اپنی مہندی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر جاری کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی مہندی کی تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس تقریب کے لیے جامنی رنگ کی فراک پہنی جس پر انہوں نے تقریب کی مناسبت سے نارنجی رنگ کا دوپٹہ پہنا۔

    ماہرہ خان نے شادی کے بعد مداحوں کے نام پہلا پیغام جاری کر دیا

    تصاویر میں انہیں پھولوں کی چادر تلے اسٹیج پر لایا جارہا ہے ساتھ ہی ان کے ایک ہاتھ میں موتیاں کا گچھہ بھی موجود ہے، اداکارہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    اس سے قبل بھی اداکارہ نے نکاح سمیت دعائے خیر اور مایوں کی تصاویر اور شادی کی آفیشل ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ نے لکھا تھا کہ میں آپ لوگوں کے پیار اور دعاؤں کی مشکور ہوں اور مسلسل اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر رہی ہوں۔

  • ماہرہ خان کی شادی پر ہریتک روشن نے کیا دعا دی؟

    ماہرہ خان کی شادی پر ہریتک روشن نے کیا دعا دی؟

    بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کے چرچے سرحد پار تک پہنچ چکے ہیں۔

    سلیم کریم کی دلہن بننے پر ماہرہ کو نہ صرف پاکستان سے مبارکباد کے پیغامات اور دعائیں دی جارہی ہیں بلکہ بھارتی سیلیبریٹیز کی جانب سے بھی اداکارہ کے لیے مبارکباد اور دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    ماہرہ خان کی شادی کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اداکارہ کے مداحوں کو خوشگورا حیرت میں مبتلا کردیا۔ بیرون ملک سے اداکارہ کے پرستاروں اور سیلیبریٹیز نے ان کو دعائیہ پیغامات بھیجنا شروع کردیے۔

    بالی وڈ کے معروف اداکارہ ہریتک روشن نے ماہرہ کی شادی پر اپنی خوشی اور محبت کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور ’ایکس‘ پر ان کے لیے پیغام جاری کیا۔

    ’اگنی پتھ‘ کے اداکارہ نے ماہرہ خان کی شادی کے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت خوبصورت، مبارک ہو، اللہ آپ کو خوشیاں عطا کرے۔‘

    جن بالی وڈ اداکاروں نے پاکستانی معروف اداکارہ کو مبارکباد دی ان میں زرین خان ، دیا مرزا، ملائکہ اروڑا اور اداکار سنجے کپور بھی شامل ہیں جنھوں نے ماہرہ کی پوسٹ پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ ‘ہمسفر‘ کی اداکارہ رواں ہفتے اپنے قریبی دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ ایک پروقار اور عالیشان تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔