Tag: ماہرہ خان

  • ماہرہ خان کی شادی نے ساتھی اداکاراؤں کو جذباتی اور آبدیدہ کردیا

    ماہرہ خان کی شادی نے ساتھی اداکاراؤں کو جذباتی اور آبدیدہ کردیا

    پاکستان کی ہردلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کی شادی پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ان کی ساتھی اداکاراؤں نے جذباتی پیغامات شیئر کیے ہیں جبکہ کچھ اداکارائیں آبدیدہ بھی ہوگئیں۔

    معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ بہت بہت مبارک ہو ماہرہ خان، بطور شادی شدہ جوڑا دعا ہے آپ کا یہ سفر خوشیوں اور محبت سے بھرپور رہے۔ ایمن خان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو ماہرہ ہمیشہ خوش و خرم رہیں۔

    اداکارہ حرا خان بھی یہ خبر سن کر اپنے جذبات کو روک نہ پائیں انھوں نے لکھا کہ میں نے یہ ابھی دیکھا اور میری آنکھوں میں آنسو ہیں۔ اریبہ حبیب نے ان مسحور کن لمحات کے حوالے سے لکھا کہ ماشااللہ بہت خوبصورت۔

    عتیقہ اوڈھو نے جذباتی انداز میں پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میری بہت پیاری ماہرہ کو شادی مبارک ، مجھے امید ہے کہ وہ اور سلیم ایک دوسرے کے ساتھ ہر خوشی دیکھیں گے۔ یہ لمحہ کسی بھی ورکنگ خاتون کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ ماہرہ اپنی نجی اور پرفیشنل زندگی میں اب مزید کامیابیاں حاصل کرے گی، اللہ تمہیں ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔

    صبا فیصل نے لکھا کہ اس انڈسٹری میں تمہاری پہلی ماں کی جانب سے تمہیں شادی بہت مبارک ہو، انھوں نے ہمسفر میں خرد کی ماں کے کردار کا حوالہ دیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ انھوں نے اپنا نیا شریک صفر کاروباری شخصیت اور قریبی دوست سلیم کریم کو چنا ہے۔

  • ماہرہ خان کی شادی، ویڈیو سامنے آگئی

    ماہرہ خان کی شادی، ویڈیو سامنے آگئی

    شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ماہرہ خان دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، اداکارہ نے شادی کے لئے اپنے پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کا انتخاب کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔

    اداکارہ کی شادی کی تصاویر ان کی منیجر انوشے طلحہ خان نے سوشل میڈیا پر جاری کیں، وائرل کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان نے سفید جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان رئیس، ورنہ، سات دن محبت،بول، منٹو، ایکٹر ان لاجیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جبکہ ان کی حال ہی میں آنے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی۔

    یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی اس سے قبل 2007 میں علی عسکری سے پہلی شادی ہوئی تھی تاہم جورے کے درمیان 2015میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

  • رضوانہ، فاطمہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے نظام بنایا جائے،اداکار برادری

    رضوانہ، فاطمہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے نظام بنایا جائے،اداکار برادری

    اداکارہ ماہرہ خان نے فاطمہ اور رضوانہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے نظام تشکیل دینا ہوگا۔

    اداکارہ چائلڈ لیبر اینڈ ٹریفیکنگ کے خاتمے کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کررہی تھیں، ان کے ساتھ ادکار احسن خان اور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل بھی موجود تھیں۔

    ماہرہ خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ پیش آنے والے تشدد، قتل و زیادتی کے واقعات پر کسی صورت خاموش نہیں رہا جاسکتا، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک مکمل نظام بنایا جائے جب کہ لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

    ذرائع ابلاغ سے عالمی شہرت یافتہ ادکارہ نے اپیل کی کہ ان کیسز کو رپورٹ کرنا بالکل بھی بند نہ کریں، وہ خود بھی ان واقعات پر سوشل میڈیا پلیٹ فار پر زیادہ سے زیادہ بات کریں گی۔

    معروف اداکار احسن خان نے جواب دیا کہ میڈیا آپ کی بات پہنچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے، ہمارے اسکرپٹس یا ٹیلی ویژن شوز میں جو بات ہوتی ہے وہ اپنا اثر رکھتی ہے، چینل مالکان، پروڈیوسر اور ایکٹرز اصلاحی کام کرنے پر زیادہ زور دیں۔

    اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قتل، زیادتی یا تشدد جیسے مسائل کے ٹھوس حل کے لیے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری آگاہی مہم کا حصہ بن سکتی ہے، لیکن اس کے لیے اسکرپٹ میں سے پہلے تھپڑ مارنے والے ہیرو کو نکالنا ہوگا، رائٹرز خواتین کی خودمختاری پر مبنی کہانیاں سامنے لائیں۔

  • کیا آپ گول روٹیاں بنائیں گی؟ شہریار منور اور ماہرہ خان کے درمیان دلچسپ گفتگو

    کیا آپ گول روٹیاں بنائیں گی؟ شہریار منور اور ماہرہ خان کے درمیان دلچسپ گفتگو

    معروف اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کے درمیان انسٹاگرام پر دلچسپ جملے بازی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین دونوں کی نوک جھونک سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

    ماہرہ خان اور شہریار منور خاصے اچھے دوست ہیں، دونوں اس سے قبل فلم ہو من جہاں میں ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ اکثر تقریبات میں بھی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آتے ہیں۔

    اب حال ہی میں دونوں کی گفتگو نے مداحوں کو خوب لطف اندوز کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہریار منور نے نارنجی لباس میں اپنی ٹی وی شو سے نئی تصویر پوسٹ کی۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے اس کے نیچے کمنٹ کیا، شیری تم اس لڑکے کی طرح دکھائی دے رہے ہو۔۔

    جس پر شہریار منور نے جواب دیا، وہ لڑکا جس کے لیے آپ گول روٹیاں بنا سکتی ہیں؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    مداحوں نے اداکار کے اس جملے کا بے حد لطف لیا اور اسے بہترین دوستی قرار دیا۔

  • ’تمہیں مجھ سے ابھی بھی کچھ کہنا ہے؟‘

    ’تمہیں مجھ سے ابھی بھی کچھ کہنا ہے؟‘

    معروف اداکارہ ماہرہ خان کی سفید لباس میں نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، بے شمار مداحوں نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کیے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں وہ سفید رنگ کے مشرقی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ انہوں نے چوڑیاں بھی پہن رکھی ہیں۔

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، کیا تمہیں مجھ سے ابھی بھی کچھ کہنا ہے؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ کی ان نئی تصاویر کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر مختلف تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ انسٹاگرام پر ایک کروڑ سے کچھ کم فالوورز رکھنے والی ماہرہ اکثر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • ناروے ڈانس گروپ کا ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

    ناروے ڈانس گروپ کا ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

    ناروے ڈانس گروپ نے ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کر دی، جو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

    ناروے کے ڈانس گروپ ’دی کوئیک اسٹائل‘ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے، جسے 3 لاکھ سے زائد انسٹاگرام صارفین نے لائک کیا۔

    دی کوئیک اسٹائل نے منگل کے روز یہ رِیل اپ لوڈ کی، جس میں وہ زیب النسا بنگش کے گانے ’مورے سیاں‘ پر ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں، ڈانس گروپ نے صارفین سے پوچھا کہ ’کون دل چسپ لگ رہا ہے؟ ماہرہ خان یا کوئیک اسٹائل۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Quick Style (@thequickstyle)

    واضح رہے کہ دی کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجین بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجین دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا، جس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اس گروپ کو لوگ بہت پسند کر رہے ہیں، اس سے قبل جون میں دی کوئیک اسٹائل کی ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کوک اسٹوڈیو کے گانے ’کناں یاری‘ پر ناچ رہے تھے۔

    @theycallmesakk Annnnnnnd here we go agin on #kaifikhalil song @theycallmesakk @theycallmesakk @theycallmesakk #foryou #fyp #kanayaari #cokestudio #kaifikhalilsongs #thequickstyle #trending #viral ♬ Kana Yaari – Kaifi Khalil & Eva B & Wahab Bugti

  • پاکستانی گلوکارہ کے گریمی ایوارڈ جیتنے پر ماہرہ خان کا رد عمل

    پاکستانی گلوکارہ کے گریمی ایوارڈ جیتنے پر ماہرہ خان کا رد عمل

    سپر اسٹار ماہرہ خان نے عروج آفتاب کے گریمی ایوارڈ جیتنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز میں ’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ کا ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    ٹویٹر پر ماہرہ خان نے عروج آفتاب کے گریمی ایوارڈ جیتنے پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اُنھیں عروج آفتاب پر بہت فخر ہے۔ ماہرہ نے عروج آفتاب کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور لکھا ’اسی طرح وطن کا نام روشن کرتی رہیں‘۔

    واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے محبت کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا، یہ ان کی کے کیریئر کا پہلا گریمی ایوارڈ ہے۔

    عروج آفتاب، جو گریمی کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، وہ بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد تھیں۔

    عروج آفتاب نے 64 ویں گریمی ایوارڈز کے موقع پر اسٹیج پر کہا، میں نے یہ ریکارڈ ہر اس چیز کے بارے میں بنایا جس نے مجھے توڑا اور مجھے دوبارہ اکٹھا کیا، اسے سننے اور اسے اپنا بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

    پاکستانی گلوکارہ نے گریمی ایوارڈ جیت لیا

    عروج اس سے پہلے بھی عالمی سطح پر سب کی نظروں میں آچکی ہیں، سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ان کا گانا محبت اپنے آفیشل سمر 2021 پلے لسٹ میں شامل کیا تھا۔

    عروج آفتاب 37 سالہ پاکستانی گلوکارہ ہیں، جن کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی لیکن والدین کے ساتھ وطن آ کر لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا، اور امریکا کے برکلے کالج آف میوزک سے تعلیم حاصل کی، اب تک ان کی 3 سولو البم آچکی ہیں، عروج کو بچپن سے کلاسیکی موسیقی، غزل اور قوالی سے لگاؤ رہا ہے، وہ گلوکاری کے علاوہ موسیقار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔

  • نئے سال پر ماہرہ خان ماضی کی بھول بھلیوں میں کھو گئیں

    نئے سال پر ماہرہ خان ماضی کی بھول بھلیوں میں کھو گئیں

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سال کے اختتام پر ماضی کو یاد کرتے ہوئے اپنی پرانی ویڈیوز شیئر کیں، ان کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ پرانی ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔

    ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ نے لکھا کہ سال کی آخری شام وہ اپنی اوائل نوجوانی کی ویڈیوز شیئر کر رہی یں جو انہیں کچھ دن پہلے ملی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ 20 سال پہلے کی ان ویڈیوز میں وہ سب بہت معصوم اور دنیا سے انجان تھے اور انہیں ہرگز خبر نہیں تھی کہ مستقبل میں ان کے لیے کیا لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھار ماضی میں جانا کچھ زیادہ برا بھی نہیں ہے۔

    اپنی طویل پوسٹ کے آخر میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ نیا سال سب کے لیے ایسی خوشیاں لائے جو دلوں کو خوشی سے بھر دے، اور نیا سال سب کے لیے امن اور صحت سے بھرپور سال ہو۔

  • سال 2021 کے خوبصورت ترین چہرے: ماہرہ خان، عائزہ خان اور سجل علی نامزد

    سال 2021 کے خوبصورت ترین چہرے: ماہرہ خان، عائزہ خان اور سجل علی نامزد

    معروف پاکستانی اداکاراؤں ماہرہ خان، عائزہ خان اور سجل علی کو 2021 کے 100 خوبصورت چہروں کی فہرست کے لیے نامزد کردیا گیا۔

    ٹی سی کینڈلر، جس نے سال کے 100 سب سے خوبصورت چہروں کی سالانہ آزاد ناقدین کی فہرست بنائی ہے، سال 2021 کے خوبصورت ترین چہروں کی نامزدگیوں کا اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ٹی سی کینڈلر نے اپنے انسٹا گرام پیج پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ، عائزہ اور سجل کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ک یہ 2021 کے 100 خوبصورت چہروں کے لیے آفیشلی نامزد ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ان تمام خوبصورت خواتین کو 2021 کے چہروں کی فہرست میں نامزد ہونے پر بہت مبارک ہو۔

    حتمی فہرست کے لیے ووٹنگ کا عمل ہوگا جس کے بعد کامیاب خوبصورت چہروں کا اعلان کیا جائے گا۔

  • ماہرہ خان گھریلو تشدد کے خلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئیں

    ماہرہ خان گھریلو تشدد کے خلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئیں

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی استحصال کے خلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئیں، وہ اس سے قبل بھی بچوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف مہمات کا حصہ رہ چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی استحصال کے خلاف کامن ویلتھ کی عالمی مہم کا حصہ بن گئیں۔

    اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ کامن ویلتھ اور جینٹل فورسز نامی تنظیم کے تعاون سے چلنے والی عالمی مہم کا حصہ بن گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ نے انسٹاگرام پر مذکورہ مہم کا حصہ بننے کے حوالے سے متعدد پوسٹس کیں، جن میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ کامن ویلتھ کے تحت شروع کی گئی مہم جوائن دی کورس کا حصہ بن چکی ہیں۔

    انہوں نے ویڈیو میں اپنا تعارف کروانے کے بعد کامن ویلتھ ارکان ممالک کے افراد کو مہم کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی۔

    اسی طرح ماہرہ نے جوائن دی کورس نامی مہم سے متعلق دیگر دو پوسٹس بھی کیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں انہوں نے لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ گھریلو تشدد اور جنسی استحصال سمیت دیگر مسائل پر خاموش رہنے کی روایات کو ختم کرکے آواز بلند کریں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ خان جس مہم کا حصہ بنی ہیں، اسی مہم میں برطانوی، آسٹریلوی اور دیگر ممالک کی شوبز، اسپورٹس اور متعدد معروف شخصیات شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    جوائن دی کورس نامی مہم پاکستان، بھارت، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا سمیت دنیا کے 54 ممالک ارکان پر مشتمل تنظیم کامن ویلتھ نے سماجی ادارے جینٹل فورس کے تعاون سے شروع کی ہے۔

    کامن ویلتھ کے ارکان ممالک میں زیادہ تر وہ ملک شامل ہیں جو ماضی میں سلطنت برطانیہ کے زیر کنٹرول تھے۔ جوائن دی کورس نامی مہم کے تحت دنیا بھر سے گھریلو تشدد اور جنسی استحصال کے خاتمے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔