Tag: ماہرہ خان

  • ٹی وی اور فلمیں معاشرے کی ذہنیت کو تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں: ماہرہ خان

    ٹی وی اور فلمیں معاشرے کی ذہنیت کو تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں: ماہرہ خان

    کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی اور جنسی ہراسانی کے واقعات کے بعد خواتین کو ہی قصور وار ٹھہرائے جانے کی ذہنیت کے خلاف ٹی وی اور فلمیں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی نژاد برطانوی میزبان اور سوشل میڈیا اسٹار عتیقہ چوہدری کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستانی معاشرے میں استحصال کا نشانہ بننے والی خواتین کو قصور وار سمجھنے جیسے مسائل پر بات کی بلکہ دیگر معاشرتی برائیوں پر بھی کھل کر بات کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Positive Solace (@positivesolace)

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ممالک میں ریپ، جنسی ہراسانی اور استحصال کا نشانہ بننے والی خواتین کو ہی قصور وار سمجھ کر انہیں کٹہرے میں کھڑا کر کے ان سے غلط سوالات کیے جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی خاتون کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو ملزم کو پکڑنے کے بجائے اسی خاتون سے غلط سوالات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ نشانہ بننے والی خاتون سے متعلق ہی سوالات شروع کیے جاتے ہیں کہ وہ جائے وقوع پر اکیلی کیوں گئی تھیں؟ وہ وہاں کیا کر رہی تھیں اور وہ جس کے ساتھ تھیں، وہ ان کا بوائے فرینڈ تھا؟

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ تمام سوالات غلط ہیں اور ان سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نشانہ بننے والی خاتون کو ہی قصور وار سمجھا جاتا ہے۔

    ماہرہ کا کہنا تھا کہ ایسی ذہنیت کو تبدیل کرنے کے لیے تعلیمی نصاب میں تبدیلیاں لانی پڑیں گی۔ اس ذہنیت کو تبدیل کرنے کے لیے ٹی وی اور فلمیں بھی کام کر سکتی ہیں۔

  • ماہرہ خان نے اظہار محبت کردیا

    ماہرہ خان نے اظہار محبت کردیا

    پاکستانی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی محبت سلیم کریم سے اپنی محبت کا اظہار کردیا، ان کی حالیہ پوسٹ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کردہ پوسٹ میں ماہرہ نے لکھا کہ آپ نے مجھے بہتر انسان بنایا، اور آپ ہی صحیح انسان اور حقیقی محبت ہیں۔

    ماہرہ نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مائی لو لکھا اور ساتھ ایک دل کا ایموجی بھی بنایا۔ ماہرہ نے اس پوسٹ میں سلیم کریم کو ٹیگ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دیگر فنکار سلیم کریم کو سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں اور ماہرہ کو صحیح محبت کے انتخاب پر سراہتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی کے ساتھ انسٹا گرام پر ایک لائیو ویڈیو سیشن کے دوران بتایا تھا کہ انہیں سلیم کریم سے محبت ہوگئی ہے۔

    میزبان ایچ ایس وائی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ جب انہیں دیکھتی ہیں تو آپ کو کیا احساس ہوتا ہے؟ جس پر ماہرہ نے کہا تھا کہ انہیں ہمسفر ڈرامے کی ایک لائن یاد آتی ہے جس میں اشعر نے خرد کے بارے میں کہا تھا کہ پتا نہیں تم مجھے کس نیکی کے بدلے میں ملی ہو۔

  • ماہرہ خان کی بچپن کی یادیں

    ماہرہ خان کی بچپن کی یادیں

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بچپن کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے سارے کزنز کی باس ہوا کرتی تھیِ اور ساتھ ہی اپنی دنیا میں مگن رہتی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی اور اپنی زندگی سے متعلق بہت سی باتیں شیئر کیں۔

    اپنے بچپن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ بالکل بھی شرارتی نہیں تھیں بلکہ اپنی دنیا میں مگن رہنے والی بچی تھیں۔

    ماہرہ نے بتایا کہ ان کے سارے کزنز لڑکے تھے اور وہ سب میں واحد لڑکی تھیں اس لیے وہ سب کی باس تھیں، ان کے بچپن کی ایک تصویر بھی ہے جس میں انہوں نے سارے لڑکوں کی 2 پونیاں باندھ دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے گھر میں صرف والدہ کی مار کھائی ہے جن کا ہتھیار ہینگر ہوا کرتا تھا۔

    ماہرہ خان کے ساتھ اداکار محب مرزا نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور اپنی بچپن کی یادیں شیئر کیں، محب نے بتایا کہ ایک بار ان کی شرارت پر ان کے والد نے اٹھا کر انہیں پنکھے کی جانب پھینک دیا تھا۔

    محب نے بتایا کہ وہ پنکھے سے ٹکرا کر واپس بستر پر گرے تھے اور نہایت حیرت سے اپنے والد کو دیکھا تھا کہ انہوں نے مجھے پنکھے میں پھینک دیا۔

  • ماہرہ کی نانی ان کا ہاتھ دیکھ کر کیا کہتی ہیں؟

    ماہرہ کی نانی ان کا ہاتھ دیکھ کر کیا کہتی ہیں؟

    معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی نانی روزانہ ان کا ہاتھ دیکھتی ہیں اور ایک ہی بات دہراتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کی۔

    ماہرہ نے اپنی نانی کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نانی ان کا ہاتھ تھام کر اسے بغور دیکھ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ نے لکھا کہ میری نانی تقریباً روز ہی میرا ہاتھ پڑھ کر ایک ہی بات کہتی ہیں، دل تو اچھا ہے۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں نانی سے اظہار محبت بھی کیا۔ پوسٹ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ بار پسند کیا گیا اور متعدد لوگوں نے اس پر کمنٹس کیے۔

  • ہانیہ کی خوبصورت آواز ماہرہ خان کو بھا گئی

    ہانیہ کی خوبصورت آواز ماہرہ خان کو بھا گئی

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کی گلوکاری کی تعریف کردی اور ان کی آواز کو خوبصورت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی گلوکاری کی ویڈیوز شیئر کرنی شروع کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

    اپنی نئی ویڈیو میں بھی وہ گانا گاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ کے ساتھ مومن ثاقب اور معروف پروڈیوسر وجاہت روؤف کے بیٹے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں ہانیہ بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا مقبول ترین گانا باری گنگناتی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    . . . . . . . . Baari- Bilal saeed & momina mustehsan

    A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

    ہانیہ کا گانا جہاں ایک طرف تو ان کے مداحوں کو بے حد پسند آیا تو وہیں ماہرہ خان بھی ان کی مداح ہوگئیں۔ ماہرہ نے ہانیہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تمہاری آواز بہت خوبصورت ہے۔

    ماہرہ کی تعریف پر ہانیہ خوش ہوگئیں اور ہارٹ ایموجی کے ساتھ ان کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل ہانیہ نے اپنی آواز میں انگریزی گانا گا کر مداحوں کو حیران کر دیا تھا، مداحوں نے انہیں مشہور گلوکار جسٹن بیبر کا فی میل ورژن قرار دیا تھا۔

  • گیارہ برس قبل کیا ہوا تھا، ماہرہ خان کے لیے آج کا دن اہم کیوں؟

    گیارہ برس قبل کیا ہوا تھا، ماہرہ خان کے لیے آج کا دن اہم کیوں؟

    کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بیٹے اذلان کی سالگرہ پر جذباتی پوسٹ شئیر کردی جس میں انہوں نے صاحبزادی کی اہمت بیان کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اذلان کی گیارہویں سالگرہ کی مناسبت سے پوسٹ شیئر کی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ’میرے ایک اور واحد، صرف اکیلے، گیارہ برس قبل ماما نے آپ کو جنم دیا، ہاں آپ کی می می نے‘۔

    انہوں نے لکھا کہ ’ماں بننے کے بعد میری زندگی کا ہر سیکنڈ پرکشش اور خوبصورت ہوگیا، میں تمھارے اور اُن تمام بچوں کے لیے دعا گو ہوں جو دنیا میں موجود ہیں‘۔

    ماہرہ نے دعا لکھی کہ ’اللہ تمام بچوں کو خوشیاں، صحت، بہادری اور اپنی رحمت سے نواز دے‘۔

    آخر میں ماہرہ نے بتایا کہ ’اذلان یہ دعا  تمھارے لیے ہے، میری کروڑوں دعائیں تمھارے ساتھ ہیں‘۔

    اس پوسٹ پر اداکارہ منال خان نے اذلان کو سالگرہ کی مبارک باد دی جس پر ماہرہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    ہانیہ عامر نے بھی اذلان کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔ علاوہ ازیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر اداکاروں اور شخصیات نے بھی اذلان کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے محبت کا اعتراف کر کے نام بتادیا

    یاد رہے کہ سنہ 2006 میں ماہرہ خان امریکا میں مقیم تھیں، اسی دوران اُن کی علی عسکری نامی نوجوان سے ملاقات ہوئی جو ایک سال میں ہی محبت میں بدل گئی۔

    بعد ازاں ماہرہ خان اور علی نے 2007 میں شادی کی جس کے 7 سال بعد اُن کے ہاں بیٹے اذلان کی پیدائش ہوئی،  بیٹے کی پیدائش کے بعد 2015 میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا۔

    اداکارہ نے ڈرامے میں کام کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور پھر بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم رئیس مٰں کام کیا۔

  • ننھی مداح نے ماہرہ خان کا دل جیت لیا

    ننھی مداح نے ماہرہ خان کا دل جیت لیا

    کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اگر میری بیٹی ہوتی تو اس کا نام رانیہ رکھتی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے ٹویٹر پر شہریار نامی صارف کا ٹویٹ اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا جس میں صارف نے اپنی 8 سالہ بیٹی کے ماہرہ خان کے لیے لکھے گئے خط کی تصویر شیئر کی۔

    کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ مداح نے اپنے خط میں ماہرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرا نام رانیہ ہے اور میں آپ کی اس وقت سے بہت بڑی مداح ہوں جب میں نے آپ کو ایوارڈ شو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھا۔

    رانیہ نے اپنے خط میں لکھا کہ میں آپ کی فلم دیکھی مجھے آپ کا ڈانس اور ایکٹنگ بہت اچھی لگی، میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں اور چاہتی ہوں کہ آپ مجھے اپنا آٹوگراف دیں تاکہ میں اس کو فریم کروا کر اپنے کمرے کی دیوار پر لگا سکوں۔

    شہریار نامی صارف نے اپنے ٹویٹ میں ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی نے آپ کو لیے خط لکھا ہے امید ہے کہ آپ کو یہ پسند آئے گا اور اگر آپ میری بیٹی کے خط کا جواب دیں گی تو وہ بہت زیادہ خوش ہوگی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ آپ کی بیٹی بہت پیاری ہے، آپ اپنی بیٹی کو بتائیں کہ اگر میری کوئی بیٹی ہوتی تو میں اس کا نام رانیہ ہی رکھتی۔نامور اداکارہ نے لکھا کہ اپنی بیٹی کو میری طرف سے بہت سارا پیار دیں۔

  • اداکارہ ایمن خان نے ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    اداکارہ ایمن خان نے ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کا ریکارڈ بناتے ہوئے ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کی فہرست میں ٹاپ پر تھیں تاہم اداکارہ ایمن خان نے ماہرہ خان سے یہ اعزاز چھینتے ہوئے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

    ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5.9 ملین یعنی 59 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد ایمن خان پاکستان کی سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی شخصیت بن گئیں۔

    اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان 58 لاکھ فالوورز کے ساتھ ٹاپ پر تھیں جو اب دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔

    اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز ہونے پر اپنی بیٹی امل خان کے ساتھ تصویر شیئر کی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

    View this post on Instagram

    Sending Love to all my insta fam 🌟🌟

    A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on

    ایمن خان اور ماہرہ خان کے بعد تیسرے نمبر پر اداکارہ سجل علی اور عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے دونوں کے انسٹاگرام پر 5.4 ملین فالوورز ہیں۔

    اداکارہ ایمن کے علاوہ ان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان بھی اس دوڑ میں زیادہ پیچھے نہیں، انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد اب تک 49 لاکھ ہوچکی ہے۔

    انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے پر ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ نے انہیں مبارکباد بھی دی۔

  • ماہرہ خان کا اپنے مداحوں کے لیے پیغام

    ماہرہ خان کا اپنے مداحوں کے لیے پیغام

    کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ ان افراد کا خیال رکھیں جو اس لاک ڈاؤن میں مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں اور ایسے افراد کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر آپ اس قابل ہیں کہ ایک ماہ اپنے کام کے بغیر (یا تنخواہ حاصل کیے بغیر) گزارہ کرسکتے ہیں یا آپ کے پاس طاقت یا سہولیات ہیں تو یہ جنگ کسی اور سے زیادہ آپ کی ہے۔

    ماہرہ نے کہا کہ ہمیں ان افراد کا خیال رکھنا ہے جو ہماری پوزیشن پر نہیں ہیں۔ ہمیں ایسے لوگوں کو شعور دینا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں دے دیں اور ان کی زندگی آسان بنائیں۔

    ماہرہ خان کا اشارہ گھروں میں کام کرنے والے ملازمین، ڈرائیورز، اور روزانہ اجرت کمانے والے ان افراد کی طرف ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ایسے افراد کی مدد کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ ملک بھر میں فلاحی اداروں و مخیر حضرات کی بڑی تعداد غریب گھروں میں راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچا رہی ہے۔

  • ماہرہ خان نے عورت مارچ میں لگنے والے نعروں کے بارے میں کیا کہا؟

    ماہرہ خان نے عورت مارچ میں لگنے والے نعروں کے بارے میں کیا کہا؟

    معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ رواں برس عورت مارچ میں متنازعہ نعروں کے بجائے ایسے مسائل پر بات کی جائے جو واقعی ہمارے ملک کی خواتین کے مسئلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی عورت مارچ پر تنازعہ اٹھنے کے بعد ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیا اور اپنے خیالات پوسٹ کیے۔

    ماہرہ خان نے عورت مارچ کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا تاہم انہوں نے درخواست کی کہ درست لفظوں کا چناؤ کرتے ہوئے خواتین کے اصل مسائل کو اٹھایا جائے اور متنازعہ نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھانے سے گریز کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لیے مارچ نہیں کرتے بلکہ ان کے لیے کرتے ہیں جو خود اپنے لیے مارچ نہیں کرسکتے۔ ’ایک مراعات یافتہ عورت ہونے کے ناطے میں ان کے لیے مارچ کروں گی جو میری طرح مراعات یافتہ نہیں جن کے پاس وہ بنیادی حقوق نہیں جو مجھے بچپن سے ملے‘۔

    انہوں نے کہا کہ کیا ہم اس موقعے پر اپنے الفاظ اور سلوگنز کے لیے محتاط نہیں ہوسکتے؟ کیا ہم ان مطالبات کے لیے پلے کارڈز نہیں اٹھا سکتے جن کے لیے ہم لڑ رہے ہیں، جو ہم حل کرنا چاہتے ہیں۔ بنیادی حقوق کے لیے اور ان کے لیے جو تکلیف میں ہیں کیونکہ یا تو وہ اپنے حقوق سے بے خبر ہیں یا وہ اس سے محروم ہیں۔

    ماہرہ کا کہنا تھا کہ کیا ہم ان قوانین کے بارے میں بینرز اٹھا سکتے ہیں جو ہمارے لیے ہونے چاہئیں، اور وہ جنہوں نے خواتین کو نقصان پہنچایا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کیا ہم ایسا نہیں چاہتے کہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سمجھائیں کہ ہم کیوں مارچ کر رہے ہیں۔

    اپنی پوسٹ میں ماہرہ نے کہا کہ مارچ کے منتظمین تجربہ کار ہیں اور وہ ان سے زیادہ بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں، وہ صرف اپنے مشاہدات کی بنیاد پر تجویز پیش کر رہی ہیں۔