Tag: ماہرہ خان

  • ماہرہ خان کیا بننا چاہتی ہیں؟

    ماہرہ خان کیا بننا چاہتی ہیں؟

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سحر خیز بننے کی خواہش ظاہر کردی، اپنی پوسٹ میں انہوں نے ایک مزاحیہ سی ویڈیو شیئر کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ماہرہ خان نے ایک خاتون کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ باتھنگ سوٹ پہنے، کافی پیتے ہوئے برفانی موسم میں اسکینگ کر رہی ہیں۔

    ماہرہ خان نے لکھا کہ کاش کہ میں بھی ایک سحر خیز انسان ہوتی، بہرحال صبح بخیر۔

     

    View this post on Instagram

     

    I wish I was a morning person.. anyhow Good morning ☕️ Video via @intothegloss

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    خیال رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی تھی۔

    اس موقع پر سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوگئے ہیں، اس موقع پر مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان سے مل کر خوشی ہوئی۔

    انہوں نے مزید لکھا تھا کہ میں ماہرہ خان اور تمام پاکستانیوں کے غیر معمولی تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں۔

    بعد ازاں ماہرہ خان نے بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ میں اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی منتظر ہوں۔

  • سیکریٹری جنرل نے ماہرہ خان کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

    سیکریٹری جنرل نے ماہرہ خان کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معروف اداکارہ اور مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معروف پاکستانی اداکارہ اور خیر سگالی سفیر برائے مہاجرین ماہرہ خان سے ملاقات کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوگئے ہیں، اس موقع پر مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان سے مل کر خوشی ہوئی۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں ماہرہ خان اور تمام پاکستانیوں کے غیر معمولی تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں۔

    بعد ازاں ماہرہ خان نے بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ میں اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی منتظر ہوں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے ماہرہ خان کو پاکستان میں اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔

    اس موقع پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے۔

  • کیا ماہرہ خان دوسری شادی کررہی ہیں؟

    کیا ماہرہ خان دوسری شادی کررہی ہیں؟

    اسلام آباد : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر دوسری شادی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا جب مجھے ایسا محسوس ہوگا کہ دوسری شادی کرنے چاہیئے تو کر لوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپر اسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر  AskMahira کے ہیش ٹیگ کےساتھلائیو سیشن کیا ، اس دوران مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے، جن میں  ان کے اداکاری کے کیریئر سے لے کر پسندیدہ کھانے اور دوسری شادی سے متعلق سوالات شامل تھے۔

    ایک ٹویٹر صارف شہباز علی نے سوال کیا "کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو دوبارہ شادی کرنی چاہئے؟”، جس کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا جب ایسا محسوس ہو نے لگے گا تو دوسری شادی بھی کر لوں گی۔

    خیال رہے دنیا بھر میں اپنے لاکھوں مداحوں کو نئے سال کی مبارکبادی بھیجی، کچھ مداحوں نے نئے سال کے آغاز پر سوال و جواب کے سیشن کے لئے اصرار کیا۔

    ایک صارف نے ماہرہ کو مشورہ دیا کیوں نا ! اس خوشی کے موقع پر ہم #AskMahiraکا ایک سیشن رکھیں؟۔اداکارہ نے صارف کو جواب دیا کہ مجھے خود اس بات کا انتظار تھا، آپ لوگ فیصلہ کریں کہ یہ سیشن آج ہونا چاہیے، یا پھر اسے کل پر رکھیں۔

    مزید پڑھیں : ماہرہ خان رات 10 بجے کیا کرنے جارہی ہیں؟

    بعد ازاں شفقت درے نامی صارف نے ماہرہ کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج رات دس بجے‘، اس پر ماہرہ نے رضامندی ظاہر کی۔

    خیال رہے اداکارہ ماہرہ خان کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا، یو این ایچ سی آر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی ، جس میں وہ اقوام متحدہ کی کیپ پہنے مہاجرین کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں۔

    پیرس فیشن ویک کے دوران عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ملبوسات اور اسٹائل سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دل جیتے اور خوب داد وصول کی تھی۔

    واضح رہے ماہرہ خان بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

  • می ٹو کا غلط استعمال، ماہرہ خان پھٹ پڑیں

    می ٹو کا غلط استعمال، ماہرہ خان پھٹ پڑیں

    لاہور: بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان می ٹو کے غلط استعمال پر پھٹ پڑیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ماہرہ خان نے ٹویٹ کیا کہ ’’مجھے اس بات پر شدید غصہ آتا اور میرا خون کھولتا ہے کہ ایک آدمی پر ہراسانی کا غلط الزام لگایا جائے اور وہ خودکشی کرلے جبکہ زیادتی کرنے والا شخص آزاد گھومتا رہے‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جنسی ہراسانی کے لیے چلائی جانے والی مہم می ٹو کے غلط استعمال کی وجہ سے انصاف میں تاخیر ہوتی ہے جس کا نتیجہ موت کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایم اے او کالج لاہور کے پروفیسر محمد افضل پر طالبہ نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایک خط تحریر کر کے خودکشی کرلی تھی۔

    کالج لیکچرار نے اپنی بے گناہی کے ثبوت تحقیقاتی ٹیم کو ملنے اور این او سی جاری نہ ہونے پر خودکشی کی تھی، تحقیقاتی کمیٹی نے غلط الزام ہونے کے باوجود لیٹر جاری نہیں کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی افسر نے رپورٹ میں لیکچرار افضل کو الزامات سے بری قرار دیا تھا مگر اُس کو بروقت شائع نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی پرنسپل نے لیکچرار کی بے گناہی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پروفیسر افضل کا خودکشی سے پہلے لکھا گیا خط سامنے آ گیا

    شعبہ انگریزی کے پروفیسر کو تین ماہ تک کلیئرنس لیٹر جاری نہیں ہوا اور وہ روز ہی اپنی بےگناہی کی بھیک مانگنے ٹیم کے سامنے پیش ہوتے تھے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی جس کے بعد انہوں نے تھک ہار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

  • سپراسٹار ماہرہ خان  نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    سپراسٹار ماہرہ خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    اسلام آباد : ڈراموں ، فلموں ، فیشن شوز کے بعد سپراسٹار ماہرہ خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سوشل میڈیا ویب سائیٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے فالوورزکی تعداد پچاس لاکھ ہوگئی اور پانچ ملین تک پہنچنے والی پہلی اداکارہ کا اعزاز ماہرہ کو حاصل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہیں،رواں سال پیرس فیشن ویک میں جلوہ گر ہونے کے بعد ماہرہ خان نے اپنے لکس سے ہر کسی کا دل جیت لیا۔

    ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ہے اور یہ کسی بھی پاکستانی اداکاہ کے سب سے زیادہ فالورز ہیں۔

    دوسری جانب اداکارہ ایمن خان اور سجل علی بھی اس دوڑ میں زیادہ پیچھے نہیں، ایمن خان کے اکاو¿نٹ کو اب تک 47 لاکھ سے زائد مداح فالو کرچکے ہیں جبکہ سجل علی کے اکاؤٹ کو 42 لاکھ مداح فالو کررہے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ایفل ٹاور کے سامنے عربی گانے پر ماہرہ نے قدم اٹھائے تو مداح دیکھتے رہ گئے تھے، ماہرہ خان نے لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ایفل ٹاور کے سامنے اداکارہ ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    قبل ازیں پیرس فیشن ویک کے دوران عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ملبوسات اور اسٹائل سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دل جیتے اور خوب داد وصول کی۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہائی پاورڈ نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران میں ماہرہ خان کو بھی شامل کیا تھا۔

  • ایفل ٹاور کے سامنے اداکارہ ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    ایفل ٹاور کے سامنے اداکارہ ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    پیرس: خوشبوؤں کے شہر پیرس میں پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کا جادو چھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ایفل ٹاور کے سامنے عربی گانے پر ماہرہ نے قدم اٹھائے تو مداح دیکھتے رہ گئے۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کیا تھا۔

    قبل ازیں پیرس فیشن ویک کے دوران عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ملبوسات اور اسٹائل سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دل جیتے اور خوب داد وصول کی۔

    اس سے قبل ماہرہ خان کی فیشن ویک کے دوران برطانوی اداکارہ ہیلن میرن کے ساتھ بھی رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

  • اداکارہ ماہرہ خان نے فردوس جمال کی تنقید پر خاموشی توڑ دی

    اداکارہ ماہرہ خان نے فردوس جمال کی تنقید پر خاموشی توڑ دی

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر خط لکھ کر جواب دیا، فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان کو ہیروئن کے بجائے ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

    فلم رئیس کی 33 سالہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ اس معاملے پر اپنے مداحوں کی جانب سے سپورٹ کرنے پر ان کی شکر گزار ہیں، ہم حال میں جیتے ہیں، ہم کیا کرتے ہیں اور کیسے کرتے ہیں یہ ہمارے مستقبل ہیں۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مجھے فلم انڈسٹری پر فخر ہے، میں اپنے سینئر اداکاروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اور مجھ جیسی دوسری اداکاراؤں کے لیے راستہ بنایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    We are the present. What we do and how we do it, is our future. Thank you to all those who have come out to support me- I did not ask for it and that makes it even more special. As an artist I am proud of my industry. I’m grateful to my senior artists for paving the way for people like me and so many others. I am also proud of myself. In this journey of mine, I can proudly say that I have done what I thought was right and never succumbed to what others thought was right for me. That – I will continue to do. InshAllah. In a world full of hate, let’s choose to love. Let’s be tolerant of other people’s opinions and let our fight be against the mindset -that a successful woman is a scary thought. No it isn’t. It’s a beautiful and empowering one. Let us stop picking on one another so that this industry and our country thrives like no other. I read somewhere that ‘Stardom’ in Latin means – thank you to the fans when it was lonely. Stardom it is then! Love and Gratitude, X

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    انہوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں مجھے اس پر فخر ہے، میں کہہ سکتی ہوں کہ میں نے ایسا کیا ہے جیسا میں نے سوچا تھا اور جو کچھ حاصل نہیں کرسکی اس کی مجھے کوئی تکلیف بھی نہیں ہے، میں اپنے اس سفر کو جاری رکھوں گی انشا اللہ۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ نفرت سی بھری دنیا میں ہم محبت کا انتخاب کرتے ہیں، انہوں نے دوبارہ مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ فلم انڈسٹری ہماری ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکار فردوس جمال نے اے آر وائی زندگی کے مارننگ شو میں میزبان فیصل قریشی کے سامنے کہا تھا کہ ماہرہ خان اداکارہ نہیں ہیں وہ ماڈل ہیں، اس عمر میں ان کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

  • یوتھ کونسل کی رکن منتخب ہونے پر ماہرہ خان وزیراعظم کی شکر گزار

    یوتھ کونسل کی رکن منتخب ہونے پر ماہرہ خان وزیراعظم کی شکر گزار

    کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے نیشنل یوتھ کونسل کا حصہ بننے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نیشنل یوتھ کونسل کا حصہ بنائے جانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیےحکومتی سطح پرہائی پاورڈنیشنل یوتھ کونسل کےقیام کافیصلہ کرلیا ہے، نوجوانوں کو سرکاری سطح پر اونر شپ ملے گی

    نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران میں کرکٹر حسن علی، ثنا میر، اداکار حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، ثمینا بیگ، منیبہ مزاری شامل ہیں۔

    وزیر اعظم نے نیشنل یوتھ کونسل کےقیام کی ذمہ داری اپنے معاون خصوصی عثمان ڈارکوسونپ دی ہے ،نیشنل یوتھ کونسل کےساتھ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک بنایاجائےگا ۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا نیشنل یوتھ کونسل کے قیام کا فیصلہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کونسل کے ذریعےملک بھر میں نوجوانوں کے لئےہونےوالی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائےگی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے انسدادمنشیات مہم کو آگے بڑھانے کے لیے اسپورٹس کلچرمتعارف کرانےکابھی فیصلہ کیا ہے،تعلیم اوراسپورٹس کوملک گیرسطح پرپھیلایا جائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابقہ 5سالوں میں سب سےزیادہ نظراندازپاکستان کےنوجوانوں کوکیاگیا ہے ، وزیراعظم نےہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے نوجوانوں کوسرکاری سطح پراونرشپ ملےگی۔

  • ’پرے ہٹ لو‘ ماہرہ خان گول چکر کھا کر چکرا گئیں

    ’پرے ہٹ لو‘ ماہرہ خان گول چکر کھا کر چکرا گئیں

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ سرخ لباس پہن کر گول چکر کھاکر میں چکرا گئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’یہ سرخ لباس بہت بھاری تھا، گول چکر نے مجھے چکرا دیا، شکریہ۔

    ٹویٹر پر صارف نے فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ماہرہ خان کے سرخ لباس میں رقص کی ایک تصویر شیئر کی اور ماہرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سارا ٹریلر ایک طرف اور ماہرہ خان کا سرخ لباس میں گول چکر ایک طرف۔

    فلم پرے ہٹ لو عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں شہریار منور اور مایا علی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ ماہرہ خان بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ان کی انٹری ایک کلاسیکل گیت کے ذریعے دکھائی گئی ہے۔

    ٹریلر میں اداکار شہریار منور ٹی وی اداکار کے روپ میں نظر آرہے ہیں جو شادی سے بیزار ہے اور کسی اچھے کردار کی تلاش میں ہے۔

    شہریار منور کی زندگی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب ان کی زندگی میں مایا علی اندھیرے میں روشنی کی کرن بن کر آتی ہیں، ایک طرف تو مایا علی اور شہریار منور کے درمیان رومانس دکھایا گیا ہے دوسری جانب مایا علی شہریار منور کو دھوکا دے رہی ہوتی ہیں۔

    واضح رہے دو روز قبل فلم پرے ہٹ لو کا ٹریلر ریلیز کیا تھا، فلم عید الاضحی پر بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔

  • سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے، ماہرہ خان

    سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے، ماہرہ خان

    کراچی : معروف اداکارہ ماہرہ خان سوڈان میں فوجی مظالم کو نظرانداز کرنے پر عالمی میڈیا پر برس پڑیں اور کہا سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے‘افسوس ہے اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے؟

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے عوام پر کیے جانے والے تشدد اور ہلاکتوں پر خاموشی اختیار کرنے پر بین الاقوامی میڈیا پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔

    ماہرہ خان نے سماجی رابطے می ویب سائٹ ٹویٹر پر یشر علی نامی شخص کی ٹوئٹ ری شیئر کی، جس میں یہ لکھا تھا کہ عوام اور فوج کے درمیان ہونے والے تصادم میں اب تک کئی سوڈانی بچے مارے جا چکے ہیں جب کہ کچھ بچے قید ہیں اور بہت سے بچوں کا جنسی طور پر استحصال کیا گیا ہے۔

    ماہرہ خان نے اپنی ری شیئر کردہ اس ٹوئٹ پر ردعمل میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پر اس واقعے کی کوریج اتنی کم کیوں کی جارہی ہے؟ سوڈان میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس سے متعلق پڑھ کر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے جب کہ افسوس ہے اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے؟

    واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپریل میں ہونے والی فوجی بغاوت اور ملک میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دھرنا دینے والوں پر براہ راست فائرنگ سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔