Tag: ماہرہ خان

  • 23 برس مکمل، ماہرہ کا کنگ خان کے لیے خاص پیغام

    23 برس مکمل، ماہرہ کا کنگ خان کے لیے خاص پیغام

    کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کنگ خان کی  بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘  کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 سال سے میں اس کے سحر میں گرفتار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی بلاک بسٹر  فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ #DDLJ کو ریلیز ہوئے 23 برس کا عرصہ مکمل ہوا۔

    دو روز قبل کنگ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’23 برس قبل آج کے دن آپ نے راج اور سمرن کی کہانی کو پسند کیا جو آج 1200 ہفتے گزرنے کے بعد بھی سینیما گھر میں لگی ہوئی ہے‘۔

     شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس سے ڈیبیو دینے والے پاکستانی اداکارہ نے کنگ خان کے ٹویٹ پر فلم کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں پچھلے 23 برس سے فلم کے سحر میں گرفتار ہوں‘۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنا کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا۔

    مزید پڑھیں: رئیس کا ایک سال مکمل، ماہرہ نے تصاویر شیئر کردیں

    ڈرامے میں کام کرنے والے دونوں پاکستانی اداکاروں نے اپنی صلاحیتوں کو نہ صرف ملک میں منوایا بلکہ بالی ووڈ ہدایت کار بھی انہیں اپنی فلموں میں کام دینے پر راضی ہوئے جس کے بعد فواد اور ماہرہ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔

    ماہرہ خان نے گزشتہ برس فلم ’رئیس‘ سے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کیا، اس فلم میں انہوں کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث ماہرہ اپنی شوٹنگ مکمل کر کے جلد وطن لوٹیں اور پرموشن کے وقت بھی ٹیم کا حصہ بھی نہ بن سکیں تھیں۔  فلم رئیس کے ڈائریکٹر نے گزشتہ برس اعتراف کیا کہ ’بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ زیادتی کی وہ اداکارہ تھی مگر سب نے اُسے  دشمن سمجھا‘۔

    فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان نے گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں کیا، ڈائریکٹر کا اعتراف

    ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہی بھارتیوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا تھا، آج بھارت میں اُن کے سیکڑوں مداح موجود ہیں جو انہیں دوبارہ  کسی بالی ووڈ فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

    ماہرہ خان کی گزشتہ برس بھارتی اداکار کے ہمراہ نازیبا تصاویر بھی سامنے آئیں جس کے بعد انہیں ہر طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اداکارہ نے خصوصا پاکستانیوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مداحوں سے معذرت بھی کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اداکارہ ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں تھیں، انہوں نے 4 درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

  • یہ کون سی معروف پاکستانی اداکارہ ہیں؟ تصویر وائرل

    یہ کون سی معروف پاکستانی اداکارہ ہیں؟ تصویر وائرل

    کراچی: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات کی جانب سے تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح ان تصاویر اور ویڈیوز  کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    کسی بھی اداکار یا معروف شخصیت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو مداح اس انداز سے سرہاتے ہیں کہ بعض اوقات وہ تصویر  وائرل ہوجاتی ہے کہ اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگ اس تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

    دیکھیں: ماہرہ خان کا شادی میں ہلا گلا، ڈانس کی ویڈیو وائرل

    آج ہم بات کررہے ہیں پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ ماہرہ خان کی جنہوں نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی۔

    ماہرہ نے یہ تصویر عید الفطر کی چاند رات پر شیئر کی، جس کو وہ بالکل پہچان میں نہیں آرہیں یہی وجہ ہے کہ مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور کسی نے  آسانی سے یقین نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنا کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا۔

    یہ بھی دیکھیں: ماہرہ کراچی کے ساحل پر، نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ڈرامے میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں نے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو نہ صرف ملک میں منوایا بلکہ بالی ووڈ ہدایت کار بھی انہیں اپنی فلموں میں کام دینے پر راضی ہوئے جس کے بعد فواد اور ماہرہ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔

    Hi

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

     

    ماہرہ خان کی گزشتہ برس بھارتی اداکار کے ہمراہ نازیبا تصاویر بھی سامنے آئیں جس کے بعد انہیں ہر طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اداکارہ نے خصوصا پاکستانیوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مداحوں سے معذرت بھی کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اداکارہ ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں تھیں، انہوں نے 4 درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

    یہ بھی دیکھیں: رئیس کا ایک سال مکمل، ماہرہ نے تصاویر شیئر کردیں

    یہ بھی یاد رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ برس فلم ’رئیس‘ سے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کیا، اس فلم میں انہوں کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث ماہرہ اپنی شوٹنگ مکمل کر کے جلد وطن لوٹیں اور پرموشن کے وقت بھی ٹیم کا حصہ بھی نہ بن سکیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ریحام کتاب: جمائما نے سب کے لیے خوبصورت مثال قائم کی، ماہرہ خان

    ریحام کتاب: جمائما نے سب کے لیے خوبصورت مثال قائم کی، ماہرہ خان

    کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے عمران خان کی پہلی اہلیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمائما نے وقت کے ساتھ مردوں اور عورتوں کے لیے خوبصورت مثال قائم کی۔

    تفصیلات کے مطابق جمائماخان نے گزشتہ روز ریحام کی کتاب کے خلاف میدان میں آتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا، انہوں نے ٹویٹر پر واضح کیا تھا کہ چند باتوں کی خلاف ورزی ہوئی تو معاملہ عدالت تک جائے گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھاکہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی اگر یہ تصنیف شائع ہوئی تو اپنے 16 سالہ بیٹے کو فریق بنا کر نجی زندگی میں دخل اندازی پر ریحام کے خلاف مقدمہ درج کروں گی۔

    مزید پڑھیں: ریحام کی کتاب کے خلاف جمائما بھی میدان میں آگئیں، ہتک عزت کے دعویٰ کا اعلان

    جمائما کے ردعمل کو نہ صرف مردوں بلکہ پاکستانی خواتین نے بہت سراہا اور اُن کے جذبے کی قدر بھی کی، اس ضمن میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’ریحام اور گلالئی جیسی خواتین کو جمائما کی مثال اپنانی چاہیے‘۔

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’جمائما نے خوبصورت مثال قائم کی ہم کس طرح اس طریقے کو اپنا سکتے ہیں؟‘۔

    واضح رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے اعلان کیا تھاکہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق کتاب لکھیں گی جو اب مکمل ہوچکی اور آئندہ چند دنوں میں اس کی رونمائی متوقع ہے۔

    تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب کی اشاعت کے پیچھے مسلم لیگ ن ملوث ہے اس لیے اسے الیکشن سے دو ماہ قبل سامنے لایا جارہا ہے تاکہ تحریک انصاف کی ساکھ کو متاثر کیا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کینز کے ریڈ کارپٹ پر ماہرہ خان کے جلوے

    کینز کے ریڈ کارپٹ پر ماہرہ خان کے جلوے

    کینز فلم فیسٹیول میں بالآخر وہ لمحہ آہی گیا جس کا سب کو شدت سے انتظار تھا جب ماہرہ خان نے ریڈ کارپٹ پر واک کر کے سب کے دل جیت لیے۔

    ماہرہ خان کو کچھ عرصہ قبل میک اپ اینڈ ہیئر کیئر برانڈ لوریل پاکستان کی سفیر مقرر کیا جا چکا ہے اور وہ اسی حیثیت سے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کر رہی ہیں۔

    💋 #lorealpkatcannes #cannes2018 #lorealcannes

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    چند روز قبل ان کی کینز میں مختلف لمحات گزارتے ہوئے تصاویر سامنے آئی تھیں جس میں ان کے لباس اور فیشن نے سب کو بے حد متاثر کیا تھا۔

    اب فیسٹیول کے مرکزی حصے یعنی ریڈ کارپٹ پر واک کے دوران بھی ماہرہ کا خوبصورت انداز ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا اور ماہرہ نے اپنے پراعتماد انداز اور خوبصورت لباس کے انتخاب سے ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

    ماہرہ نے ریڈ کارپٹ پر بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ساتھ واک کی۔ واک کے دوران ماہرہ نے سیاہ رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا۔

    فیسٹیول کے دوران ماہرہ نے سونم کپور سے بھی ملاقات کی جو ان سے ملنے کے لیے ویسے ہی بیتاب تھیں۔

    کینز فلم فیسٹیول 19 مئی تک فرانس کے شہر کینز میں جاری رہے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کی خوبصورتی اورفیشن کے چرچے

    کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کی خوبصورتی اورفیشن کے چرچے

    پیرس : کانز فلم فیسٹیول میں جہاں دنیا بھر کی حسینائیں شرکت کررہی ہیں، وہیں فیسٹول میں ماہرہ خان کی خوبصورتی اورفیشن کےچرچے ہیں، پاکستان کی جانب سے ماہرہ خان پہلی بار آج کانز میلےمیں جلوے بکھیریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے فلم کے بڑے میلے کانز فلم فیسٹول کی رنگینیاں عروج پر ہے، فیسٹول میں شرکت کے لئے حسینائیں فرانس کارخ کررہی ہیں، اب کی بار پاکستان کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ میں شرکت کیلئے فرانس پہنچی ہیں۔

    جہاں بالی ووڈحسیناؤں کے ساتھ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور فیشن کے چرچے ہورہے ہیں۔

    ریڈ کارپٹ پر واک سے پہلے ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ، جس میں انھوں نے منفرد انداز اپناتے ہوئے فوٹوسیشن کرایا، جنہیں بہت سراہا جا رہا ہے۔


    ماہرہ خان آج کانز فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گے، ماہرہ خان بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کریں گی۔

    ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخرہورہا ہے، تھوڑی گبھراہٹ ہے لیکن خوشی زیادہ ہے۔

    ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہے جو کانز کے عالمی فلمی میلے میں شرکت کر رہی ہے۔

    دنیا بھر سے حسینائیں کانز ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش میں چمکتے دمکتے ستارے نت نئے دلکش ملبوسات پہن کرجلوہ گر ہورہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نئی نویلی دلہن سونم کپور ماہرہ خان سے ملنے کے لئے بے قرار

    نئی نویلی دلہن سونم کپور ماہرہ خان سے ملنے کے لئے بے قرار

    نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے ملنے کے لئے بے قرار ہے، سونم کپور کا کہنا ہے کہ ماہرہ کے ساتھ کانز کے ریڈکارپٹ پر آنے کے لئے انتظار نہیں ہورہا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شادی کی مبارک باد پر ماہرہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کے ساتھ کانز میں جانے کے لئے بے قرار ہوں انتظار کی گھڑیاں نہیں کٹ رہیں۔

    پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان پندرہ مئی کو کانز فلم فیسٹول میں جلوہ گر ہوں گی، ماہرہ خان بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کریں گی۔

    ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہے جو کینز کے عالمی فلمی میلے میں شرکت کر رہی ہے۔


    مزید پڑھیں : کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ


    دوسری جانب اکہتر ویں کانز فلم فیسٹول کی رنگینیاں عروج پر ہے، فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے میں شرکت کے لئے حسینائیں فرانس کارخ کررہی ہیں۔

    ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش میں چمکتے دمکتے ستارے نت نئے دلکش ملبوسات پہن کرجلوہ گر ہوئیں اور فوٹوگرافروں کو خوب پوز دئیے۔

    بالی ووڈ اداکارائیں دپیکاپڈوکون اور ملیکہ شراوت نےبھی رنگ بکھیرے۔

    خیال رہے کہ نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اوربھارتی بزنس مین آنند آہوجا 4روز قبل 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، پاکستانی فنکار ماہرہ خان  نے جوڑے کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ

    کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ

    کینز کے عالمی فلمی میلے میں پہلی بار ایک پاکستانی فنکار کو بھی شرکت کا موقع مل رہا ہے اور وہ کوئی اور نہیں کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔

    ماہرہ خان کو کچھ عرصہ قبل میک اپ اینڈ ہیئر کیئر برانڈ لوریل پاکستان کی سفیر مقرر کیا جا چکا ہے اور وہ اسی حیثیت سے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

    اس موقع پر ماہرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال انہوں نے طے نہیں کیا کہ وہ اس اہم موقع پر کیا زیب تن کریں گی، کوئی مشرقی طرز کا لباس یا پھر مغربی طرز کا، ’میں اس کے لیے تھوڑی نروس ہوں لیکن اس کے ساتھ ہی پرجوش بھی ہوں‘۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ غیر ملکی پریس کی جانب سے پاکستان کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب بھی دیں گی تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں بالکل پریشان نہیں ہیں، ’میں جانتی ہوں کہ میں جہاں بھی جاؤں، پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہوں اور میں تمام سوالات کا دیانت داری کے ساتھ جواب دینے کی کوشش کرتی ہوں‘۔

    خیال رہے کہ کینز فیسٹیول میں لوریل کی جانب سے کئی بالی وڈ اداکارائیں بھی شرکت کر چکی ہیں جن میں ایشوریا رائے بچن، سونم کپور، کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

    کینز فلم فیسٹیول 8 سے 19 مئی تک منعقد کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہم سب کو ننھی زینب کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی: ماہرہ خان

    ہم سب کو ننھی زینب کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی: ماہرہ خان

    کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان بھی قصور کی ننھی پری زینب کے قتل پر رنجیدہ ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انصاف فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، زینب کے اہل خانہ کو انصاف دیا جائے۔

    سانحہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف کراچی پریس کلب پر رسول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں نامور شوبز شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نامور افراد سمیت میئر کراچی وسیم اختر نے بھی شرکت کی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’انصاف بنیادی تقاضہ ہے، حکومت زینب جیسے بچوں کو انصاف فراہم کرے کیونکہ یہ تو ایک واقعہ تھا جو سامنے آیا مگر ملک میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: زینب زیادتی و قتل: بچوں کے تحفظ کے لیے سوچنا ہوگا‘ شہزاد رائے

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے چونکہ زینب کے جسد خاکی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اس لیے سڑکوں پر ہیں مگر کچھ عورتیں اور بچے برسوں سے اس طرح کے واقعات کا سامنا کررہے ہیں مگر ہمیں اُن کی تصاویر نہیں مل رہیں، حکومت اور ادارے بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’اگر میرے ساتھ بھی کچھ ہوتا ہے تو یہ حکومت کا کام ہے کہ مجھے انصاف دلوائے، ہمیں بنیادی تقاضوں کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی اور اس طرح کے واقعات پر یہ نہیں کہنا چاہیے کہ اگر جرم میں ملوث شخص کو لٹکا دیا اور پھر بھی ہوا تو کیا ہوگا؟ ، ہمیں اس حساس معاملے پر بات کرنی چاہیے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اغوا ہونے والی ننھی زینب کو درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا کردیا تھا، سات سالہ بچی زینب کو گذشتہ روز آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

    اس وقت ملک بھر میں زینب کے حق میں مظاہرے جاری ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • آئسکریم فروش کی ماہرہ خان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

    آئسکریم فروش کی ماہرہ خان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

    انقرہ: ترکی کے آئسکریم فروش سے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا سامنا ہوا تو وہ اُس کا کا انوکھا انداز دیکھ کر پریشان ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے آئسکریم فروش اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، گاہک کو تنگ کرتے یہ آئسکریم فروش اپنے کام میں اس قدر ماہر ہیں کہ کوئی بھی شخص ان سے ایک بار میں آئسکریم حاصل نہیں کرسکتا۔

    دنیا بھر سے ترکی جانے والے افراد آئسکریم فروخت کرنے والے ان لوگوں کے پاس ضرور جاتے ہیں تاکہ اپنی آنکھوں سے اُن کا ہنر دیکھ کر داد دے سکیں۔

    پڑھیں: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ترکی کے ساحل پر تصاویر نے تہلکہ مچادیا

    حال ہی میں معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آئسکریم فروش اُن کے چھیڑ چھاڑ کرتے دکھائی دے رہا ہے۔

    Desis doing touristy things ‍♀ #throwback @sheheryarmunawar @karanjotwani @abhilashkumar

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئسکریم فروش نے ماہرہ خان کے ہاتھ میں اور پھر واپس لے لی، اس چھیڑ چھاڑ کو دیکھ کر ماہرہ خان خاصی پریشان بھی نظر آئیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ترکی کا دورہ کیا تھا اور وہ ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے بعد خاص طور پر آئسکریم فروش کے پاس بھی گئی تھے۔ مسٹرپرفیکٹ نے آئسکریم فروش کی پرفیکشن کو دیکھتے ہوئے اُس کے فن کو خوب سراہا اور اضافی پیسوں میں آئسکریم خریدی تھی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار کے ساتھ ماہرہ خان کی حال ہی میں کچھ تصاویر ریلیز ہوئی تھیں جس پر پاکستانی اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


  • ماہرہ کی کردار کشی اس لیے کی جارہی ہے کیونکہ وہ ایک عورت ہے: رنبیر

    ماہرہ کی کردار کشی اس لیے کی جارہی ہے کیونکہ وہ ایک عورت ہے: رنبیر

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ متنازعہ تصاویر آج کل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن چکی ہیں اور اس بارے میں ماہرہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہ کیا، تاہم رنبیر کپور نے ناقدین کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے ڈالی۔

    ایک بھارتی اخبار کی جانب سے اس معاملے پر پوچھے گئے سوال پر رنبیر کپور نے اس معاملے پر مضبوط مؤقف اپنایا اور لوگوں کو دوسروں کی زندگیوں میں دخل دینے سے پرہیز کی ہدایت کی۔

    اپنے بیان میں رنبیر کا کہنا تھا، ’میں گزشتہ کچھ ماہ سے ماہرہ خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ وہ ایک ایسی خاتون ہیں جن کا میں مداح ہوں اور ان کی عزت کرتا ہوں، نہ صرف ان کی کامیابیوں کی وجہ سے بلکہ ان کی ذاتی شخصیت کی وجہ سے بھی‘۔

    انہوں نے کہ جس طرح سے ماہرہ خان کے کردار کے بارے میں باتیں کی جارہی ہیں وہ نہایت ہی غلط ہے۔ ’اور اس سے بھی زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ صنفی امتیاز پر مبنی اس کردار کشی کی وجہ صرف یہ ہے کہ کیونکہ ماہرہ ایک عورت ہے‘۔

    رنبیر کا مزید کہنا تھا کہ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ نفرت انگیز گفتگو کرنا بند کریں اور اپنی اس زندگی، سکون اور محبت کی طرف توجہ کریں جو خدا نے انہیں تحفتاً دی ہے۔

    آخر میں رنبیر نے کہا، ’سگریٹ نوشی اور نفرت دونوں ہی صحت کے لیے مضر ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    یاد رہے کہ ایک روز قبل سامنے آنے والی تصاویر میں ماہرہ خان نہایت مختصر لباس میں ملبوس تھیں جبکہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتی بھی دکھائی دے رہی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔