Tag: ماہرہ شرما

  • محمد سراج سے ڈیٹنگ کی خبروں پر ماہرہ شرما کی والدہ کا رد عمل سامنے آگیا

    محمد سراج سے ڈیٹنگ کی خبروں پر ماہرہ شرما کی والدہ کا رد عمل سامنے آگیا

    بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج اور اداکارہ و بگ باس 13 کی فائنلسٹ ماہرہ شرما کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں پر اداکارہ کی والدہ کا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر محمد سراج اور ماہرہ شرما کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کررہی تھیں، فاسٹ بولر کی جانب سے ماہرہ شرما کی کچھ تصاویر کو انسٹاگرام پر لائیک کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو بھی کیا ہوا ہے۔

    اس سلسلے میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں لیکن فی الحال وہ اپنے رشتے کو سب سے خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔

    تاہم اب اداکارہ کی والدہ ثانیہ شرما سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ لوگ کچھ بھی کہتے ہیں، اب چونکہ میری بیٹی ایک مشہور شخصیت ہے، لوگ اس کا نام کسی کے ساتھ جوڑیں گے تو کیا ہمیں یقین کرنا چاہیے؟

    اداکارہ کی والدہ نے اس حوالے سے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد اور بالکل غلط قرار دے دیا۔

    اس سے قبل سراج اور بالی ووڈ اداکارہ ماہرہ شرما کی دوستی کی خبروں سے متعلق ایک بھارتی اخبار نے بڑا انکشاف کیا تھا

    افغانستان کے اہم بولر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

    ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سراج اداکارہ ماہرہ شرما کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں، ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • محمد سراج اور ماہرہ کی دوستی، بھارتی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا!

    محمد سراج اور ماہرہ کی دوستی، بھارتی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا!

    بھارتی پیسر محمد سراج اور بالی ووڈ اداکارہ ماہرہ شرما کی دوستی کی خبروں سے متعلق ایک بھارتی اخبار نے بڑا انکشاف کیا ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ محمد سراج اداکارہ ماہرہ شرما کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں، ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تاہم اب تک نہ ہی محمد سراج اور نہ ہی ماہرہ شرما کی جانب سے اپنے تعلق کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے، دونوں کی درمیان دوستی کی خبریں نومبر 2024 میں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

    سوشل میڈیا صارفین نے نوٹس کیا تھا کہ بھارتی کرکٹر محمد سراج نے انسٹاگرام پر ماہرہ شرما کی کچھ تصاویر کو لائیک کیا تھا جس کے بعد دنوں کی دوستی کی خبروں نے زور پکڑا تھا۔

    ان خبروں کے سامنے آنے سے قبل ماہرہ شرما ساتھی اداکار پارس چھابڑا کے ساتھ تعلقات میں تھیں دونوں کی ملاقات بگ باس 13 کے گھر میں ہوئی تھی۔

    تاہم دونوں کی دوستی 2023 میں اختتام کو پہنچ گئی تھی جب ماہرہ شرما نے پارس کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا تھا، بعدازاں پارس نے تصدیق کی تھی کہ ان میں بریک اپ ہوگیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/mohammed-siraj-zanai-bhosle-react-to-dating-rumours/