Tag: ماہرین

  • ماہرین نے بچوں کو بڑوں کی گیمز کھیلنے سے منع کردیا

    ماہرین نے بچوں کو بڑوں کی گیمز کھیلنے سے منع کردیا

    لندن: گیمز کے شوقین بچوں کے والدین خبردار رہیں، ماہرین نے بچوں کو بڑوں کی گیمز کھیلنے سے منع کردیا ہے۔

    کمپیوٹر گیمز کے شوقین بچوں کے والدین کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ بچوں کو بڑوں کی گیمز نہ کھیلنے دیں، برطانوی ماہرین تعلیم نے اسکول کے بچوں پر سختی سے پابندی لگادی کہ وہ بڑوں کی گیمز خاص طور پر پُر تشدد کمپیوٹر گیمز نہ کھیلیں۔

    برطانوی ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا کی کچھ سائٹس پر جانے اور ان گیمز کے کھیلنے سے بچوں کے رویوں میں تبدیلی آتی ہے، جس سے وہ تشدد پر آمادہ ہوجاتے ہیں۔

  • بہت زیادہ تناؤ بالوں کو سفید کردیتا ہے، تحقیق

    بہت زیادہ تناؤ بالوں کو سفید کردیتا ہے، تحقیق

    امریکہ :اگر آپ اپنے بالوں میں بڑھتی ہوئی سفیدی پر فکرمند ہیں تو پھر پرسکون سے رہنے کی کوشش کریں کیونکہ بہت زیادہ تناوٴ آپ کے پورے سر پر سفیدی پھیر دے گا۔

    امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق جب جسم میں تناوٴ کے ہارمونز بڑھتے ہیں تو بالوں کا رنگ برقرار رکھنے والے خلیات ختم ہوجاتے ہیں اور اس کا نتیجہ سفید بالوں کی شکل میں نکلتا ہے۔

    ڈاکٹر مایومی کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ تناوٴ سے میلانن نامی بالوں کا رنگ برقرار رکھنے والے خلیات کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ تناوٴ اس عمل کو بہت تیز کردیتا ہے اور انسان بہت جلد بالوں کے لحاظ سے تو بوڑھا ہو جاتا ہے۔

  • فیس بک کی مقبولیت کی وجہ تنہائی ہے،ماہرین

    فیس بک کی مقبولیت کی وجہ تنہائی ہے،ماہرین

    نیویارک : امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں ہونیوالی حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک لوگوں میں تنہائی کا احساس نہیں بڑھاتی بلکہ یہ خود کو تنہا سمجھنے والے افراد کو اپنی جانب کھینچتی ہے تاکہ وہ مخلص دوست کو تلاش کرسکیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تنہائی کا احساس ہی لوگوں کو فیس بک کی جانب زیادہ متوجہ کرتا ہے اوریہی اس کی مقبولیت کا اصل راز بھی ہے۔

    تحقیق کے مطابق تنہائی کا شکار افراد کے لئے فیس بک ایک علیحدہ دنیا ہے جہاں خود کو تنہا سمجھنے والے افراد کی تفریح کا مکمل سامان موجود ہے۔

    احساسِ کمتری کا شکار افراد کے لئے بھی فیس بک کسی نعمت سے کم نہیں ہےجہاں ایسے افراد بغیر کسی کے سامنے آئے اس کے ساتھ روابط بڑھا سکتے ہیں بات چیت کرسکتے ہیں، کھیل سکتے ہیں اور دوستی بڑھنے کی صورت میں تصاویر اورویڈیوز شیئر کرنے کے علاوہ ویڈیو چیٹ بھی کرسکتے ہیں۔