Tag: ماہر علم نجوم

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی ؟ ماہر علم نجوم کی اہم پیش گوئیاں سامنے آگئیں

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی ؟ ماہر علم نجوم کی اہم پیش گوئیاں سامنے آگئیں

    اسلام آباد : ماہر علم نجوم کی سال 2025 میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم پیش گوئیاں سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیا سال کس کے لیے کامیابیاں اور کس کے لیے پریشانیاں لائے گا، اس حوالے سے ماہر علم نجوم نے اہم پیش گوئیاں کیں۔

    ماہر علم نجوم نے بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے لچک نہ دکھائی تو لمبی گمنامی ہو سکتی ہے۔

    ماہر علم نجوم سید محمد علی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پیش گوئی کی ستاروں کے مطابق بانی پی ٹی آئی مارچ تک رہا ہو سکتے ہیں، مارچ تک بانی پی ٹی آئی رہانہ ہوئے تو پورا سال جیل میں رہیں گے۔

    سیدمحمدعلی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے رہائی کے امکانات بہت زیادہ ہیں لیکن اگر وہ مزید جیل میں رہے تو مقبولیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو 2025 میں وزیراعظم اور دولہا بھی بن سکتے ہیں، ماہر علم نجوم کی پیشگوئی

    دوسری جانب آسٹرولوجسٹ عالیہ نزیر نے بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ جنوری سے مارچ تک بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آجائیں گے۔

    عالیہ نذیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں مذاکرات کے سلسلے میں آئیں گے تاہم 2025 الیکشن کا سال ہے، حکومت تبدیل ہوسکتی ہے۔

  • بلاول بھٹو 2025 میں وزیراعظم اور دولہا بھی بن سکتے ہیں، ماہر علم نجوم کی پیشگوئی

    بلاول بھٹو 2025 میں وزیراعظم اور دولہا بھی بن سکتے ہیں، ماہر علم نجوم کی پیشگوئی

    ماہر علم نجوم سامعہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو 2025 میں وزیراعظم اور دولہا بھی بن سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ 3 لوگوں کے ستارے زیادہ مضبوط اور گردش میں ہیں جن میں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، بانی پی ٹی آئی شامل ہیں، عمران خان کو ستارے کے مطابق شادی راس نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ 2023 میں کہا تھا بانی پی ٹی آئی آئسولیشن میں جارہے ہیں، 12 جنوری سے عمران خان کی آئیسولیشن ختم ہونے کا سلسہ شروع ہورہا ہے، 10 فروری 2025 سے ان کی آئسولیشن ختم ہونے جارہی ہے، ان کے لیے جنوری سے فروری عارضی ریلیف کے ماہ ہوں گے۔

    سامعہ خان نے کہا کہ ستاروں کے مطابق ملک کے حالات بہتری کی جانب نظر آرہے ہیں، سال کے شروع کے ماہ وزیراعظم شہباز شریف کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔

    ماہر علم نجوم کے مطابق بلاول بھٹو کا سیاسی ستارہ بہت مضبوط ہے، ان کو 2025 میں نوازتے دیکھ رہی ہوں، ہوسکتا ہے ان کو وزیراعظم کے منصب سے نوازا جائے اور وہ دولہا بھی بن سکتے ہیں۔