Tag: ماہر قانون لطیف کھوسہ

  • لکھ کررکھ لیں سپریم کورٹ 90 دن میں الیکشن کرانے کا حکم دے گی، لطیف کھوسہ کا دعویٰ

    لکھ کررکھ لیں سپریم کورٹ 90 دن میں الیکشن کرانے کا حکم دے گی، لطیف کھوسہ کا دعویٰ

    اسلام آباد : ماہر قانون لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لکھ کررکھ لیں سپریم کورٹ 90 دن میں الیکشن کرانے کا حکم دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر قانون لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے الیکشن رواں سال ہی ہونے ہیں، چاہے کچھ بھی ہوجائے، آئین کے مطابق 90 دن کے اندر الیکشن کرانا ضروری ہے۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 9 رکنی بینچ بنا کر بہترین قدم اٹھایا ہے۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ لکھ کررکھ لیں سپریم کورٹ 90 دن میں الیکشن کرانے کا حکم دے گی اور آئین کے مطابق سپریم کورٹ 90  دن میں الیکشن کرائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس نےازخودنوٹس میں لکھاآئین کی خلاف ورزی ہونےجارہی ہے، آئین کی اپنے فائدے کے مطابق تشریح کی جارہی ہے۔

    ماہر قانون کا کہنا تھا کہ ازخودنوٹس میں یہ بھی کہاگیاکہ الیکشن کی تاریخ پرٹال مٹول کی جارہی ہے، سپریم کورٹ کافیصلہ خوش آئندہے کہ آئین کی خلاف ورزی روک رہی ہے۔

    پی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی واضح کہتاہےکہ الیکشن90دن میں ہونےچاہئیں، ترکیہ میں دیکھ لیں بڑی قدرتی آفت آئی لیکن الیکشن ملتوی نہیں کیے، ایران کی صورتحال دیکھ لیں بدترین حالات کےباوجودالیکشن کرائےگئے۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کیا الیکشن کمیشن کے جا کر پاؤں پکڑے، صدر نے الیکشن کمیشن کو مشاورت کیلئے 3 خط لکھے لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے مشاورت سے انکار کیا گیا، جس پر چیف الیکشن کمشنر کو آرٹیکل 209 کے تحت فارغ کردینا چاہیے۔