Tag: ماہر معیشت شہباز رانا

  • ‘آئی ایم ایف سے فنڈز کی منظوری کیلئے حکومت کو بجٹ دکھانا ہوگا’

    ‘آئی ایم ایف سے فنڈز کی منظوری کیلئے حکومت کو بجٹ دکھانا ہوگا’

    اسلام آباد : ماہر معیشت شہباز رانا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے فنڈزکی منظوری کیلئے موجودہ حکومت کو بجٹ دکھانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر معیشت شہباز رانا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکومت آخری سال ایسا بجٹ دیتی ہے تو اگلی حکومت کے گلے پڑ جاتا ہے۔

    شہباز رانا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے فنڈز کی منظوری کیلئے انہیں بجٹ دکھانا ہوگا، پاکستان کو آئندہ مالی سال میں 25 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہیں۔

    ماہر معاشیات نے بتایا کہ پاکستان کا آئندہ سال 9 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوگا اور پاکستان کومجموعی طورپرآئندہ سال کیلئے 34 ارب ڈالر چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کاپروگرام نہیں ہوتا تو 34ارب ڈالر کہاں سے آئیں گے، کیا پاکستان ٹیکسزمیں مزید چھوٹ اور سبسڈی کوبرداشت کرسکتا ہے۔

    شہباز رانا نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت یاآئندہ حکومت کوئی بھی ہوآئی ایم ایف کےپاس جانا ہوگا، موجودہ حکومت کی آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی نیت نظرنہیں آرہی، حکومتی ارکان کودیکھ لیں انہوں نےآئی ایم ایف پربات کرناہی چھوڑ دی۔