Tag: ماہر نجوم

  • نجومی کی سوناکشی اور ظہیر کی راہیں جدا ہونے کی پیشگوئی، وجہ بھی بتا دی

    نجومی کی سوناکشی اور ظہیر کی راہیں جدا ہونے کی پیشگوئی، وجہ بھی بتا دی

    معروف بھارتی نجوم سشیل کمار سنگھ نے بالی ووڈ کے نوبیاہتا جوڑے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے طلاق کے حوالے سے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔

    بھارت کے معروف نجوم نے حال ہی مین جے گنگن کی میزبانی میں دی آوارہ مسافر پوڈ کاسٹ پر شرکت کی جہاں انہوں نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی طلاق کی پیشگوئی کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ماہر نجوم سشیل کمار نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ کی جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جلد طلاق ہوجائے گی۔

    سوناکشی کے بھائیوں نے شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ شتروگھن سنہا نے بتادیا

    سشیل کمار کا کہنا تھا کہ ’’سوناکشی سنہا کی طلاق پہلے بچے کے بعد ہوگئی، ان کے درمیان خوب جھگڑا بھی ہوگا، بچے کی پیدائش کے بعد دونوں میں بحث ہوگی، پھر نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچے گی جس کے بعد طلاق ہوجائے گی، اس شادی کا اختتام بہت خراب ہوگا‘‘۔

    یاد رہے کہ بھارتی ماہر نجوم سشیل کمار اس سے قبل ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان بھی طلاق کی پیشگوئی کرچکے ہیں، لیکن بالی ووڈ کے اس جوڑے کی طلاق کی افواہیں اب دم توڑ چکی ہیں۔

    واضح رہے کہ شتروگھن سنہا کی صاحبزادی سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے 7 سال کے ریلیشن میں رہنے کے بعد 23 جون 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

  • اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    ماہر نجوم علی محمد خان نے الیکشن، نگراں حکومت اور عبوری وزیراعظم کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے، ان کے مطابق اگلے وزیراعظم کے لیے بلاول بھٹو مضبوط امیدوار ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام باخبر سویرا میں علی محمد خان نے بتایا کہ اکتوبر میں الیکشن ہونے کے صرف 5 فیصد چانسز ہیں اور اگر اکتوبر میں الیکشن نہیں ہوئے تو یہ ایک سال آگے چلے جائیں گے، عبوری وزیراعظم کی پوسٹ پر عدلیہ کا کوئی سابق رکن براجمان ہوگا، یہ کوئی جج ہو گا، اس کے علاوہ یہ ٹیکنوکریٹ بھی ہوسکتا ہے۔

    الیکشن میں پیپلز پارٹی کا پلڑہ بھاری دیکھتا ہوں اور آئندہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کے بہت امکانات ہیں، شہباز شریف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کا رول بس یہیں تک تھا کہ جو کہ اب ختم ہوگیا ہے، مریم نواز مزید لیڈ نہیں کریں گے۔

    ماہر نجوم کے مطابق تحریک انصاف کی ستاروں کی پوزیشن اچھی نہیں ہے، عوام میں ان کا گراف بہت بلند ہے مگر جب قسمت کسی کا ساتھ نہ دے تو پھر مشکل ہوجاتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان نااہل نہیں ہوں گے نہ ہی انھیں گرفتار کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو اس کی آس پاس کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ وہ خوش قسمت بہت ہیں، تاہم تحریک انصاف کی حکومت نہیں بنے گی۔

    نواز شریف کی واپسی ناممکن ہے، وہ 2024 میں بھی وطن واپس نہیں آئیں گے، ان کی پاکستان واپسی ممکن ہی نظر نہیں آتی، وہ چوتھی دفعہ وزیراعظم نہیں بن پائیں گے۔

    ماہر نجوم نے کہا کہ امن و امان کے حالات بھی بہتر نہیں ہیں اور مستقبل میں خدانخواستہ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے، عالمی سطح پر بہت کرائسز آئے گا اور پاکستان کو بھی بہت زیادہ مشکلات کا سامنا رہے گا۔

    2027 تک کوئی معاشی بہتری کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں، مہنگائی بھی بڑھے گی، پاکستان کے لیے 2023 سے 2027 چار سال بہت اہم ہیں دنیا نے تو آگے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے مگر ہم نہیں کی۔ ہم اللہ سے دعا کرسکتے ہیں کہ وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور حالات بہتر ہوجائیں کیوں کہ اللہ پاک ہرچیز پر قادر ہیں۔