Tag: ماہی گیروں

  • گوادر کے کھلے سمندر میں ڈوبنے والے 5 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں

    گوادر کے کھلے سمندر میں ڈوبنے والے 5 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں

    (27 جولائی 2025): گوادر کے کھلے سمندر میں پیش آنے والے حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی بلوچستان میں گوادر کے قریب ڈوب گئی تھی، جس میں 5 ماہی گیر جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

    گوادر کے سمندر میں ڈوبنے والے چھ ماہی گیروں میں سے ایک ماہی گیر کی لاش کل ملی تھی جبکہ آج مزید چار لاشیں نکالی گئیں، دو لاشیں کراچی پہنچا دی گئیں جبکہ تین لاشیں ایدھی کے پاس گوادر میں موجود ہیں۔

    ابراہیم حیدری علی اکبر شاہ گوٹھ کے ایک ماہی گیر کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے، ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کردی گئی۔

    پیپلز پارٹی کے جنرل کونسلر شمس عالم فاروقی متاثرہ خاندانوں کی مدد میں مصروف ہیں اور حکومت سندھ سے امداد کی اپیل کی ہے۔

  • کراچی : ابراہیم حیدری کے قریب کشتی الٹنے سے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق، 4 کو بچالیا گیا

    کراچی : ابراہیم حیدری کے قریب کشتی الٹنے سے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق، 4 کو بچالیا گیا

    کراچی: ابراہیم حیدری کے قریب کشتی الٹنے سے 6 ماہی گیر ڈوب گئے، جس میں سے 4 افراد کو بچالیا گیا جبکہ ایک لاش نکال لی گئی اور دوسری کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے قریب کشتی الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب گئے۔

    ماہر گیر رہنما یونس خاصخیلی نے بتایا کہ ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی جبکہ 4 کو بچا لیا گیا تاہم مقامی غوطہ خور ڈوبنے والے ایک شخص کو تلاش کررہے ہیں۔

    یونس خاصخیلی کا کہنا تھا کہ متاثرہ کشتی پر سوار افراد بھنڈارمیں میلے میں گھومنے آئے تھے، گہرے سمندر میں جانے کے باعث کشتی الٹ گئی۔

    ریسکیو ہونے والے افراد میں حماد ،پرویز ،وقاص اور علی محمد شامل ہیں ہے جبکہ جاں بحق ہونے والےشخص کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی، حادثے کا شکار ہونے والے افراد ڈیفنس کے رہائشی تھے۔

  • ماہی گیروں کی قسمت جاگ اٹھی، کروڑوں روپے مالیت کی مچھلیاں ہاتھ لگ گئیں

    ماہی گیروں کی قسمت جاگ اٹھی، کروڑوں روپے مالیت کی مچھلیاں ہاتھ لگ گئیں

    ٹھٹھہ: ایک ہفتے بعد ہی مزید ماہی گیروں کی قسمت جاگ گئی، کیٹی بندر کے مچھیروں کو ’سوا‘ مچھلی نے کروڑ پتی بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیٹی بندر پر ماہی گیروں نے کروڑوں روپے مالیت کی ’سوا‘ مچھلی پکڑلی، ماہی گیروں نے نایاب سوا مچھلی کا کجرکریک کے مقام پرشکار کیا۔

    رہنما پاکستان فشر فوک فورم کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ نایاب سوا مچھلیوں کی تعداد 300 سے زائد ہے جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے، ایک ہفتہ قبل بھی 300 سوا مچھلیاں مچھیرے حنیف نے پکڑی تھیں۔

    واضح رہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ کمپنیاں نایاب ’سوا‘ مچھلیاں خرید کر بیرون ملک فروخت کرتی ہیں۔

  • طوفانی بارشوں اور سمندری ہواؤں سے جیونی میں ماہی گیروں کو کروڑوں کا نقصان

    طوفانی بارشوں اور سمندری ہواؤں سے جیونی میں ماہی گیروں کو کروڑوں کا نقصان

    جیوانی: بارش اور سمندری طوفان کے باعث ماہی گیر 400 کشتیوں سے محروم ہوگئے ، بھاری نقصان سے ماہی گیرشدید پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں سے جیونی کےماہی گیروں کوکروڑوں روپے کا نقصان ہوا ، بڑی تعداد میں کشتیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ کئی سمندر برد ہوگئیں، بھاری نقصان سے ماہی گیرشدید پریشان ہیں۔

    یو سی چئیرمین ج چیئرمین جیونی نے کہا کہ سیلابی ریلےاورسمندری ہواؤں سے400کشتیاں تباہ ہوئی ہیں اور 200کےلگ بگ کشتیاں آپس میں ٹکراکرناکارہ ہوچکی ہیں۔

    چیئرمین جیونی کا کہنا تھا کہ تقریباْ200مزید کشتیاں سمندر میں ڈوب چکی ہیں، تباہ ہونےوالی فی کشتی کی مالیت 20 سے 30 لاکھ روپے ہے۔

    دوسری جانب پاک بحریہ کی گوادراورساحلی علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہے، گوادرضلع کے سیلاب متاثرین میں راشن، ادویات اور گرم کپڑوں کی تقسیم کی گئی۔

    امدادی آپریشن کےدوران ضلع گوادرکےعلاقوں جیوانی، گنز،پشوکان اورکپرمیں امدادی سامان ترسیل کیا گیا۔

    مسلح افواج خصوصی امدادی ٹیموں کےذریعے سیلاب متاثرین کےگھروں اورگلیوں سےپانی کےمکمل اخراج کیلئےتمام وسائل بروئےکارلارہی ہے اور مسلح افواج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امدادیقینی بنائیں گی۔

  • ٹھٹھہ کے قریب  گہرے سمندر میں کشتی ڈوب گئی،  تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا

    ٹھٹھہ کے قریب گہرے سمندر میں کشتی ڈوب گئی، تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا

    ٹھٹھہ: حجامڑو کے قریب گہرے سمندرمیں ڈوبنے والی کشتی پر سوار تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا ، ماہی گیروں کی کشتی تیزہواؤں کے سبب ڈوبی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کےقریب گہرے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر نے بتایا کہ ڈوبنےوالی کشتی میں 50کےقریب ماہی گیرسوارتھے، ماہی گیروں کی کشتی تیزہواؤں کےسبب کراچی اورٹھٹھہ کےدرمیان حجاموکری کے قریب ڈوبی۔

    واقعے کے بعد لاپتہ ماہی گیروں کے عزیزواقارب کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت تلاش کا کام شروع کیا گیا ، جس کے بعد لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئےابراہیم حیدری سے کشتیاں روانہ ہوئیں۔

    حجامڑو کے قریب ڈوبنے والی لانچ پر سوار تمام ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا، تیز ہواوں کے سبب بلند لہروں نے ال اسد نامی کشتی الٹ دی جس سے ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

    لانچ چھوٹی مچھلی کے شکار کے لئے ابراہیم حیدری سے روانہ ہوئی تھی، ترجمان فشر فورک فورم کمال شاہ کا کہنا ہے تیس سے زائد ماہی گیر کیٹی بندر پہنچ گئے ہیں، ماہی گیروں کو مختلف کشتیوں کے ذریعے ابراہیم حیدری لایاجارہا ہے، جہاں سے انہیں طبی معائنے کے بعد گھروں کو بھیجا جارہا ہے۔

  • سمندر میں طغیانی کا خدشہ، ماہی گیروں  کے لئے  الرٹ جاری

    سمندر میں طغیانی کا خدشہ، ماہی گیروں کے لئے الرٹ جاری

    کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے چلنے سے سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش ںظر ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز نے بلوچستان کے سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹرفشریز نے کہا ہے کہ آج سے 26 اپریل تک بلوچستان کےساحلی علاقوں میں تیز ہواہیں چلیں گی، ماہی گیر آج سے 26 اپریل تک گہرے سمندر میں جانے سے گریزکریں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی ابرآلود رہے گا تاہم بعض علاقوں میں دن کے وقت تیز اور گردآلود ہوائیں متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تربت اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 30 کم سے کم 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی : ماہی گیروں  کے جال میں  نایاب ‘گھوڑا مچھلی’ پھنس گئی

    کراچی : ماہی گیروں کے جال میں نایاب ‘گھوڑا مچھلی’ پھنس گئی

    گوادر : ماہی گیروں کے جال میں نایاب ‘گھوڑا مچھلی’ پھنس گئی، ماہی گیروں کا کہنا ہے زندگی میں پہلی مرتبہ یہ مچھلی جال میں پھنسی تاہم اسے دوبارہ سمندر میں پھینک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے جال میں نایاب گھوڑا نامی مچھلی پھنس گئی۔

    مچھلی دس سے بارہ فٹ لمبی بتائی جا رہی ہے شکار کرنے والے ماہی گیری کا نام محمد صدیق گڈانی اور اس کی ٹیم نے جب چال سمندر میں لگایا تو اچانک نایاب مچھلی پھنس گئی۔

    نایاب مچھلی جس کا نام گھوڑا مچھلی ہے ، یہ بالکل گھوڑے کی طرح دکھتی ہے۔

    ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ کبھی بھی اتنی بڑی پہلے کبھی نہیں ملی ، زندگی میں پہلی مرتبہ یہ مچھلی جال میں پھنس گئی۔

    ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے کہا کہ مچھلی کو دوبارہ زندہ سمندر میں پھینک دیا کیونکہ یہ مچھلی نایاب ہے اور اس کو بیچنا ناممکن ہے۔

  • کراچی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ،  11 افراد سوار

    کراچی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ، 11 افراد سوار

    کراچی : کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ، تاہم ماہی گیر تیر کر سی ویو کے کنارے پر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ کو حادثہ پیش آیا ، شکار پر جانے والے ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی۔

    ترجمان پاکستان فشرفوک فورم کمال شاہ نے بتایا کہ کشتی میں 11افراد سوار تھے تاہم حادثے کے بعد ماہی گیر اپنی جانیں بچاکر تیر کرسی ویو کے کنارے پر پہنچ گئے لیکن حادثے کی شکار کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا تھا ، جس میں 28 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    کشتی الٹنے کے نتیجے میں نوے سے زائد افراد ڈوب گئے تھے، جس پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 35 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا تھا،

    مقامی افراد کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔

  • ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مہربان ،200 کلو وزنی شارک ہاتھ لگ گئی

    ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مہربان ،200 کلو وزنی شارک ہاتھ لگ گئی

    کراچی : ساحلی علاقے کنڈ ملیر میں ماہی گیروں نے 200 کلو وزنی شارک پکڑ لی، کئی سالوں کے بعد شارک مچھلی نمودار ہوئی‌۔

    تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ، شکار کے دوران 200 کلو وزنی شارک مچھلی ماہی گیروں کے ہاتھ لھ گئی۔

    ماہی گیر کا کا کہنا ہے کہ مچھلی بحیرہ عرب کے سمندر میں ساحلی علاقے کنڈملیر سے شکار ہوئی ہے، نایاب اقسام اور قیمتی مچھلی بتائی جارہی ہے، یہ شارک مچھلی کئی سالوں کے بعد نمودار ہوئی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال جون میں غریب مچھیرے کے جال میں 26 کلو وزنی قیمتی سوا مچھلی پھنس گئی تھی ، جس کے بعد منڈی میں سوا مچھلی 6لاکھ76 ہزارروپےمیں نیلام کردی گئی تھی۔

    اس سے قبل 2020 میں دنیا کی سب سے نایاب وہیل بلوچستان کے سمندر میں اٹھکیلیاں کرتی ہوئی نظر آئی تھی، مقامی ماہی گیروں نے موبائل کیمرے کے ذریعے سارا منظر محفوظ کرلیا تھا۔

    خیال رہے کہ بلوچستان کے ساحل پر نایاب مچھلیاں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں، اور مقامی ماہی گیر اکثر ایسی نایاب مچھلیوں کا شکار کرتے رہتے ہین، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت ہوتی ہے۔

  • ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت مل گئی

    ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت مل گئی

    کراچی : ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کےشکار کی اجازت مل گئی، نوٹیفکیشن میں مچھلی کی فروخت کے بعد ہاربرکی صفائی لازمی قراردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کےشکار کی اجازت دے دی گئی ، ایس اوپیزکےساتھ سمندر میں مچھلی کےشکارکی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مچھلیوں کے شکارکی اجازت وفاق اور صوبہ سندھ کی حکومتوں کی جانب سے مشترکہ طورپردی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرزحفاظتی اقدامات پرعملدرآمد کاحلف نامہ فراہم کریں۔

    اعلامیے کے مطابق ہاربرپرسماجی فاصلے کاخیال،سینی ٹائزر، ماسک کااستعمال کیاجائے گا،ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرقانونی کاروائی ہوگی جبکہ فش ہاربر، کوآپریٹیو سوسائٹی احتیاط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی پابندہوگی ۔

    نوٹیفکیشن میں مچھلی کی فروخت کےبعدہاربرکی صفائی لازمی قراردی گئی ہے اور کہا گیا کہ ایکسپورٹ سےوابستہ عملے، گاڑیوں کاداخلہ سینیٹائزر گیٹ  سے ہوگا اور برآمداتی پلانٹ والےمحدودعملےکیساتھ کام کرنےکےپابند ہوں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے پیغام میں  کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں ماہی گیروں کیلئے بڑی خوشخبری ہے ، این سی او سی نے ماہی گیروں کیلئے جیٹیز کے استعمال کی اجازت دے دی ، ماہی گیروں کیلئےصوبوں کیساتھ سہولتوں،ایس اوپیزکانفاذ کریں گے ، جیٹیز ایس اوپیز کےتحت ہی کام کریں گی ،  آفیشل نوٹیفکیشن جاری کیاجارہاہے۔