Tag: ماہی گیروں کا عالمی دن

  • ماہی گیروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

    ماہی گیروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماہی گیروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

      ساحلی کناروں پر بسنےوالے لوگ عموما ماہی گیری کے پیشے سے جڑے ہوتے ہیں ۔۔۔سمندر کی لہروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مچھلیاں پکڑ کر لانے والے مچھیرے سمندر کی موجوں کے ساتھ دن ، ہفتے اور مہینہ گزار دیتے ہیں لیکن بدلے میں چند سو روپوں کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آتا، صرف کراچی کا ساحل یومیہ لاکھوں لوگوں کو روزگار دیتا ہے۔

    یہاں سے پاکستان نہ صرف روزانہ لاکھوں ٹن مچھلیاں بیرون ملک ایکسپورٹ کرکے زر مبادلہ کماتا ہے بلکہ ملکی ضروریات بھی پوری کرتا ہے لیکن ماہی گیروں کو محنت کے اعتبار سے دام نہیں ملتے۔

      اکیس نومبر کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ماہی گیری اور مچھلیوں کی افزائش کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ماہی گیروں کے مسائل کو اُجاگر کیا جاسکے لیکن فورمز میں صرف باتوں کی حد تک تو بات کی جاتی ہے مگر انکے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی عملی قدم اٹھایا نہیں جاتا ۔