Tag: ماہ نور بلوچ

  • ’’ماہ نور بلوچ کی خوبصورتی میں تھوڑا ہاتھ ڈاکٹرز کا ہے‘‘

    ’’ماہ نور بلوچ کی خوبصورتی میں تھوڑا ہاتھ ڈاکٹرز کا ہے‘‘

    پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ ماہ نور بلوچ اس عمر میں بھی خوبصورت ہیں مگر اس میں کمال ڈاکٹرز کا بھی لگتا ہے۔

    آمنہ ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انھوں نے عتیقہ اوڈھو اور ماہ نور بلوچ کی خوبصورتی کے بارے میں اظہار خیال کیا، انھوں نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ہمارے پاس ماہ نور بلوچ اور عتیقہ اوڈھو جیسے لوگ ہیں جو دن بدن پیارے ہوتے جارہے ہیں، اس پر اداکارہ نے کہا کہ عتیقہ واقعی بہت خوبصورت ہیں۔

    آمنہ ملک نے کہا کہ جب عیتیقہ اوڈھو سامنے ہوتی ہیں تو میں ان سے کہتی ہوں کہ آپ تو ابھی بھی خوبصورت ہیں، ماہ نور بلوچ بھی بہت حسین ہیں۔

    میزبان نے کہا کہ ماہ نور بلوچ ٹس سے مس نہیں ہورہی ہیں، اس پر اْمنہ ملک نے کہا کہ نہیں اس میں تھوڑا ڈاکٹرز کا بھی کمال ہوتا ہے ایسی بات نہیں ہے لیکن اگر آپ عتیقہ اوڈھو کو دیکھیں تو وہ واقعی بہت خوبصورت ہیں۔

    ان سے پوچھا گیا کہ وہاں ڈاکٹر کا کمال نہیں ہے تو پر آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ نہیں عتیقہ کے ساتھ ایسا نہیں ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وہاں ایسا کچھ ہے۔

  • پاکستانی اداکارائیں جنہیں میک اپ کی ضرورت نہیں

    پاکستانی اداکارائیں جنہیں میک اپ کی ضرورت نہیں

    کراچی: پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ان دنوں ترقی کے مراحل سے گزر رہی ہے۔ اسی انڈسٹری میں کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہیں میک اپ کی ضرورت نہیں ہے۔

    خواتین اور میک اپ کا چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم جب بات ہو شوبز کی تو یہاں میک اپ لازمی چیز ہے، اداکارائیں اورماڈلز میک اپ کے بغیر کیمرے کا سامنا نہیں کرتیں کیونکہ میک اپ سے نہ صرف ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوتا ہے بلکہ میک اپ آرٹسٹ اپنی مہارت سے قبول صورت چہروں کو بھی خوبصورت بنادیتے ہیں۔تاہم کچھ چہروں کو خوبصورتی کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی وہ بغیر میک اپ کے بھی بے حد حسین نظر آتے ہیں۔

    پاکستانی اداکاراؤں میں ماہرہ خان اور صباقمر سمیت بہت سی اداکارائیں ہیں جو میک اپ کی محتاج نہیں۔عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے دیوانے پاکستانی تو ہیں ہی تاہم بھارتی بھی ان کے حسن کے قصیدے پڑھتے نظر آتے ہیں۔ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں خوبصورت نظر آنے کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ بغیر میک اپ کے بھی بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔

    نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمرکو قدرت نے بے تحاشہ حسن سے نوازا ہے انہیں بھی اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے میک اپ کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں۔اداکارہ ماورا حسین کے چہرے پر موجود معصومیت پر ہزاروں لوگ فدا ہیں۔ ماورا حسین کی خوبصورتی بھی میک اپ کی محتاج نہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عینی جعفری کو بھی اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں۔

    پاکستان شوبزانڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ زیبا بختیار کی خوبصورتی بھی میک اپ کی محتاج نہیں وہ آج بھی بغیر میک اپ بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی عمر 40 سال سے زائد ہوچکی ہے لیکن آج بھی وہ 25 سے زیادہ کی نظر نہیں آتیں۔

    ماہ نور بلوچ کو قدرت نے بے تحاشہ خوبصورتی سے نوازا ہے وہ بغیر میک اپ بھی بے حد حسین نظر آتی ہیں۔

    ”بن روئے“اور ”جاناں“جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ارمینا خان بہت کم بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں تاہم شاید انہیں معلوم نہیں کہ وہ بغیر میک اپ بھی بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔

    کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کا شمار بھی پاکستان کی خوبصورت ماڈلز میں ہوتا ہے جنہیں خوبصورت نظر آنے کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں ہے۔

  • ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ ڈراموں میں واپس آرہی ہیں۔ حال ہی میں ان کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تصاویر منظر عام پر آئیں۔

    رومانوی کہانی پر مشتمل ان کے ڈرامے ’خوبصورت‘ کا ٹیزر چند روز قبل ہی جاری کیا گیا ہے۔ ڈرامے میں ان کے ساتھ اظفر رحمٰن اور زرنش خان بھی شامل ہیں۔ اداکار فیصل رحمٰن بھی اہم کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

    mahnoor-2

    حال ہی میں جاری کی گئی تصویر میں ماہ نور بلوچ ہمیشہ کی طرح جوان اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

    Mahnoor Baloch and Azfar Rehman on the set of upcoming drama #Khubsoorat 😍👍📺

    A photo posted by Lollywood Updates 📷🎬 (@lollywood_updates) on

    پس منظر میں دکھائی دینے والے مناظر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کسی پہاڑی مقام پر جاری ہے۔