(8 اگست 2025): پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا خان نے کہا ہے کہ وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ موٹی بھینس کہتے تھے۔
مایا خان ایک اداکارہ اور میزبان ہیں، انہوں نے ہر طرح کے شوز کیے ہیں اور وہ اپنے کیریئر کے شروع میں ہی متنازعہ ترین شخصیات میں شامل رہی ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر میں وقفہ لینے کے بعد جب واپس آئی تو انہوں نے بڑے پیمانے پر وزن میں کم کیا حال ہی میں انہیں مقبول ترین ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں بھی دیکھا گیا۔
مایا خان نے حال ہی میں اداکار عمران اشرف کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں بتایا کہ جب وہ صحت مند تھیں تو کس طرح انہیں ٹرول کیا گیا۔
اداکارہ مایا خان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں فربہ جسم کی وجہ سے لوگوں کے طعنوں اور مذاق کا سامنا کرنا پڑا، جس سے انہیں گہری تکلیف پہنچی۔
مایا خان نے کہا کہ جب میرا وزن زیادہ تھا تو لوگ مجھ پر ’موٹی‘ اور ’بھینس‘ جیسے فقرے کستے تھے، جس سے مجھے اس وقت شدید تکلیف ہوتی تھی، کئی بار تو ڈیزائنرز یرے مجھے سائز کی وجہ سے کپڑے نہیں دیتے تھے۔
ادکارہ کا مزید کہنا تھا کہ باڈی شیمنگ کسی طور پر نہیں کی جانی چاہیے، یہ بہت تکلیف دہ ہوتی ہے جس کا وزن زیادہ ہے میں ان کے احساسات کو بخوبی سمجھ سکتی ہوں۔
خیال رہے کہ ماضی میں ادکارہ مایا خان جسمانی لحاظ سے کچھ بھاری نظر آتی تھیں، لیکن اب وہ خاصی متناسب اور فٹ دکھائی دیتی ہیں۔
View this post on Instagram