Tag: مایوس

  • گگلی ماسٹر عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر مایوس ہوکر آسٹریلیا چلے گئے

    گگلی ماسٹر عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر مایوس ہوکر آسٹریلیا چلے گئے

    دنیا بھر کے بلے بازوں کو اپنی گھومتی گیندوں سے چکرانے والے گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے مستقبل سے مایوس ہوکر آسٹریلیا چلے گئے

    پاکستان کے نوجوان اسپنر اور سابق لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے عثمان قادر پاکستان میں کرکٹ سے مایوس ہو کر کینگروز کے دیس چلے گئے ہیں اور وہاں لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

    عثمان قادر جو کچھ عرصہ قبل آسٹریلیا گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے لیے آسٹریلیا کو ہی اپنا مستقل گھر بنانا چاہتے ہیں اور جلد ہی ان کی فیملی بھی وہاں چلی جائے گی۔

    نوجوان اسپنر اس وقت نیو ساؤتھ ویلز میں مقیم ہیں اور سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

    عثمان قادر جو پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم میں مواقع نہ ملنے پر آسٹریلیا چلے گئے تھے۔ وہ اپنے مرحوم والد کی خواہش پر پاکستان واپس آئے تھے کیونکہ عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔

    انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، تاہم مناسب مواقع نہ ملنے اور مسلسل نظر انداز کیے جانے کے باعث انہوں نے مایوس ہوکر گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

    عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کے ساتھ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بگ بیش لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔ جب کہ وہ آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کرکٹ ہی میرا روزگار ہے، مستقبل کے پلان کے ساتھ آسٹریلیا آیا ہوں، پُرامید اور پُرعزم ہوں کہ یہاں کرکٹ میں ہی مجھے اچھے مواقع ملیں گے۔

  • یہ بلی آپ کی شخصیت کا اہم راز کھول سکتی ہے

    یہ بلی آپ کی شخصیت کا اہم راز کھول سکتی ہے

    بعض چیزوں کو دیکھنے اور پرکھنے کا رخ ہماری شخصیت کی نشاندہی کرتا ہے، ہم کس چیز کو کس طرح سے دیکھتے ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ ہماری سوچ کیسی ہے۔

    ایسی ہی ایک تصویر آپ کو دکھائی جارہی ہے جو آپ کی شخصیت کا راز کھول دے گی۔

    زیر نظر تصویر ایک بلی کی ہے جو سیڑھیوں پر موجود ہے، آپ کو اسے دیکھ کر بتانا ہے کہ یہ سیڑھیاں چڑھ رہی ہے یا اتر رہی ہے۔

    اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ بلی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے تو مبارک ہو، آپ کا شمار ان خوش نصیب افراد میں ہوتا ہے جو رجائیت پسند یا پر امید ہوتے ہیں اور مثبت خیالات رکھتے ہیں۔

    آپ کا دماغ اس نہج پر ٹرینڈ ہے کہ آپ ہر بار تصویر کا اچھا اور مثبت رخ دیکھتے ہیں، آپ ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھنے کی سوچتے ہیں اور آپ کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، سوائے خود آپ کے اپنے۔

    لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ بلی سیڑھیاں اتر رہی ہے، تو پھر بری خبر یہ ہے کہ آپ ایک مایوس انسان ہیں۔

    بلی کو سیڑھیاں اترتے دیکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ ایک قنوطیت پسند اور منفی سوچ رکھنے والے انسان ہیں، آپ اپنی زندگی میں ایسے لوگوں سے ملے ہیں جنہوں نے آپ کی سوچ کا زاویہ منفی پہلوؤں کی طرف موڑ دیا ہے۔

    لیکن تب بھی اچھی خبر یہ ہے کہ یہ انداز فکر آپ کے لیے فائدہ مند بھی ہے کیونکہ آپ کسی پر جلدی بھروسہ نہیں کرتے، آپ ہر معاملے کو ٹھوک بجا کر چلتے ہیں اور محتاط رہتے ہیں، لہٰذا آپ کو دھوکا دینا آسان نہیں ہے۔

  • فکسنگ کی وجہ سے کھلاڑیو ں کا ضیاع افسوس ناک ہے: مکی آرتھر

    فکسنگ کی وجہ سے کھلاڑیو ں کا ضیاع افسوس ناک ہے: مکی آرتھر

    کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھرکا کہناہےکہ پیسے کی لالچ لےڈوبتی ہے۔انہوں نےاسپاٹ فکسنگ کی وجہ لالچ کوقراردیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق دورہ ویسٹ انڈیز پرروانگی سےقبل میڈیا سے بات کرتےہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھرکاکہناتھاکہ سرفرازاحمد جارحانہ طرز کی کرکٹ کے کھلاڑی ہیں ان کے آنے سے اچھے نتائج سامنےآئیں گے۔

    مکی آرتھر نےکہا کہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم متوازن ہےلیکن اس کی بولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ حالیہ ٹیسٹ میچوں میں یہ مخالف ٹیم کی بیس وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کاکہناتھاکہ سرفراز احمد اور سابق کپتان اظہرعلی کا موازنہ نہیں کریں گے تاہم یہ ضرور ہے کہ ٹیم مجموعی طور پر اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی تھی۔


    مزید پڑھیں:اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی لگائی جائے‘ مصباح الحق


    مکی آرتھرنے کہا کہ کھلاڑی لالچ کا شکار ہو جاتے ہیں جس کے سبب انٹرنیشنل کرکٹ کو مجموعی طور پر نقصان پہنچ رہا ہےاورحالیہ تنازع سے پاکستان کرکٹ کو دھچکا لگا ہے۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کھلاڑیوں کو کرپشن سے دور رہنے کے حوالے سے بے پناہ لیکچرز دیے گئے اور کھلاڑیوں کو اس سلسلے میں ہرگز لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے کیونکہ فکسنگ کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کھونا بہت زیادہ مایوس کن ہوتا ہے۔

    واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت عالمی درجہ بندی میں آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پرموجود ہے اور دونوں ٹیموں کو 2019 ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کا چیلنج درپیش ہے۔