ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مباحثے کے دوران ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مباحثے میں کئی بارحاوی ہونے کی کوشش کی گئی، ایسا کرنے پر میزبان نے ٹرمپ کو روک دیا، ،ٹرمپ اپنے بیانات کی تصیح بھی کرتے ہے۔
ٹرمپ نے مداخلت پر کاملا ہیرس کو 2 بارخاموش رہنے کیلئے کہا، سابق امریکی صدر ٹرمپ نے گفتگو میں سب سے زیادہ غیرقانونی تارکین وطن کا تذکرہ کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ دور میں مہنگائی انتہا پر پہنچ چکی ہے،موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے مڈل کلاس پریشان ہے، روزانہ غیرقانونی طور پر لوگ سرحد سے داخل ہو رہے ہیں۔
پروجیکٹ 2025 میں کچھ اچھا اور کچھ برا ہے مگر میرا کوئی تعلق نہیں، کاملا کے پاس کوئی پالیسی نہیں بائیڈن کی پالیسی کی کاپی کریگی۔ کاملا مارکسسٹ ہے یہ منتخب ہوکر امریکا کوتباہ کردیگی۔
کاملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ نے ہمیشہ ارب پتی افراد کو ٹیکسز سے بچایا، ٹرمپ امریکی تاریخ کاسب سے زیادہ تجارتی خسارہ چھوڑ کر گئے۔
امیگریشن بحران پرقابو پانے کیلئے کانگریس کے بل کو ٹرمپ نے منظور ہونے سے روکا ہے، ٹرمپ اپنی انتخابی ریلیوں میں لوگوں کو برے ناموں سے پکارتے ہیں۔
ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلے مباحثے میں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ
کاملا ہیرس نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے سابق عہدیداران نے ٹرمپ کو امریکا کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔