Tag: مبارک باد

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو کِم جونگ اُن کو مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کو کِم جونگ اُن کو مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کِم جونگ اُن کو مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا، ٹرمپ ریپبلکنز کی کڑی تنقید کی زد پر ہیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کورین سربراہ کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) میں شمولیت پر مبارک باد دی تھی، جس پر ان کے خلاف تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    سابق نائب صدر مائیک پنس نے کہا کہ ٹرمپ کو کسی صورت آمر کو سراہنا نہیں چاہیے، سابق گورنر جنوبی کیرولائنا نکی ہیلی نے کہا کہ ایسے بیانات کا ٹرمپ کو جواب دینا ہوگا۔

    رون ڈی سانٹس کا کہنا تھا کہ انھیں ٹرمپ کی قاتل آمر کو مبارک باد دینے پر حیرانی ہوئی۔ واضح رہے کہ رون ڈی سانٹس اور نکی ہیلی ریپبلکنز صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

  • یاسر حسین اور اقرا عزیر کی انوکھے انداز میں نئے سال کی مبارکباد

    معروف فنکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقرا عزیر نے انوکھے انداز میں اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ نئی تصویر پوسٹ کی۔

    یاسر حسین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میری اور میری اہلیہ کی طرف سے آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔

    انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے لکھا کہ آپ کے ساتھ رہنا بے حد پرلطف ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

    یاسر حسین اور اقرا عزیز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی اور بیٹے کبیر حسین کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

    یاسر اور اقرا سنہ 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور 2021 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباد

    وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباد

    اسلام آباد : دیوالی کے تہوار کے موقع پر وزیراعظم عمران خان، وزیراطلاعات فوادچوہدری ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر سندھ سمیت سیاسی رہنماؤں نے ہندو برادری کو مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہندو برادری اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی آج منارہی ہے، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تمام ہندو برادری کو دیوالی مبارک ہو۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادی کو دیوالی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا دیوالی اچھائی کی برائی پر جیت کا پیغام ہے۔

    دیوالی کا تہوار خوشیوں کی علامت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا دیوالی کا تہوار خوشیوں کی علامت ہے اوراس موقع پر ہم ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

    ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر سندھ


    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ہندوبرادری کو یوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہندو برادری کی صحت،تعلیم کےشعبےمیں خدمات نمایاں ہیں اور ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

     ملک کی خوشحالی اورترقی میں ہندوبرادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، اسپیکرقومی اسمبلی


    اسپیکراورڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ، اسپیکر اسد قیصر نے کہا  پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن ہے، پاکستان میں تمام قومیتوں کےتہواروں کوبھرپورمنایا جاتا ہے۔

    اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی اورترقی میں ہندوبرادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کومساوی حقوق حاصل ہیں۔

    ڈپٹی اسپیکر  قاسم سوری نے کہا قومی ترقی، اتحاد اور یکجہتی کیلئے ہندوبرادری نے ملکی مفاد کو سامنے رکھا، حکومت اقلیتوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

    دیوالی بطوربرائی پراچھائی اوراندھیرےپرروشنی کی فتح کےطورمنائی جاتی ہے، بلاول


    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دیوالی پر ہندوبرادری کے نام پیغام میں کہا دیوالی بطوربرائی پراچھائی اوراندھیرےپرروشنی کی فتح کےطورمنائی جاتی ہے، پیپلز پارٹی کافلسفہ بھی ناانصافیوں اورعدم مساوات کےخلاف لڑناہے۔

    آصف زرداری کی ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد


    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی بھی ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔

    واضح رہے دیوالی ایک ہندو مذہبی تہوار ہے جو ہرسال نومبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔ اسے روشنیوں کا تہوار یا خوش قسمتی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس لیے لوگ اس روز دیے جلاتے ہیں.

    دیوالی کرشن بھگوان کے چودہ سال بن باس کاٹنے کے بعد واپسی کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔ اس دن ہندو برادری لکشمی پوجا کرتی ہے اور دعائیں مانگتی ہے۔ کاروباری افراد دیوالی کے دن سے نئے کاروبار کی شروعات کو ترجیح دیتے ہیں۔

  • ترکی کا یوم جمہوریہ، صدر اور وزیر اعظم کی ترک عوام کو مبارک باد

    ترکی کا یوم جمہوریہ، صدر اور وزیر اعظم کی ترک عوام کو مبارک باد

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر طیب اردوگان اور ترک عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے موجودہ قیادت کے زیر اثر کئی شعبوں میں ترقی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوگان اور عوام کو مبارک باد کے پیغام میں ترکی سے اظہار یکجہتی کیا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ترکی کا بھائی اور گہرے دوست کی مانند احترام کرتے ہیں، آج کا پر وقار دن ترکی اور ترک عوام کی ترقی اور خوشحالی پر گامزن ہونے کا دن ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ترکی کے یوم جمہوریہ پر ترک عوام و طیب اردوگان کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور کامیاب رہی۔

    عمران خان صاحب کا کہنا تھا کہ مستقبل میں دو طرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں، برادر ممالک کے درمیان مثبت تعلقات ترقی کا بڑا زینہ ثابت ہوں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترکی نے موجودہ قیادت کے زیر اثر کئی شعبوں میں تیزی سے ترقی ہے، اطمینان ہے کہ ہمارے بڑے قومی جد و جہد میں ترک عوام ساتھ رہے۔

    وزیر اعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترک قوم بھی ہر مشکل اور چیلنج میں ہمارے شانہ بشانہ رہے، باہمی تعاون کی میراث تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے گہری ہے، پاکستان اور ترکی نے مشترکا طور پر کئی محاذوں پر اکٹھے کام کیا ہے۔

    عمران خان صاحب نے یوم جمہوریہ کے پیغام میں دعا کی کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ قائم رہیں۔

  • شاہد آفریدی کی ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارک باد

    شاہد آفریدی کی ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارک باد

    کراچی : پاکستانی کرکٹ کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کو شادی کی مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کے اعلان کے بعد تہنیتی پیغامات اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ویرات اور انوشکا دونوں کو بہت بہت مبارک ہو ، اللہ تم دونوں کی حفاظت کرے اور تمہیں ڈھیروں خوشیوں سے نوازے۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارکباد دی جبکہ محمد عامر نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ویرات کو شادی کی مبارک باد دی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ویرات کوہلی اورانوشکا شرما اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، سپر اسٹارز کی شادی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھی۔


    مزید پڑھیں : انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ازدواجی بندھن میں بندھ گئے


    انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تصویر کے ساتھ ٹویٹر پیغام میں کہا تھا آج ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہمیشہ محبت سے رہیں گے، ہم آپ کے ساتھ خبر شیئرکرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں، یہ خوبصورت دن ہمارے مداحوں اور خاندان کی محبت کے ساتھ زیادہ خاص ہو گیا ہے۔ ہمارے سفر کے اس اہم حصہ میں شامل ہونے کے لئے آپ کا شکریہ۔۔

    انوشکااور ویرات کی شادی کا ریسیپشن اکیس دسمبر کو نئی دلی میں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی شہزادہ محمدبن سلمان کوسعودی ولی عہد بننےپرمبارکباد

    ڈونلڈ ٹرمپ کی شہزادہ محمدبن سلمان کوسعودی ولی عہد بننےپرمبارکباد

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے نئے ولی عہد محمد بن سلمان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےشہزادہ محمدبن سلمان کو سعودی عرب کے نئے ولی عہد بننے پرمبارکباد پیش کی۔

    وائٹ ہاؤس اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی ہر قسم کی معاونت کو ختم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

    اس کےعلاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک کے قطر کے ساتھ ختم ہونے والے سفارتی تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے اور اس تنازع کا حل تلاش کرنے کے لیے بھی تبادلہ خیال ہوا۔


    سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنےبیٹے محمد بن سلمان کوولی عہد مقررکردیا


    امریکی سیکریٹری اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر خلیجی ریاستوں کے درمیان حالیہ تنازع کو حل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

    ٹلرسن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مطالبات کی ایک فہرست تیار کی ہے جو قطر کو پیش کی جائے گی۔


    عرب ممالک کو بات چیت کےلیے پابندیاں ہٹانی ہوں گی‘ قطر


    یاد رہےکہ دوروز قبل قطر کے وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ قطر اس وقت تک عرب ممالک سے بات چیت نہیں کرے گا جب تک کہ ان پر عائد معاشی اور سفری پابندیاں نہیں ہٹائی جاتیں۔


    قطر دہشت گردوں کی مالی معاونت چھوڑ دے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    واضح رہےکہ رواں ماہ 10 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر الزام عائد کرتے ہوئےکہاتھاکہ قطر تاریخی طور پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا آ رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے پشاور زلمی کی ٹیم کی ملاقات

    آرمی چیف سے پشاور زلمی کی ٹیم کی ملاقات

    کراچی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے پُرامن ملک ہے اور کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات پی ایس ایل ٹو کی فاتح ٹیم پشاور زلمی سے آج ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل ٹو کا چیمپئن بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں اور پاکستانیوں میں مقبول ترین کھیل کرکٹ نے قوم کو متحد کیا ہے۔

    دوران ملاقات پشاور زلمی کی ٹیم مینجمنٹ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی قربانیاں لائقِ تحسین ہیں اور پی ایس ایل فائنل ٹو کے لاہور میں پُر انعقاد پر پوری قوم پاک فوج کی شکر گذار ہے۔

    psl2

    واضح رہے لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر سات سال قبل ہونے والے مسلح حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہو پارہی تھی تاہم پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں بین الاقوامی کرکٹر نے لاہور میں میچ کھیل کر اس تاثر کو غلط ثابت کردیا کہ پاکستان کے کھیلوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں۔

  • پہلی بار بانی متحدہ کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی، فیصل سبزواری

    پہلی بار بانی متحدہ کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی، فیصل سبزواری

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ میں اپنی پارٹی کےحکم پر اتنا عرصہ ملک سے باہر رہا، پارٹی نے حکم دیا تو وطن واپس آگیا، پہلی بار بانی ایم کیو ایم کو سالگرہ کی مبارک بادنہیں دی۔

    Left Pakistan because of threats to my life… by arynews

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے بات کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہہ میری جماعت نے کہا تھا آپ ملک سے باہر رہیں اور یہ ہدایت لندن قیادت نے دی تھی اور اب پاکستانی قیادت نے ہدایت دی تو وطن واپس آگیا۔

    Sabzwari says knows nothing about MQM’s RAW… by arynews

    فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بھارتی خفیہ ادارے را سے تعلقات کے معاملے کا کچھ علم نہیں، ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے خلاف اگر ثبوت ہیں تو آگے بڑھائے جائیں۔

    Sabzwari clears the air about MQM London… by arynews

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ووٹرز اشتعال انگیز تقاریر سے اظہار لاتعلقی کررہے ہیں، ضمنی انتخاب سے قبل ہمارے دفاتر مسمار کردی گئے، میں ایم کیو ایم میں تھا اور رہوں گا، عام آدمی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے میزبان کو بتایا کہ اس بار بانی ایم کیو ایم کو اس بار سالگرہ کی مبارک باد نہیں دی۔

  • بلاول بھٹو زرداری شہباز تاثیر کی بازیابی پر مبارک باد دینے لاہور پہنچ گئے

    بلاول بھٹو زرداری شہباز تاثیر کی بازیابی پر مبارک باد دینے لاہور پہنچ گئے

    لاہور: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری شہباز تاثیر کی بازیابی پر مبارک باد دینے لاہور پہنچ گئے، کہتے ہیں سابق گورنر کے خاندان نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا،ہم ان کے ساتھ ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری سخت سکیورٹی میں شہباز تاثیر کے گھرکیولری گراونڈ پہنچے جہاں انہوں نے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہے۔

    پولیٹیکل سیکرٹری مسیحی برادری کے نمائندے بھی گلدستے لے کرتاثیر خاندان کو مبارکباد دینے پہنچے، بلاول کی سکیورٹی کے باعث مسیحی نمائندوں کی شہباز تاثیر سے ملاقات ہوسکی نہ ہی مبارکباد کےلئے آنے والے رشتہ داراور دوست مل سکے ۔

  • مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان

    مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ شادی پراتنا بڑا ری ایکشن ہوگا، مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا فوری طور پر شادی کا ارادہ نہیں تھا بلکہ بیس جنوری کے بعد کا پروگرام تھا تاہم میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد شادی جلدی کرنا پڑی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی سعید کے مدرسے کے طلباء کے ساتھ اپنے ولیمے کا کھانا کھانے کے  بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ جو  لوگ مجھے تحفے دینا چاہتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ شوکت خانم اسپتال پشاور کیلئے فنڈز دیں، چاہے وہ سو روپے ہی کیوں نہ ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ کھانا کھا کر بہت اچھا لگا، واضح رہے کہ عمران خان  اورریحام خان کے مفتی سعید کی لائبریری میں ولیمہ کی تقریب انتہائی سادگی سے منائی گئی، اس موقع پر دولہا دلہن نے  مدرسے کے بچوں کے ساتھ کھانا کھایا۔