Tag: مبشر لقمان

  • اے آر وائی نیوز کے خلاف جیو گروپ کی درخواستیں مسترد

    اے آر وائی نیوز کے خلاف جیو گروپ کی درخواستیں مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے آر وائ نیوز اور مبشر لقمان کے خلاف جیو گروپ کی جانب سے دائر دو نئی درخواستیں مسترد کر دیں ۔

    حق اور سچ کی آواز کو ایک اور فتح نصیب ہوئی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے آر وائی نیوز اور سینئر پروگرام اینکر مبشر لقمان کے خلاف جیو گروپ کی طرف سے دائر کی گئی دو درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

    نئی درخواستوں میں اے آر وائی نیوز اور مبشر لقمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی، اے آروائی نیوز اور مبشرلقمان کی جانب سے عدالت میں بیرسٹر گوہر پیش ہوئے۔

  • جنگ گروپ نے اے آروائی کیخلاف سازش تیارکرلی،کھرا سچ میں انکشاف

    جنگ گروپ نے اے آروائی کیخلاف سازش تیارکرلی،کھرا سچ میں انکشاف

    جنگ اور جیو گروپ نے پیرسےعوام کی توجہ ہٹانےکیلئے سازش تیارکرلی ہے ،اے آر وائی کو تنقید کا نشانہ بنانے کیلئے خصوصی ٹیم بھی بنالی گئی۔کالم لکھنا، اشتہاردینااور توڑموڑ کرخبریں دینا بھی سازش میں شامل،کھرا سچ میں تلخ انکشافات۔تفصیلات کے مطابق مبشرلقمان کے پروگرام کھراسچ میں جنگ اور اورجیو کی اے آروائی کے خلاف ساز ش بے نقاب کردی گئی۔

    کھراسچ میں مبشرلقمان نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ گروپ نے اپنے اوپرعائدالزامات کاجواب دینے کی بجائے ایک سازش تیارکی ہے جس پر پیرسےعمل درآمد شروع کیا جاسکتاہے۔ سازش کامقصد لوگوں کی توجہ ان الزامات سے ہٹانا ہے جو مبشرلقمان نے اپنے پروگرامز میں عائد کیے ہیں۔

    کھراسچ میں بتایاگیا جیوگروپ نے خصوصی ٹیم بنائی ہےجواےآروائی کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔اس مہم میں کالم لکھنا خبریں شائع کرنا اور اشتہاردینا بھی شامل ہیں ۔پروگرام میں بتایاگیا کہ اس سازش کی سربراہی میرشکیل الرحمان اور ارسلان افتخارکررہے ہیں۔ کھرا سچ میں گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیرکاکہناتھاکہ جنگ گروپ کے لندن میں چند ملازمین کے علاوہ دیگرکوتنخواہ نہیں دی جاتی، ان کاکہناتھا وہ سوال کرتےرہیں گے کہ ایک میڈیاگروپ کوبرطانوی عوام کے ٹیکس کی رقم کیوں دی گئی۔

    کھراسچ میں گفتگوکرتے ہوئے معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی کاکہناتھا کہ ہم سچ کاساتھ دیں گے عوام سے اپیل ہےوہ ملک دشمنوں کو مسترد کردیں۔ کھراسچ میں مزید بتایاگیا کہ جنگ اورجیو گروپ کی جانب سے اے آروائی کے خلاف امریکامیں بھی پٹیشن دائرکرنےکیلئے صلاح مشورے ہورہے ہیں۔

    کھراسچ میں بتایاگیا کہ جیوکی جانب سےاعتزازاحسن کو خریدنےکی کوشش کی گئی ان کو کیے گئے میسجز کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ تاہم اعتزاز احسن نے جیو کی پیش کش ٹھکرا دی۔
        
       

  • امن کیلئے بھیک مانگنے پر یقین نہیں رکھتا، پرویز مشرف

    امن کیلئے بھیک مانگنے پر یقین نہیں رکھتا، پرویز مشرف

    اے آر وائی نیوز کے اینکر مبشر لقمان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نےکہا ہےکہ پاکستان سے بھاگوں گا نہیں، مقدمات لڑکر ختم کرنا چاہتا ہوں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے، ضمانت پر رہائی کے بعد پرویز مشرف کا پہلا انٹرویو۔

    اے آر وائی نیوز کے اینکر مبشر لقمان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں پرویز مشرف کا قریبی ساتھیوں کے ساتھ چھوڑ جانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، آئندہ بھی اگر موقع ملاتو وہ ہی کرونگا جو ملک کیلئے بہتر سمجھتا ہوں۔

    نواز شریف سے اختلاف اپنی جگہ لیکن پاکستان سب سے پہلے ہے، طالبان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سابق آرمی چیف نے کہا کہا امن کیلئے بھیک مانگنے پر یقین نہیں رکھتا، پرویز مشرف نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اپنے خلاف دائر تمام مقدمات لڑکر ختم کروانا چاہتے ہیں، سابق صدر پاکستان نے انکشاف کیا کہ میڈیا کو آذاد کرنے کی اُس وقت کے نوے فیصد حکومتی عہدیداروں نے مخالفت کی لیکن میں نے پھر بھی میڈیا کو آذاد کرنے کا فیصلہ کیا۔

      پرویز مشرف دعوی کیاکہ پاکستان میں اصل جمہوریت ہم لیکر آئے، ضلعی حکومتوں کا نظام بناکر عوام کو بااختیار کیا، عورتوں اور اقلیتوں کو حقوق دیئے، ایک سوال پر اُن کا کہنا تھاکہ ایک بڑے چینل کے معروف اینکر نے کہا کہ آپ لال مسجد پر حملہ کیوں نہیں کررہے۔

    پرویز مشرف نے ماضی میں کئے گئے اپنے کئی متنازعہ فیصلوں کے حوالے سے کہا کہ جوکچھ کیا پاکستان اور عوام کیلئے کیا، ملک میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے سابق آرمی چیف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ فرقہ وارانہ،،بلوچستان میں شورش اور طالبان کے حملے ان سب میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور اس کا مقابلہ پورے ملک کو مل کر کرنا ہوگا۔

  • مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں انکشافات کا سلسلہ جاری

    مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں انکشافات کا سلسلہ جاری

     

    مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آرٹیکل چھ کے تحت سیاسی ڈرامہ کھیلا جارہا ہے، جس سے پرویز مشرف کلین چٹ لے کر نکلیں گے۔

    مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشرف کے وکیل بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عدلیہ بحالی کیس مین ڈبل گیم چل رہی تھی، انکا کہنا تھا کہ افتخار چودھری نے پانچ مقدمات کے فیصلے کئے،جن میں ریفرنڈم سمیت اقدمات کو تسلیم کیا گیا، احمد رضا قصوری نے کہا کہ ہم نے فیصلے کرلئےہیں، وقت آنے پر ظاہر کریں گے،انھوں نے کہا کہ وہ کیس فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے اور اس میں عالمی میڈیا بھی موجود ہوگا۔

    سیف بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا کہ انہیں کہا گیا تھا کہ وہ مشرف سے کہیں کہ وہ بیرون ملک چلے جائیں، انکا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار کے خلاف کیس کیانی کے دور میں سامنے آیا ،بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ انہیں موجودہ ججوں پر اعتماد نہیں ہے،پروگرام کے میزبان مبشر لقمان نے کہا کہ مشرف کے خلاف مقدمہ چلے گا تو سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ کیانی پر بھی مقدمہ چلے گا۔