Tag: مبینہ آڈیو

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں خفیہ دستاویزات رکھنے کا اعتراف

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں خفیہ دستاویزات رکھنے کا اعتراف

    واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں خفیہ دستاویزات رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق سی این این نے ایک آڈیو ریکارڈنگ حاصل کی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویز رکھنے کا اعتراف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دو منٹ کی ریکارڈنگ اس انٹرویو کی ہے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی 2021 میں اپنے بیڈ منسٹر، نیو جرسی، گولف کلب میں اپنے سابق چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کی یادداشت پر کام کرنے والے لوگوں کے لیے دیا تھا۔

    آڈیو ریکارڈنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ وہ دستاویزات ہیں‘۔

    ڈونلڈ ٹرمپ آڈیو میں کسی چیز کو ’انتہائی خفیہ‘ معلومات قرار دیتے ہوئے ’یہ خفیہ معلومات ہے‘، کے طور پر حوالہ دے رہے تھے جہاں ایسا لگتا ہے کہ وہ کمرے میں موجود دوسروں کو کچھ دکھا رہا ہے۔

    آڈیو میں سابق صدر نے کہا کہ یہ فوج کی طرف سے کیا گیا تھا اور مجھے دیا گیا، ’آپ نے دیکھا، بطور صدر میں دستاویزات خفیہ رکھ سکتا تھا لیکن اب میں نہیں رکھ سکتا اور یہ آپ جانتے ہیں‘۔

    واضح رہے کہ ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے کچھ حصوں کو خصوصی وکیل جیک اسمتھ کے 49 صفحات پر مشتمل ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد فرد جرم میں ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا تھا جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات کو غلط استعمال کیا۔

    ٹرمپ کیخلاف خفیہ دستاویزات رکھنے سمیت 37 الزامات پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ امریکا کے سابق صدر حساس دستاویزات کو اپنے پاس رکھنے کے  الزامات سے انکار کرچکے ہیں۔

  • جی ایچ کیو پر حملے میں پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا مبینہ کردار سامنے آگیا

    جی ایچ کیو پر حملے میں پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا مبینہ کردار سامنے آگیا

    لاہور : جی ایچ کیو پر حملے میں پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا مبینہ کردار سامنے آگیا، منظر عام پر آنے والی مبینہ آڈیو میں پی ٹی آئی کی خاتون رکن فرح کہتی ہیں جی ایچ کیو پہنچنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں جی ایچ کیو پر حملے میں پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا مبینہ کردار نمایاں ہیں۔

    منظر عام پر آنے والی مبینہ آڈیو میں پی ٹی آئی خاتون رکن فرح نے سبرینا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ سروس بند ہے ، جی ایچ کیو پہنچنا ہے ، میں نکل آئی ہوں میم کنول بھی نکلی ہوئی ہیں۔

    فرح نے مزید کہا کہ فیض آباد کی طرف آدمی جارہےہیں ، جی ایچ کیو کی طرف میم کنول نے کہا ہے آنے کو۔

    خاتون رکن نے فرخندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت باغ پر شدید شیلنگ ،پولیس اورلڑکوں میں جھڑپ ہورہی ہے، اب کہاجارہاہے کہ صدر جانے کا کوئی راستہ نہیں سب راستے بند ہیں، ایکسپریس وے بھی دیکھ آئی اب مجھے بتاؤ کیا کرنا ہے۔

    پی ٹی آئی خاتون رکن نے بتایا فیض آباد میں راشد حفیظ ، شفیق اور سماویہ ہیں ، سماویہ کو دھکے مارے جارہےہیں وہ ہیروئن بنی ہوئی ہے آگے جارہی ہے۔

  • مبینہ آڈیو ، پی ٹی آئی رہنما کا چیئرمین پیمرا  سے مریم صفدر  کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    مبینہ آڈیو ، پی ٹی آئی رہنما کا چیئرمین پیمرا سے مریم صفدر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد : پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پیمرا سے مریم صفدر اور پرویز رشید کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا اور کہا مریم نواز کی آڈیو لیک آزاد میڈیا کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا ، جس میں مریم صفدر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی دو خطوط لکھ چکی، جن کا جواب موصول نہیں ہوا، پھر مریم صفدر کی پےدر پے آنیوالی آڈیوز سےمتعلق لکھ رہی ہوں، مریم نواز کی آڈیو لیک آزاد میڈیا کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

    پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مریم صفدر مبینہ آڈیو میں صحافیوں پر الزامات لگارہی ہیں جبکہ انھوں نے سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات کہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ لیک آڈیو میں مریم نوازاور پرویز رشید نے صحافیوں کوبھونکنے والے کتےقرار دیا جبکہ دونوں جیو گروپ کوہدایات دینے پر بات کر رہے ہیں اور حسن نثار،ارشاد بھٹی، مظہرعباس، ستار بابرپر گھٹیا الزامات لگا رہے ہیں۔

    عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پرویز رشید مریم صفدر کو میر شکیل سے باز پرس کرنے کی درخواست کر رہے ہیں جبکی مریم صفدر کا2باسکٹس نصرت جاوید اور رانا جواد کو بھجوانے کا ذکر ہے۔

    چیئرمین پیمراکو خط میں کہا گیا ہے کہ ان لوگوں کا کردار کارکردگی صفر ہے، پیسے کے زورپر صحافت خرید کر حق میں پروگرام کرائےجاتے ہیں، جو حق میں نہیں بولتا اس کوگالیاں دی جاتی ہیں، یہ ہے میڈیا اور صحافیوں کی اوقات ان نابالغ قومی لیڈران کی نظر میں؟

    پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے، میڈیا کی آزادی ن لیگ مافیاز نے یرغمال بنا رکھی ہے، صحافتی تنظیمیں سوال کریں مجرمہ کیسے آزادی راے پرنقب لگا سکتی ہیں؟ کیامجرمہ مریم صفدر کی جیو نیوز نے ایچ آریاپروگرام کوآرڈینیٹر ہیں؟ عالیہ حمزہ

    انھوں نے مزید کہا کہ چند کرپٹ لوگوں کی وجہ سے سارا میڈیا یرغمال بنا ہوا ہے، امید ہےچیئرمین پیمرا مریم صفدر اور پرویز رشید کا اختساب ضرور کریں گے۔