Tag: مبینہ آڈیو لیک

  • مصطفی کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    مصطفی کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بات چیت کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہوگئی۔

    تفصیلات مطابق رابطہ کمیٹی اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بات چیت کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہوگئی، اس سے قبل مصطفی کمال کی بھی مبینہ آڈیولیک ہوئی تھی۔

    کامران ٹیسوری نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ فیک ہے اس کی وجہ بھی وہی لوگ ہیں جو یہ کہہ رہےہیں، ہم تو 7سیٹوں کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھے تھے ، پی پی اور ن لیگ اپوزیشن میں تھے اور جیلوں میں جانے والے تھے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ 7ووٹ ہم نے آپ کو دئیے جسکی وجہ سے ووٹ بینک خراب ہوا، اس لیے اس بار ہمیں ووٹ کم ملا، 2018میں زبردستی تحریک انصاف کوسیٹیں دلائی گئی، 2018میں بھی متحدہ ووٹر نے ایم کیو ایم کو ووٹ دے کر 7 نشستیں دلائی۔

    مبینہ آڈیو میں کہا جارہا ہے کہ ن لیگ کو احساس دلایا اپنا ڈیڑھ سالہ حکومت کا دور یاد کریں جس سےفائدہ اٹھایا ، ایک نے وزیراعظم بنا لیا ایک نے وزیر خارجہ بنا لیا اسکے باوجود آپ دونوں پارٹیوں کا رویہ ٹھیک نہ تھا ،144اے کو لے کر حلقہ بندیوں ، تحریری معاہدے پر عمل نہیں ہوا، بلاول ، شہباز اور زرداری کے دستخط بھی موجود تھے۔

    کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ پی پی ،ن لیگ پرپریشر ڈال رہی ہے کہ سندھ کی گورنر شپ ایم کیو ایم کی نہ ہو ، اگر گورنر شپ ایم کیو ایم کی ہو بھی تو کوئی دوسرا نام ہو ، اس حوالے سے ایک نام خالد مقبول بھائی کو بتا بھی دیا گیا ہے تاہم تمام فیصلہ رابطہ کمیٹی نے کرنا ہے۔

    گورنر سندھ کی جانب سے کہا گیا کہ اب دیکھنا ہے کہ ہم کس حد تک پریشر میں آسکتے ہیں ، گورنر شپ کا فیصلہ ایم کیو ایم کرے گی کوئی اور نہیں ، ن لیگ اور پی پی کے نمبر پورے ہیں اس لیے یہ پریشر دیا جارہا ہے ، پی پی نے تو صدر ، چیئرمین سینیٹ ، 2گورنر شپ لے لی۔

    مبینہ آڈیو میں کہنا تھا کہ مصطفیٰ بھائی صحیح بول رہے ہیں کہ رسک لے کر حکومت میں جارہے ہیں ، ایسی حکومت ہوگی جس کو گالیاں اور باتیں سننے کو ملیں گی اور یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، خواجہ سعد اور جاوید لطیف کے ساتھ کیا ہوا۔

  • ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

    ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹےکی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز  اشرف نے محمد اسلم  بھوتانی کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    نوٹیفکیشن کےمطابق کمیٹی میں شاہدہ اختر علی،  محمد ابوبکر،  چوہدری محمد برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر، سید حسین طارق، ناز بلوچ ، وجیہہ قمر، افضل خان ڈھانڈلہ اور خالد حسین مگسی شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تحقیقات، انکوائری کے سلسلے میں کسی بھی تحقیقاتی ادارےکی مدد کرسکےگی اور جامع تحقیقات کرکے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ چند روز پہلے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر ابوزر کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

    مبینہ آڈیو میں ابوزر نجم ثاقب کو اپنے ٹکٹ سےمتعلق آگاہی دے رہے تھے، ابوزرچدھڑ نے نجم ثاقب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا آپ کی کوششیں رنگ لےآئی ہیں، جس پر نجم ثاقب کا کہنا تھا کہ بابا11 بجے تک دفتر آجائیں گے ان کو ملنے آجانا انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

  • صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے، یاسمین راشد اور عارف علوی کی  مبینہ آڈیو لیک

    صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے، یاسمین راشد اور عارف علوی کی مبینہ آڈیو لیک

    لاہور : صدرمملکت عارف علوی اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ، جس میں یاسمین کہہ رہی ہے کہ صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے ، اس سے پہلے خون خرابہ ہوآپ کو کسی سے بات کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔

    مبینہ آڈیو میں رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے، لوگوں نے پٹرول بم پھینکنا شروع کر دیے ہیں ، اس سےپہلےخون خرابہ ہوآپ کو کسی سے بات کرنی چاہیے۔

    یاسمین راشد نے مزید کہا کہ آپ کواس معاملےمیں مداخلت کرنی چاہیے، جس پر صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے عارف علوی کو کہا دیکھیں سر اب صورتحال یہ ہے لوگ مرجائیں گے پولیس والے بھی مرجائیں گے، صورتحال اتنی خراب ہوجائے گی کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں گے۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے آپ خان صاحب کو کہیں وہ خود کو حوالے کریں۔ اور ہم آگے کیلئے تیار ہوجائیں باقی آپ کی مرضی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے عارف علوی کو بتایا کہ اب اس وقت پیٹرول بم چل رہے ہیں۔ میں تو جان بوجھ کر پہلی بار باہر بیٹھی ہوئی تھی۔۔ کیونکہ لوگوں کو بلانا اور یہ سب کیا جارہا ہے۔

    جس پر صدر مملکت نے کہا ٹھیک ہے مجھے اسد سے بات کرنے دیں تو یاسمین راشد جواب میں کہتی ہیں کہ اسد سے میری بات ہوئی اسد نے کہا ہے آپ نے کچھ نہیں کہنا، آپ شاہ صاحب سےبھی بات کرلیں وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں۔

  • یاسمین راشد کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک  ہوگئی

    یاسمین راشد کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

    لاہور : تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ، جس میں وہ سابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ سے گفتگو کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور سابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

    مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد کہہ رہی ہے کہ خان صاحب نے کہا ہے سارے ایم پی ایز ،ایم این ایزکو فون کرو، ایم پی ایز اور ایم ایز کو بولیں بندے لیکر پہنچیں۔

    جس پر اعجاز شاہ نے یاسمین راشد کو جواب کہا کہ میں فون کررہاہوں تو یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہےہیں کہ جو بندے لیکر نہیں پہنچا ٹکٹ نہیں دوں گا، یہ ابھی خان صاحب نےڈائریکٹلی کہاہے۔

    یاد رہے چند ہفتے قبل تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

    آڈیو میں یاسمین راشد کہتی ہیں ڈوگرصاحب آپ کا کیاحال ہے ، کوئی اچھی خبر بتائیں آرڈر ہوگئے ہیں، جس پر غلام محمودڈوگر نے بتایا کہ ابھی تک آرڈرنہیں ملے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ ان کاارادہ بھی ہے؟ میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں تو سی سی پی او لاہور نے کہا کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، انشااللہ جیسے ہی آرڈرہوں گے، مل جائیں گے، ہمارےبندے وہاں بیٹھےہیں، جس پر یاسمین راشد نے کہا اچھا۔

    مبینہ آڈیو گفتگو کرتے ہوئے غلام محمودڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈاک پر سائن ہوتے ہیں وہ عدالتی وقت کے بعد ملتی ہے۔

  • مریم نواز کی  جاں بحق پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ سے متعلق گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک

    مریم نواز کی جاں بحق پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ سے متعلق گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک

    لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی جاں بحق پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ سے متعلق گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ، جس میں وہ جاں بحق پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ کےبارے گفتگو کررہی ہے۔

    مریم نواز آڈیو میں بات کرتے ہوئے پرویز انکل سے پوچھ رہی ہیں کہ کارکن کی موت پر ہمیں یہ کہنا چاہئے ناں کہ افسوس تو بہت ہے اس طرح حادثے میں اس کی ڈیتھ ہوئی ہے۔

    ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ سنا ہے پی ٹی آئی کے لوگ ان کواپنی ذاتی کار میں لائے تھے اور چھوڑ کےبھاگ گئے۔

    مریم نوازنے گفتگو میں مزید کہا کہ نہیں نہیں انکل اینگل نہ نہیں ہے، اینگل تو یہ ہے کہ وہ سارے ورکروں کو چھوڑ کر خود اندر چھپے ہوئے ہیں۔